بچیاں کیونکہ کچھ کچھ ڈرپوک ہوتی ہیں۔۔اس لیے میں نے سوچا کہ پہلے سے ڈرانا مناسب نہیں ہوگا
یعنی ان کی باری آئی کہ آئی
منصور بھائی جب تک آپ یہاں ہیں۔۔میں بھی کہیں نہیں جاؤں گی : )
میرا تو یہی دھاگہ اب اوڑھنا بچھونا ہے
خاصے شاعرانہ چور ہیں آپ : )
جو چیز آپ کو پیاری ہو، اور جس کا ملنا آسان نہ ہو، اسے ہی تو چرایا جاتا ہے
قیصرانی میں اب چاہوں گی کہ کچھ بات آپ کے کام کے حوالے سے بھی ہو جائے
بہت شکریہ
آپ یہاں ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ کے فعال رکن ہیں
جی آپی سنا تو میں نے بھی یہی ہے
تو میں کچھ سوالات اس کے بارے میں کرنا چاہوں گی۔۔اس طرح مجھ سمیت بہت سے نئے آنے والوں کو فائدہ ہوگا۔
انشاءاللہ۔ میں اپنی طرف سے حاضر ہوں
ہ یہ ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ کیا ہے؟ کچھ تفصیل کے ساتھ اس کے اغراض و مقاصد بتا دیں پلیز۔
بنیادی طور پر ہمارا مقصد یہ ہے اردو ادب کو ذات پات، ملک و قوم اور مذہب و ملت سے بالاتر پوری دنیا تک بلا معاوضہ پہنچانا ہے۔ اردو ڈیجیٹل لائبریری اس ضمن میں بنیادی پلیٹ فارم کا کام کر رہی ہے
ہ اس ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ میں کام کرنے کا کیا طریقہ کار ہے؟اگر ٹیم ورک ہے تو کام کس طرح تقسیم کیا جاتا ہے؟
اس میں ابھی تک کوئی خاص ڈھانچہ نہیں ہے۔ ہم خود سے ہر سنگٍ میل یعنی کتاب پر اپنی نئی ٹیم کا اعلان کرتے ہیں۔ کچھ دوست اس کتاب کو سکین کرکے ہمارے تک پہنچاتے ہیں، کچھ دوست اس کو لکھنے میں مصروف ہو جاتے ہیں، کچھ دوست اس کی پروف ریڈنگ کرتے ہیں اور کچھ دوست اسے وکی تک منتقل کرتے ہیں
ہ کوئی نیا آنے والا رکن اگر اس پراجیکٹ میں شمولیت چاہے تو اُسے کیا کرنا ہوگا؟ اور کس سے رابطہ کرنا ہوگا؟
اپنے ارادوں کا اس محفل پر اظہار کردیں، ممبر بنا دیے جائیں گے۔ ویسے مجھے کہنے سے بھی یہی کام ہو جائے گا
اابھی تو یہ کچھ سوال ہیں جن کا میں جواب چاہوں گی۔
جی آپی
ویسے تو میں لائبریری کے بارے تمام فورمز پڑھ چکی ہوں۔۔یہاں ان سوالات کا مقصد کچھ آسان الفاظ میں اور ایک ساتھ ساری معلومات رکھنا ہے۔
جزاک اللہ
مزید سوالات (اگر مندرجہ بالا جوابات کسی طرح سے نامکمل یا تشنہ محسوس ہوں تو بلا تکلف وضاحت طلب کیجئے گا، آپی بھی اور دیگردوست بھی۔ اسی طرح اگر لائبریری کے حوالے سے اضافی معلومات دینا چاہیں تو بھی)