انٹرویو انٹرویو وِد قیصرانی

قیصرانی

لائبریرین
مجھے پتہ تھا کہ آپ جتنے سافٹ ہیں۔۔آپ یہ شکارکر ہی نہیں سکتے تھے۔

یہ کیا بات ہوئی؟ میں اتنا بھی نرم دل نہیں‌ ہوں

:( ۔۔۔ اس لیے میں پالتو جانور رکھنے کے حق میں نہیں ہوں۔

نیچے لکھی گئی وجہ سے مجھے بھی اتفاق ہے

:( صحیح کہا۔۔لیکن جب یہ بے زبان جانور بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں تب انسان زیادہ بری طرح ٹوٹ کر بکھرتا ہے ۔۔۔ ویسے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ابھی مشرق میں اتنے برے حالات نہیں ہیں۔۔

اللہ کرے یہی حالات رہیں، مزید نہ بگڑیں

سوال کم کم۔۔۔۔اس لیےہیں کہ سب سے ایک ساتھ بات ہو رہی ہے اس لیے اب زیادہ گہرائی میں جانے کا وقت نہیں ملتا۔۔۔اچھا ابھی میں نے جیہ سے بھی یہ سوال پوچھے ہیں۔۔آپ دونوں کے جواب میں کتنا تضاد ہوگا یہ دیکھتے ہیں۔

جی دیکھتے ہیں :)

ہ کیا آپ میں سچ اور جھوٹ پرکھنے کی صلاحیت ہے؟

کسی حد تک۔ اصل میں یہ صلاحیت خدائی دین ہوتی ہے۔ یعنی کوئی بھی بندہ سو فیصد یہ یقین سے نہیں‌کہ سکتا۔ ہاں‌ بہت بار ایسا لگا کہ کسی نے جیسے چپکے سے کان میں‌کہ دیا ہو کہ اصل بات یہ ہے جبکہ تمھیں بتائی یا دکھائی کچھ اور جا رہی ہے

ہ آپ کی چھٹی حس کس حد تک شارپ ہے؟

چھٹی حس اللہ پاک کی مہربانی سے کافی تیز ہے اگر میں اپنی عقل “شریف“ کو تکلیف نہ دوں۔ اگر تکلیف دے دوں تو پھر سوچ میں وقت گزر جاتا ہے۔ کام اسی دوران ہو بھی چکا ہوتا ہے :)

ہ کیا پھولوں، رنگوں اور اس طرح کی دوسری چیزوں سے جن پر باقاعدہ ریسرچ کے بعد انسانی نفسیات جاننے کے کچھ نتائج سامنے آئے ہیں۔۔۔آپ اس چیز پر یقین رکھتے ہیں۔۔؟ مطلب کہ ہم ان کی مدد سے انسانی شخصیت کے کسی پہلو کو سمجھنے کا دعوا کرسکتے ہیں؟

آپی ایک بات کہوں گا۔ انسانی نفسیات کو جاننے کا اگر کوئی دعویٰ‌ کرے تو میں اسے کبھی نہیں‌ مانوں گا۔ ہماری اپنی شخصیت کے اندر اتنے پہلو ہوتے ہیں‌کہ ہم اپنے آپ کو ہی نہیں‌ پہچان سکتے تو کسی دوسرے کے کسی ایک پہلو کو بھی سمجھنے کا دعویٰ کیسے ‌کر سکتے ہیں؟ دوسرا ہر پہلو پھر مزید پہلوؤں اور گردوپیش کے حالات اور وغیرہ وغیرہ پر منحصر ہوتا ہے۔ اس ساری تفصیل کو پراسیس کرنا شاید کئی زندگیاں گزر جائیں :(

آپ کا کیا خیال ہے؟

مزید سوالات؟؟؟؟؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
چلو فرض کرو کہ تمہیں ہر صبح گدو بیراج کے دروازے کھولنے پر لگا دیا جائے تو ۔۔ ؟

اگر تبادلہ تونسہ بیراج کرا دو تو بہت بہتر رہے گا۔ وہ میرے گھر سے زیادہ نزدیک ہے

پھر آپ کو حکومت کیسے ملے گی ۔۔۔ ؟؟؟

حکومت تو آپ لوگ دے رہے ہو، پھر کیا مشکل ہے

سیاست میں آئے بغیر بھی آپ لطیفے بن سکتے ہیں ۔

اسی بات پر ایک لطیفہ یاد آگیا

ایک بار سیاستدانوں کی بھری بس کہیں‌ جا رہی تھی۔ حادثہ ہوا اور بس الٹ گئی۔ ایک کسان پاس ہی تھا۔ وہ فوراً‌ ٹریکٹر لے آیا اور گڑھا کھود کر سارے بندے بمع بس کے دفن کر دیئے۔

اگلے دن پولیس تحقیقات کرتی آئی تو کسان نے انہیں ساری تفصیل بتائی۔ پولیس نے پوچھا کہ کیا تم نے جائزہ لیا تھا کہ وہ سارے مر چکے تھے یا ان میں سے کوئی زندہ بھی تھا۔ کسان بولا کہ آدھی سے زیادہ بس والے کہ رہے تھے کہ وہ زندہ ہیں۔ پر سر آپ تو جانتے ہی ہیں کہ سیاست دان کتنے جھوٹے ہوتے ہیں

ارے صیح والا ووٹ پُوچھا جارہا ہے ۔۔۔ وہ والا نہیں جو دن الیکشن کے دن چار چار بار ڈالا جاتا ہے ۔

میں نے الیکشن میں تو کبھی ووٹ نہیں‌ ڈالا

پوچھتا ہوں ۔۔۔۔ صبر کرو ۔۔

صبر کیوں‌کروں‌ جب سوال سامنے موجود ہیں :)

1) اچھا یہ بتاؤ کہ تم کو خواب بلیک اینڈ وائٹ نظر آتے ہیں یا کلر فُل ۔ ؟

اگر یاد رہے کہ کلر بلائینڈ ہوں تو بلیک اینڈ وائٹ ورنہ کلر :)

2) تم کہیں جا رہے ہو ۔۔۔ اور ایک لڑکی تم کو روک کر کہتی ہے کہ سُنئے ۔۔ لگتا ہے میں نے آپ کا چہرہ کہیں دیکھا ہوا ہے ۔ تو تم کیا کہو گے ۔ ؟

ایک اور لطیفہ

ایک بندے سے پوچھا گیا کہ اگر تم جنگل میں پیدل جا رہے ہو، اور اچانک ایک شیر سامنے آجاتا ہے۔ تم خالی ہاتھ ہو اور کوئی درخت وغیرہ بھی سامنے نہیں۔ کیا کرو گے؟ بندہ بولا، میں نے کیا کرنا ہے، پھر تو جو کرنا ہے شیر نے ہی کرنا ہے :D

3) شادی والے دن کوئی نجومی تمہارا ہاتھ دیکھ کر یہ کہے کہ آج شادی نہ کرنا ۔۔۔بڑا ہی برا وقت ہے تو کیا تم نجومی کی بات مان لو گے ۔ ؟

شادی والے دن کون نجومی کو ہاتھ دکھائے گا؟ اور آج کل تو نجومی ہاتھ دکھا جاتے ہیں نہ کہ بندے :D، ویسے وہی ہاتھ دکھائے گا جو شادی سے خوش نہیں ہوگا۔ اگر ایسا ہے تو پھر بات ماننے میں ہی بھلائی ہوگی :lol:

مزید سوالات؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
امن ایمان

محفلین
یہ کیا بات ہوئی؟ میں اتنا بھی نرم دل نہیں‌ ہوں

:?

ہ کیا آپ میں سچ اور جھوٹ پرکھنے کی صلاحیت ہے؟
کسی حد تک۔ اصل میں یہ صلاحیت خدائی دین ہوتی ہے۔ یعنی کوئی بھی بندہ سو فیصد یہ یقین سے نہیں‌کہ سکتا۔ ہاں‌ بہت بار ایسا لگا کہ کسی نے جیسے چپکے سے کان میں‌کہ دیا ہو کہ اصل بات یہ ہے جبکہ تمھیں بتائی یا دکھائی کچھ اور جا رہی ہے

صحیح۔۔۔یعنی آپ کسی حد تک محسوس کر لیتے ہیں : )

ہ آپ کی چھٹی حس کس حد تک شارپ ہے؟
چھٹی حس اللہ پاک کی مہربانی سے کافی تیز ہے اگر میں اپنی عقل “شریف“ کو تکلیف نہ دوں۔ اگر تکلیف دے دوں تو پھر سوچ میں وقت گزر جاتا ہے۔ کام اسی دوران ہو بھی چکا ہوتا ہے

قکککک اچھا ۔۔۔

آپی ایک بات کہوں گا۔ انسانی نفسیات کو جاننے کا اگر کوئی دعویٰ‌ کرے تو میں اسے کبھی نہیں‌ مانوں گا۔ ہماری اپنی شخصیت کے اندر اتنے پہلو ہوتے ہیں‌کہ ہم اپنے آپ کو ہی نہیں‌ پہچان سکتے تو کسی دوسرے کے کسی ایک پہلو کو بھی سمجھنے کا دعویٰ کیسے ‌کر سکتے ہیں؟

منصور بھائی آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔۔۔ انسان نفسیاتی اعتبار سے ہشت پہلو ہے ۔۔اس لیےکسی انسان کے بارے میں کوئی بھی بات حتمی نہیں کہی جاسکتی ۔۔۔ لیکن میں یہ ضرور کہوں گی کہ کسی انسان کی پسند ناپسند جان کر ہم بہت نہ سہی کسی حد تک لیکن اس سے باخبر ہوجاتے ہیں۔۔ لائق جو آپ کو اچھا لگتا ہے اگر مجھے بھی وہ اچھا لگتا ہو گا۔۔تو میں آپ کے بارے میں کوئی رائے آسانی سے دے سکوں گی۔۔۔کیوں۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟

مزید سوالات؟؟؟؟؟؟

ضرور ضرور :wink:

ہ آپ کی کوئی عجیب وغریب خواہش ؟

ہ کن چیزوں پر روپیہ دل کھول کر خرچ کرتے ہیں؟

ہ آپ کو کچھ جمع کرنے کا شوق ہے؟

ہ اچھا تعلیمی دور کی کوئی شرارت جو اب تک یاد ہو؟ :p

ہ آپ وقت کی پابندی کرتے ہیں؟

ہ اوہ ہاں۔۔۔ قیصرانی بھائی آپ کو گڈیاں اڑانی آتی ہیں کیا؟
 
امن ایمان

محفلین
قیصرانی بھائی اب اتنے سارے سوالات اور تبصرہ جات دیکھ کر آپ بہت خوش ہوں گے۔۔ہیں نا ؟ :p

ظفری آپ کا بھی شکریہ ۔۔۔ آپ یہاں آئے۔۔۔ ہر ایک کے سوچنے اور دیکھنے اور بات کرنےکا انداز مختلف ہوتا ہے۔۔۔آپ کے یہاں سوال پوچھنے اور جوابات پر بات کرنے کی وجہ سے مجھے بھی کچھ نیا سیکھنے اور جاننے کو مل سکتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
:?

جی، پر یہ جانور جانور پر منحصر ہے

صحیح۔۔۔یعنی آپ کسی حد تک محسوس کر لیتے ہیں : )

جی بالکل۔ کہیں‌ تو تفصیل پی ایم کر دوں؟

قکککک اچھا ۔۔۔

شکریہ

منصور بھائی آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔۔۔ انسان نفسیاتی اعتبار سے ہشت پہلو ہے ۔۔اس لیےکسی انسان کے بارے میں کوئی بھی بات حتمی نہیں کہی جاسکتی ۔۔۔ لیکن میں یہ ضرور کہوں گی کہ کسی انسان کی پسند ناپسند جان کر ہم بہت نہ سہی کسی حد تک لیکن اس سے باخبر ہوجاتے ہیں۔۔ لائق جو آپ کو اچھا لگتا ہے اگر مجھے بھی وہ اچھا لگتا ہو گا۔۔تو میں آپ کے بارے میں کوئی رائے آسانی سے دے سکوں گی۔۔۔کیوں۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟

درست۔ مجھے بھی بہت عرصہ تک یہی خیال رہا تھا

ضرور ضرور :wink:

شکریہ

ہ آپ کی کوئی عجیب وغریب خواہش ؟

ایک بار سوچا تھا کہ اگر میں بادل ہوتا، دوسری بار سوچا کہ اگر میں ماں‌ ہوتا تو۔۔۔

ہ کن چیزوں پر روپیہ دل کھول کر خرچ کرتے ہیں؟

کتب اور کمپیوٹر اور اس کی اسیسریز اور موبائل فونز

ہ آپ کو کچھ جمع کرنے کا شوق ہے؟

کتب، نیکیاں‌اور دعائیں

ہ اچھا تعلیمی دور کی کوئی شرارت جو اب تک یاد ہو؟ :p

بہت سی۔ ایک تو عمر دراز والی بتا چکا ہوں :) ابھی دوہرا نہیں رہا کہ ایک نئے دوست اسی نام سے آچکے ہیں

ہ آپ وقت کی پابندی کرتے ہیں؟

جی بالکل۔ اگر ہو سکے تو

ہ اوہ ہاں۔۔۔ قیصرانی بھائی آپ کو گڈیاں اڑانی آتی ہیں کیا؟

جی کبھی کبھار

مزید سوالات
 
امن ایمان

محفلین
جی، پر یہ جانور جانور پر منحصر ہے

جی یہ تو ہے۔۔۔۔ ویسے آپ کو بلیاں کیسی لگتی ہیں؟

جی بالکل۔ کہیں‌ تو تفصیل پی ایم کر دوں؟

اگر میرے متعلق کچھ گیس کیا تھا تو ضرور کر دیں :)

ہ آپ کی کوئی عجیب وغریب خواہش ؟
ایک بار سوچا تھا کہ اگر میں بادل ہوتا، دوسری بار سوچا کہ اگر میں ماں‌ ہوتا تو۔۔۔

ہیں۔۔۔اتنی عجیببببببب خواہش ۔۔۔

کتب اور کمپیوٹر اور اس کی اسیسریز اور موبائل فونز

ہمممم بہت خوب ۔۔اچھی جگہ پیسے خرچ کرتے ہیں :) ۔۔

منصور بھائی آپ کنجوس ہیں یا نہیں۔۔۔ اگر ہیں تو کیا یہ کنجوسی صرف اپنی ذات کے لیے ہے یا سب کے لیے۔۔؟؟

کتب، نیکیاں‌اور دعائیں

ماشاءاللہ ۔۔۔۔ پھر تو آپ خوب جمع کریں ۔۔۔

منصور بھائی آپ کس موضوع پر کتب پڑھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔۔یعنی آپ کی preference ..؟

بہت سی۔ ایک تو عمر دراز والی بتا چکا ہوں ابھی دوہرا نہیں رہا کہ ایک نئے دوست اسی نام سے آچکے ہیں

لگتا ہے بہت شرارتی رہ چکے ہیں۔۔۔

ہ اوہ ہاں۔۔۔ قیصرانی بھائی آپ کو گڈیاں اڑانی آتی ہیں کیا؟
جی کبھی کبھار

کبھی کبھار سے مطلب۔۔۔ آپ نے پاکستان میں رہتے ہوئے بسنت منائی ؟؟

اچھا ایک کامن سوال۔۔۔۔جو میں سب سے پوچھنا چاہوں گی۔۔

ہ آپ کو پسِ پردہ رہنا اچھا لگتا ہے یا سب کے درمیان اپنی الگ اور نمایاں شناخت کی خواہش رکھتے ہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
جی یہ تو ہے۔۔۔۔ ویسے آپ کو بلیاں کیسی لگتی ہیں؟

بہت اچھی، لیکن ان کے نخرے دیکھ کر لگتا ہے کہ شادی کے بعد کی زندگی گزر رہی ہے :D

اگر میرے متعلق کچھ گیس کیا تھا تو ضرور کر دیں :)

ہممم۔۔۔۔آپ بہت خطرناک حد تک ذہین ہیں، ماشاءاللہ

ہیں۔۔۔اتنی عجیببببببب خواہش ۔۔۔

میں خود کیا کم عجیب ہوں؟

ہمممم بہت خوب ۔۔اچھی جگہ پیسے خرچ کرتے ہیں :) ۔۔

شکریہ۔ پر یہی شوق ہے اور یہی عادت ہے

منصور بھائی آپ کنجوس ہیں یا نہیں۔۔۔ اگر ہیں تو کیا یہ کنجوسی صرف اپنی ذات کے لیے ہے یا سب کے لیے۔۔؟؟

اپنی ذات کی حد تک

ماشاءاللہ ۔۔۔۔ پھر تو آپ خوب جمع کریں ۔۔۔

شکریہ، کوئی مدد کرنا چاہیں تو۔۔۔:)

منصور بھائی آپ کس موضوع پر کتب پڑھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔۔یعنی آپ کی preference ..؟

ہر طرح‌کی، ویسے کمپیوٹرز اور شکاریات میری پسندیدہ ہیں۔ اس کے علاوہ جو زبان میں جانتا ہوں، اس کا کوئی بھی پرنٹڈ یا ہاتھ سے لکھا ہوا صفحے میرے سامنے آیا، پڑھ ڈالا

لگتا ہے بہت شرارتی رہ چکے ہیں۔۔۔

ایک بار پھر سے ششششششششششششش :D

کبھی کبھار سے مطلب۔۔۔ آپ نے پاکستان میں رہتے ہوئے بسنت منائی ؟؟

کبھی نہیں۔ ہر بار ڈیرہ میں ہی ہوتے تھے یا ملتان۔ لاہور کا چکر نہیں لگتا تھا۔ لاہور سے ہٹ کے بسنت بھی کیا بسنت ہوگی :(

اچھا ایک کامن سوال۔۔۔۔جو میں سب سے پوچھنا چاہوں گی۔۔

جی بالکل پوچھیں، یہ بھی کوئی پوچھنے والی بات ہے

ہ آپ کو پسِ پردہ رہنا اچھا لگتا ہے یا سب کے درمیان اپنی الگ اور نمایاں شناخت کی خواہش رکھتے ہیں؟

اگر کسی دوست کا جی چاہ رہا ہو سامنے آنے کو تو میں پیچھے چلا جاتا ہوں اگر کوئی کریڈٹ نہ لینا چاہے تو میں حاضر ہوں :)

اب مزید سوالات؟؟؟؟
 
امن ایمان

محفلین
بہت اچھی، لیکن ان کے نخرے دیکھ کر لگتا ہے کہ شادی کے بعد کی زندگی گزر رہی ہے

قککککک ۔۔ بالکل باکل سچ کہا۔۔۔ کبھی یہ نک چڑا شوہر لگتی ہیں اور کبھی روٹھی ہوئی بیوی :lol: ۔۔اس کا مطلب ہے کہ آپ بلی رکھنے کا تجربہ کر چکے ہیں۔۔ آپ کی بلی کا نام کیا تھا؟؟

ہممم۔۔۔۔آپ بہت خطرناک حد تک ذہین ہیں، ماشاءاللہ

ہممممم بس ایویں تھوڑی بہت ہوں۔۔۔اتنی زیادہ نہیں۔۔۔مجھے تو اکثر سامنے کی چیزیں بہت دیر سے نظر آتی ہیں :)

میں خود کیا کم عجیب ہوں؟

قیصرانی بھائی آپ کی چند ایک باتوں کے سواہ۔۔مجھے تو آپ بالکل بھی عجیب نہیں لگے۔۔۔ آپ تو بہت سادہ ہیں ۔

منصور بھائی آپ کنجوس ہیں یا نہیں۔۔۔ اگر ہیں تو کیا یہ کنجوسی صرف اپنی ذات کے لیے ہے یا سب کے لیے۔۔؟؟

اپنی ذات کی حد تک

دیکھا ۔۔۔پتہ نہیں کیوں مجھے پہلے ہی کچھ کچھ اندازہ ہوگیا تھا :p

شکریہ، کوئی مدد کرنا چاہیں تو۔۔۔

دعا کے لیے تو آپ فکر نہ کریں۔۔۔انشاءاللہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھوں گی۔۔۔ باقی نیکیاں اور کتب آپ خود اکٹھی کرتے جائیں : )

ہر طرح‌کی، ویسے کمپیوٹرز اور شکاریات میری پسندیدہ ہیں۔ اس کے علاوہ جو زبان میں جانتا ہوں، اس کا کوئی بھی پرنٹڈ یا ہاتھ سے لکھا ہوا صفحے میرے سامنے آیا، پڑھ ڈالا

اچھا ایک عجیب سا سوال ابھی میرے ذہن میں آیا ۔۔۔ کہتے ہیں پہلی بے وقوفی کسی سے کتاب مانگنا ہے اور اس سے بڑھ کر دوسری بے وقوفی اس کتاب کا واپس کردینا ہے۔۔۔ آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟

ایک بار پھر سے ششششششششششششش

:)

کبھی نہیں۔ ہر بار ڈیرہ میں ہی ہوتے تھے یا ملتان۔ لاہور کا چکر نہیں لگتا تھا۔ لاہور سے ہٹ کے بسنت بھی کیا بسنت ہوگی

ہاں جی ٹھیک کہا۔۔۔لاہور لاہور اے۔۔۔ ویسے تو اب یہاں بھی بسنت ختم ہو گئی ہے۔۔۔ لیکن ایک بسنت ہی کیا۔۔لاہور کا ہر تہوار ہی اپنی مثال آپ ہے : )

ہ آپ کو پسِ پردہ رہنا اچھا لگتا ہے یا سب کے درمیان اپنی الگ اور نمایاں شناخت کی خواہش رکھتے ہیں؟

اگر کسی دوست کا جی چاہ رہا ہو سامنے آنے کو تو میں پیچھے چلا جاتا ہوں اگر کوئی کریڈٹ نہ لینا چاہے تو میں حاضر ہوں

زبردست۔۔۔۔ ابھی مجھے باقی سب کے جواب تو نہیں ملے۔۔۔ لیکن آپ کا جواب بہت بہت اچھا لگا۔۔

اچھا جی :)

ہ محفل پر کوئی یادگار واقع؟ ( جو اب تک یاد ہو)

ہ آپ کا کوئی تکیہ کلام (watchword) ؟

ہ محفل پر آپ کا اپنا پوسٹ کیا پسندیدہ ٹاپک؟

ہ محفل پرکوئی ایسا جواب جس کو آپ نے بہت انجوائے کیا ہو؟
 
ظفری

لائبریرین
چلو فرض کرو کہ تمہیں ہر صبح گدو بیراج کے دروازے کھولنے پر لگا دیا جائے تو ۔۔

اگر تبادلہ تونسہ بیراج کرا دو تو بہت بہتر رہے گا۔ وہ میرے گھر سے زیادہ نزدیک ہے

چلو تونسہ بیراج کو بھی چھوڑو ۔۔۔ تمہارے گھر کے پاس جو جھگی ہوٹل ہے آپ کے دروازے کھول دیا کرنا ۔ :wink:

پھر آپ کو حکومت کیسے ملے گی ۔۔۔
حکومت تو آپ لوگ دے رہے ہو، پھر کیا مشکل ہے
کون حکومت دے رہا ہے ۔۔ پاگل تو نہیں ہوگئے ۔۔ چلو اُٹھو اور میرے کپڑوں پر استری کر کے چائے تیار کرو ۔۔۔۔ قکککک

سیاست میں آئے بغیر بھی آپ لطیفے بن سکتے ہیں
اسی بات پر ایک لطیفہ یاد آگیا

ایک بار سیاستدانوں کی بھری بس کہیں‌ جا رہی تھی۔ حادثہ ہوا اور بس الٹ گئی۔ ایک کسان پاس ہی تھا۔ وہ فوراً‌ ٹریکٹر لے آیا اور گڑھا کھود کر سارے بندے بمع بس کے دفن کر دیئے۔

اگلے دن پولیس تحقیقات کرتی آئی تو کسان نے انہیں ساری تفصیل بتائی۔ پولیس نے پوچھا کہ کیا تم نے جائزہ لیا تھا کہ وہ سارے مر چکے تھے یا ان میں سے کوئی زندہ بھی تھا۔ کسان بولا کہ آدھی سے زیادہ بس والے کہ رہے تھے کہ وہ زندہ ہیں۔ پر سر آپ تو جانتے ہی ہیں کہ سیاست دان کتنے جھوٹے ہوتے ہیں

اوہ ۔۔۔ اچھا تو تم سیاستدان نہیں کسان نکلے ۔ :lol:

ارے صیح والا ووٹ پُوچھا جارہا ہے ۔۔۔ وہ والا نہیں جو دن الیکشن کے دن چار چار بار ڈالا جاتا ہے۔

میں نے الیکشن میں تو کبھی ووٹ نہیں‌ ڈالا
تو کیا کسی لوٹے میں ڈالا تھا ۔۔۔ :lol:

اچھا یہ بتاؤ کہ تم کو خواب بلیک اینڈ وائٹ نظر آتے ہیں یا کلر فُل ۔ ؟
اگر یاد رہے کہ کلر بلائینڈ ہوں تو بلیک اینڈ وائٹ ورنہ کلر :)
اچھا ۔۔۔۔۔ تو پھر تم ٹریفک لائیٹ پر کیسے رُکتے ہو گے ۔۔۔۔ :shock:

تم کہیں جا رہے ہو ۔۔۔ اور ایک لڑکی تم کو روک کر کہتی ہے کہ سُنئے ۔۔ لگتا ہے میں نے آپ کا چہرہ کہیں دیکھا ہوا ہے ۔ تو تم کیا کہو گے ۔ ؟

ایک اور لطیفہ

ایک بندے سے پوچھا گیا کہ اگر تم جنگل میں پیدل جا رہے ہو، اور اچانک ایک شیر سامنے آجاتا ہے۔ تم خالی ہاتھ ہو اور کوئی درخت وغیرہ بھی سامنے نہیں۔ کیا کرو گے؟ بندہ بولا، میں نے کیا کرنا ہے، پھر تو جو کرنا ہے شیر نے ہی کرنا ہے
:D

میں نے ایک خوبصورت لڑکی کی بات کی تھی نہ کہ چڑیا گھر کی ۔۔۔ تمہارا بھی بھئی کیا ٹیسٹ ہے ۔۔۔ :shock:

شادی والے دن کوئی نجومی تمہارا ہاتھ دیکھ کر یہ کہے کہ آج شادی نہ کرنا ۔۔۔بڑا ہی برا وقت ہے تو کیا تم نجومی کی بات مان لو گے ۔ ؟

شادی والے دن کون نجومی کو ہاتھ دکھائے گا؟ اور آج کل تو نجومی ہاتھ دکھا جاتے ہیں نہ کہ بندے :D، ویسے وہی ہاتھ دکھائے گا جو شادی سے خوش نہیں ہوگا۔ اگر ایسا ہے تو پھر بات ماننے میں ہی بھلائی ہوگی :lol:

اچھا تو پھر ہوچکی تمہاری شادی ۔۔۔ اور لگتا ہے کہ آخری بار بھی کچھ ایسا ویسا ہی ہوا تھا ۔۔۔ جبھی برات دریا کے کنارے سے لوٹ گئی ۔ :lol:

مزید سوالات؟؟؟؟؟؟

ابے چپ ۔۔۔ سوال ۔۔ سوال ۔۔۔ کوئی جواب تو ڈھنگ کا بھی دو ناں ۔

: :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
قککککک ۔۔ بالکل بالکل سچ کہا۔۔۔ کبھی یہ نک چڑا شوہر لگتی ہیں اور کبھی روٹھی ہوئی بیوی :lol: ۔۔اس کا مطلب ہے کہ آپ بلی رکھنے کا تجربہ کر چکے ہیں۔۔ آپ کی بلی کا نام کیا تھا؟؟

پاکستان ایک بلی تھی، اس کا نام تھا مانو۔ اور یہاں فن لینڈ میں ایک بار 2-3 دن کے لیے ایک دوست بلیوں کا جوڑا چھوڑگئی تھی، گارفیلڈ اور پیکا۔ کچھ دن بعد جب دوست واپس لے گئی تو بےچاری گار فیلڈ گھر کے باہر ایک کار تلے آکر مر گئی، سر کچلا گیا تھا :( سوری کہ اکثر باتیں ہی اداسی والی کر رہا ہوں

ہممممم بس ایویں تھوڑی بہت ہوں۔۔۔اتنی زیادہ نہیں۔۔۔مجھے تو اکثر سامنے کی چیزیں بہت دیر سے نظر آتی ہیں :)

عینک نہ سہی، لینز ہی لگا لیا کریں :wink:

قیصرانی بھائی آپ کی چند ایک باتوں کے سواہ۔۔مجھے تو آپ بالکل بھی عجیب نہیں لگے۔۔۔ آپ تو بہت سادہ ہیں ۔

ہیں؟ اور وہ چند باتیں کون کون سی ہیں بھلا؟ ذرا بتائیں تو سہی تفصیل سے آپی جی :)

دیکھا ۔۔۔پتہ نہیں کیوں مجھے پہلے ہی کچھ کچھ اندازہ ہوگیا تھا :p

یہ تو درست کہا :( ابھی میرے نوکیا N-70 کے آخر دن ہیں۔ پاکستان سے چھوٹی بہن نے اپنا سونی ایرکسن ‌K-750i تیار کیا ہوا ہے تبادلے کے لیے :(

دعا کے لیے تو آپ فکر نہ کریں۔۔۔انشاءاللہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھوں گی۔۔۔ باقی نیکیاں اور کتب آپ خود اکٹھی کرتے جائیں : )

آپی آپ کتنی اچھی ہیں، کاش ساری بہنیں اتنی اچھی ہو جائیں :)

اچھا ایک عجیب سا سوال ابھی میرے ذہن میں آیا ۔۔۔ کہتے ہیں پہلی بے وقوفی کسی سے کتاب مانگنا ہے اور اس سے بڑھ کر دوسری بے وقوفی اس کتاب کا واپس کردینا ہے۔۔۔ آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کسی لائبریرین سے پوچھوں گا :) ویسے الحمدللہ، مجھے جو بھی کتاب چاہیے ہے، وہ میری پی سی میں موجود ہے۔ اور میں نے ہمیشہ دوستوں کو یہ کتب اور اصلی والی بھی دی بھی ہیں، اور واپس بھی نہیں مانگیں اور مل بھی گئیں :)

:)

:)

ہاں جی ٹھیک کہا۔۔۔لاہور لاہور اے۔۔۔ ویسے تو اب یہاں بھی بسنت ختم ہو گئی ہے۔۔۔ لیکن ایک بسنت ہی کیا۔۔لاہور کا ہر تہوار ہی اپنی مثال آپ ہے : )

لاہور تو لاہور ہے، پر باقی شہر بھی تو وہی ہوتے ہیں، جیسے ملتان ملتان ہی ہے، ڈیرہ یا لاہور نہیں ہے :D

زبردست۔۔۔۔ ابھی مجھے باقی سب کے جواب تو نہیں ملے۔۔۔ لیکن آپ کا جواب بہت بہت اچھا لگا۔۔

اوہ کیا زیادہ اچھا لکھ گیا؟ ٹھہریں ابھی بدل دیتا ہوں :wink:

اچھا جی :)

جی ہاں‌ جی، کوئی شک؟

ہ محفل پر کوئی یادگار واقعہ؟ ( جو اب تک یاد ہو)

بہت سے، کون کون سے سناؤں؟ ویسے ابتداء‌ میں جب میں نیا نیا تھا تو میری فرزانہ صاحبہ سے بہت مزے کی چٍٹ چیٹ ہوتی تھی۔ یعنی ہم لوگ ترکی بہ ترکی جواب دیا کرتے تھے اور ابھی بھی وہ پوسٹیں‌پڑھ کر میں‌ بہت انجوائے کرتا ہوں۔ اس پوسٹ سے ابتداء ہوئی تھی

ہ آپ کا کوئی تکیہ کلام (watchword) ؟

اور سنائیں (یہ تکیہ کلام ہے، سنانا شروع مت کردیں اور سنانا چاہیں بھی تو کوسنے وغیرہ سے پرہیز کریں)

ہ محفل پر آپ کا اپنا پوسٹ کیا پسندیدہ ٹاپک؟

ویسے تو میری اکثر ہی پوسٹیں شاہکار ہوتی ہیں :) ویسے کمپیوٹر سوالات و جوابات اور یہ ٹاپک بہت اچھا لگا تھا، ٹاپک تو خیر نہیں، لیکن پوسٹ تھی

ہ محفل پرکوئی ایسا جواب جس کو آپ نے بہت انجوائے کیا ہو؟

فرزانہ صاحبہ کے تقریباً سارے ہی جواب اس قابل تھے کہ انہیں میں یہاں کاپی کروں۔ ویسے جیہ کے تعارف، آنے والا کون اور مختلف موضوعات میں بکھرے پڑے ہیں وہ شاہکار :)

مزید سوالات؟؟؟؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
چلو تونسہ بیراج کو بھی چھوڑو ۔۔۔ تمہارے گھر کے پاس جو جھگی ہوٹل ہے آپ کے دروازے کھول دیا کرنا ۔ :wink:

وہ تو ٹھیک ہے، پھر کب تشریف آوری ہو رہی ہے جناب؟ :D

کون حکومت دے رہا ہے ۔۔ پاگل تو نہیں ہوگئے ۔۔ چلو اُٹھو اور میرے کپڑوں پر استری کر کے چائے تیار کرو ۔۔۔۔ قکککک

ایک تو تمھیں باس کیا رکھ لیا، بالکل ہی سر پر چڑھ گئے ہو :D

اوہ ۔۔۔ اچھا تو تم سیاستدان نہیں کسان نکلے ۔ :lol:

تو پھر بن جاؤ نا سیاست دان پلیز :)

تو کیا کسی لوٹے میں ڈالا تھا ۔۔۔ :lol:

نہیں تو، ریفرنڈم میں ڈالا تھا :)

اچھا ۔۔۔۔۔ تو پھر تم ٹریفک لائیٹ پر کیسے رُکتے ہو گے ۔۔۔۔ :shock:

لو، رہے نا پروفیسر، وہ بھی فرضی، یعنی کہ خلائی۔ بھائی جی، سب سے اوپر لال، پھر پیلی اور پر سبز، تو جب سب سے نیچے والی لائٹ جلے تو چلتا ہوں، اگر وہ بند ہے تو باقی لائٹوں سے میرا کیا واسطہ :lol:

میں نے ایک خوبصورت لڑکی کی بات کی تھی نہ کہ چڑیا گھر کی ۔۔۔ تمہارا بھی بھئی کیا ٹیسٹ ہے ۔۔۔ :shock:

سو فیصد درست کہا۔ اصل میں غلطی میری اپنی ہے، سوال کی بجائے سوال کرنے والے کو دیکھ لیا تھا :oops:

اچھا تو پھر ہوچکی تمہاری شادی ۔۔۔ اور لگتا ہے کہ آخری بار بھی کچھ ایسا ویسا ہی ہوا تھا ۔۔۔ جبھی برات دریا کے کنارے سے لوٹ گئی ۔ :lol:

ششششششششششششششششششششششش :shock:

ابے چپ ۔۔۔ سوال ۔۔ سوال ۔۔۔ کوئی جواب تو ڈھنگ کا بھی دو ناں ۔

بات تو سچ ہے، اصل میں کوئی کوشش کر رہا ہوں کہ جواب ایسے ہوں جو تھمارے خلائی فارمولوں سے مطابقت رکھتے ہوں‌ :p

مزید سوالاتتتتتتت؟
 
تیلے شاہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:
[اچھا تو پھر ہوچکی تمہاری شادی ۔۔۔ اور لگتا ہے کہ آخری بار بھی کچھ ایسا ویسا ہی ہوا تھا ۔۔۔ جبھی برات دریا کے کنارے سے لوٹ گئی ۔ :lol: [/color]

ششششششششششششششششششششششش :shock:
قیصرانی یہ میں کیا سن رہا ہوں
کیا ہوا تھا بھائی مجھے تو کچھ پتہ ہی نہیں چلا
:(
 
تیلے شاہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:
تیلے شاہ نے کہا:
کیا ہوا تھا بھائی مجھے تو کچھ پتہ ہی نہیں چلا
:(
بس بھائی‌ :(، کیا بتاؤں :cry: ، ظفری نے یہ بات پھیلانے کا ٹھیکہ انتہائی معقول معاوضے پر لیا ہوا ہے :D
شکر ہے لڑکی والوں کو ٹائم پر عقل آگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :D
 
تیلے شاہ

محفلین
ان کو تو بہت پہلے ہی عقل آگئی تھی
جب ہی تو کچھ دن میں شادی ہے
لگتا ہے یہ خبردار کرنے والا کام آپ نے ان کے ساتھ بھی کیا تھا
تب ہی تو وہ خبردار ہو گئے
 
امن ایمان

محفلین
:lol: اب آپ سب لوگوں کو ایک ساتھ دیکھ کر زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔۔ اور قیصرانی بھائی آپ بھی اتنے شرارتی جواب دیں گے۔۔اس کا پتہ نہیں تھا۔۔ظفری پلیز ٹائم نکال کر یہاں ضرور آیا کریں۔

قیصرانی بھائی حسبِ عادت پہلے آپ کے جوابات کی آٹوپسی :lol:

پاکستان ایک بلی تھی، اس کا نام تھا مانو۔ اور یہاں فن لینڈ میں ایک بار 2-3 دن کے لیے ایک دوست بلیوں کا جوڑا چھوڑگئی تھی، گارفیلڈ اور پیکا۔ کچھ دن بعد جب دوست واپس لے گئی تو بےچاری گار فیلڈ گھر کے باہر ایک کار تلے آکر مر گئی، سر کچلا گیا تھا سوری کہ اکثر باتیں ہی اداسی والی کر رہا ہوں

اوہ ۔۔ویری سیڈ ۔۔اور بھائی آپ کی مانو کا کیا بنا۔۔؟؟ کیا وہ اب بھی زندہ ہے یا۔۔۔۔؟

عینک نہ سہی، لینز ہی لگا لیا کریں

ہائے توبہ کریں۔۔۔مجھے ان دونوں سے ہی بہت خوف آتا ہے ۔۔۔ سامنے کی چیز نظر نہ آنے کی وجہ دماغ کہ کمزوری ہے۔۔۔نظر کی نہیں نا :lol:

ہیں؟ اور وہ چند باتیں کون کون سی ہیں بھلا؟ ذرا بتائیں تو سہی تفصیل سے آپی جی

ایک جو آپ نے کہا تھا کہ آپ اب بھی اپنے بابا سے باتیں کرسکتے ہیں۔۔۔تو مجھے یہ سمجھ نہیں آیا تھا لیکن میں نے پوچھا نہیں۔۔ اور بس۔۔۔ باقی آپ ماشاءاللہ بہت بہت اچھے ہیں۔

یہ تو درست کہا ابھی میرے نوکیا N-70 کے آخر دن ہیں۔ پاکستان سے چھوٹی بہن نے اپنا سونی ایرکسن ‌K-750i تیار کیا ہوا ہے تبادلے کے لیے

:lol: ۔۔ اچھا ۔۔

آپی آپ کتنی اچھی ہیں، کاش ساری بہنیں اتنی اچھی ہو جائیں

بھائی یہ رشتہ بہت انمول ہوتا ہے۔۔۔ اور دنیا کہ سب بہنیں ہی بھائیوں کے لیے ایک سی ہوتی ہیں۔۔ مجھ سےسچ پوچھیں تو میرے بھائیوں میں میری جان ہے۔

کسی لائبریرین سے پوچھوں گا ویسے الحمدللہ، مجھے جو بھی کتاب چاہیے ہے، وہ میری پی سی میں موجود ہے۔ اور میں نے ہمیشہ دوستوں کو یہ کتب اور اصلی والی بھی دی بھی ہیں، اور واپس بھی نہیں مانگیں اور مل بھی گئیں

:lol: نہیں نا۔۔۔میں نے لائبریرین کا تو نہیں کہا تھا۔۔یہ بات میں نے عام لوگوں کے بارے میں کی تھی جو bookworm قسم کے ہوتے ہیں اور وقت کتابیں جمع کرتے رہتے ہیں۔ قیصرانی بھائی اس کی وجہ آپ کی نیک نیتی ہے۔۔ورنہ آج کل کے دور میں بکس واپس کرنے والے کہاں ملتے ہیں۔

لاہور تو لاہور ہے، پر باقی شہر بھی تو وہی ہوتے ہیں، جیسے ملتان ملتان ہی ہے، ڈیرہ یا لاہور نہیں ہے

:lol: نہیں نا۔۔۔۔لہور لہور اے۔۔مطلب جو بات اس شہر کی ہے۔۔یہاں کے لوگوں کی ہے ۔۔اس کی مثال کسی اور جگہ نہیں مل سکتی۔

اوہ کیا زیادہ اچھا لکھ گیا؟ ٹھہریں ابھی بدل دیتا ہوں

اوہ نہییییں ۔۔۔ بدلنا نہیں ہے۔۔اس جواب سےتو بہت سے لوگوں کو منصور قیصرانی سمجھ آئیں گے۔۔کہ وہ اصل میں ہیں کیسے۔۔

اور سنائیں (یہ تکیہ کلام ہے، سنانا شروع مت کردیں اور سنانا چاہیں بھی تو کوسنے وغیرہ سے پرہیز کریں)

اور سنائیں۔۔۔ :p ۔۔ویسے پتہ ہے کہ اور سنائیں کب کہتے ہیں؟؟ ہمممم جب آپ کے پاس اور کچھ کہنے کو نہ ہو۔۔۔ یا آپ کسی کو ٹالنا چاہ رہے ہوں۔۔ہیں نا۔۔؟؟؟؟؟؟

ویسے تو میری اکثر ہی پوسٹیں شاہکار ہوتی ہیں ویسے کمپیوٹر سوالات و جوابات اور یہ ٹاپک بہت اچھا لگا تھا، ٹاپک تو خیر نہیں، لیکن پوسٹ تھی

جی۔۔میں نے بھی یہاں سب سے پہلے یہ ٹاپک تفصیل سے پڑھا تھا۔۔ اور مجھے بھی بہت اچھا لگا تھا

فرزانہ صاحبہ کے تقریباً سارے ہی جواب اس قابل تھے کہ انہیں میں یہاں کاپی کروں۔ ویسے جیہ کے تعارف، آنے والا کون اور مختلف موضوعات میں بکھرے پڑے ہیں وہ شاہکار

جی ۔۔بھائی میں نے کافی جگہ ان کو پڑھا ہے۔۔پتہ نہیں وہ آج کل کہاں ہیں۔

اچھا جی مزید سوالات۔۔۔۔( ابھی کافی چیزوں کے بارے میں آپ کی ذاتی پسند اور ناپسند کے بارے میں جاننا باقی ہے) :wink:

ہ آپ کی پسندیدہ خوشبو؟

ہ آپ کا پسندیدہ رنگ؟

ہ آپ کا پسندیدہ لباس؟

ہ فیشن کو کس حد تک فالو کرتے ہیں؟

ہ شدید تھکان کے باوجود کہاں جانے کے لیے ہمیشہ تیار رہتےہیں؟

ہ اگر آپ گہری نیند سو رہے ہوں اور ظفری جھنجوڑ کر کہیں کہ بازار سے فلاں چیز لا دیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ :p

ہ او ہاں۔۔ اگر آپ کو بھی جیہ کی طرح الہ دین کا چراغ مل جائے تو کون سی تین خواہشات کریں گے؟

نوٹ:۔ کوئی بھی سوال Repeat نہیں ہے اس لیے پیچھے مُڑ کر دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے :wink:
 
Top