انٹرویو انٹرویو وِد قیصرانی

قیصرانی

لائبریرین
آپ کو ایک وقت میں ایک وزارت ملے گی نا : ) ۔۔۔چلیں آپ اپنی چوائس لسٹ میں سے ٹاپ priority بتا دیں۔

وزارتٍ داخلہ، تاکہ پولیس اور دیگر محکمہ جات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا سکے

مجھے بھی یہ اچھے لگتے ہیں۔۔۔کام وام کا تو پتہ نہیں ہاں ان کی شخصیت بہت دبنگ ہے۔۔۔بولنے میں کمال حاصل ہے۔۔۔جو لوگ لاجک کے ساتھ بات کریں۔۔وہ اچھے لگتے ہیں۔۔آپ کو یہ کیوں اچھے لگتے ہیں؟

بات وہی آپ کی سو فیصد درست ہے کہ لاجیک سے بات کرنا اور اپنی غلطی کو تسلیم کرنا، یہ دوباتیں مجھے ان کی بہت پسند ہیں۔ دوسرا ان کے کیئے گئے بہت سے کام ایسے ہیں جو میں نے اپنی 28 سالہ زندگی میں نہ دیکھے، نہ پڑھے اور نہ ہی سنے

قیصرانی بھائی آپ نے جاگیردار کے بارے میں جو کہا۔۔مجھے بُرا نہیں لگا۔۔۔بس کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کے بارے میں بات نہ ہی کی جائے تو اچھا ہے۔

معذرت آپی کہ آپ نے پوچھا تو میں نے کہ دیا۔ اب سے شششششششششش

اچھا جی آپ زیادہ اداس مت ہوں۔۔۔۔میں جلدی ہی نئے سوال سوچتی ہوں۔۔اب خوش : )

چھوٹا بچہ مٹھائی اور کھلونوں سے اتنا خوش نہ ہوگا جتنا میں آپ کے سوالات سے خوش ہوتا ہوں :)
 
امن ایمان

محفلین
وزارتٍ داخلہ، تاکہ پولیس اور دیگر محکمہ جات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا سکے

اچھی چوائس ہے۔۔اور میرے خیال سے پاکستان کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی ہے،،،کاش کے آپ کو ہم کو حقیقت میں کچھ کرنے کا موقع مل جائے۔

بات وہی آپ کی سو فیصد درست ہے کہ لاجیک سے بات کرنا اور اپنی غلطی کو تسلیم کرنا، یہ دوباتیں مجھے ان کی بہت پسند ہیں۔ دوسرا ان کے کیئے گئے بہت سے کام ایسے ہیں جو میں نے اپنی 28 سالہ زندگی میں نہ دیکھے، نہ پڑھے اور نہ ہی سنے

واؤ تو آپ بھی میری طرح بولنے کا طریقہ دیکھتے ہیں۔۔ہاں جی۔۔۔ صدرمشرف نے جس طرح میڈیا کو آزادی دی ہے وہ آج سے پہلے تک کبھی بھی نہیں تھی۔۔۔اور بھی کچھ کام اچھے ہیں۔۔ آخر ہیں بھی تو LEO نا۔۔11 اگست،،،اچھے کام تو کریں گے :p

معذرت آپی کہ آپ نے پوچھا تو میں نے کہ دیا۔ اب سے شششششششششش

کوئی بات نہیں۔۔۔لیکن میں اب تک آپ کی بات سے حیران ہوں کہ آپ کو یہ پتہ کس طرح چلا۔۔خیر پلیز اب یہاں ششششش

چھوٹا بچہ مٹھائی اور کھلونوں سے اتنا خوش نہ ہوگا جتنا میں آپ کے سوالات سے خوش ہوتا ہوں

سچی۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ مجھے تو اب لگ رہا تھا کہ آپ صرف میرا دل رکھنے کو یہاں آرہے ہیں۔۔۔مجھے اچھا لگا یہ سن کر : )

ہ قیصرانی بھائی بزرگوں کی وہ نصیحت جو آپ کو اب تک بہت پسند ہو؟

ہ آپ کُکنگ خود کرتے ہیں تو۔۔۔سب سے مزے کی کون سے ڈش بناتے ہیں؟

ہ اپنی کُکنگ کے حوالے سے کوئی دلچسپ واقعہ؟

ہ آپ کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا کبھی کسی اور نے بھی کھایا؟
 
قیصرانی

لائبریرین
اچھی چوائس ہے۔۔اور میرے خیال سے پاکستان کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی ہے،،،کاش کے آپ کو ہم کو حقیقت میں کچھ کرنے کا موقع مل جائے۔

آمین

واؤ تو آپ بھی میری طرح بولنے کا طریقہ دیکھتے ہیں۔۔ہاں جی۔۔۔ صدرمشرف نے جس طرح میڈیا کو آزادی دی ہے وہ آج سے پہلے تک کبھی بھی نہیں تھی۔۔۔اور بھی کچھ کام اچھے ہیں۔۔ آخر ہیں بھی تو LEO نا۔۔11 اگست،،،اچھے کام تو کریں گے :p

نو کمنٹس :lol:

کوئی بات نہیں۔۔۔لیکن میں اب تک آپ کی بات سے حیران ہوں کہ آپ کو یہ پتہ کس طرح چلا۔۔خیر پلیز اب یہاں ششششش

:) میجک :p، اتنا تو آپ کی گفتگو سے اندازہ ہو ہی گیا ہے :)

سچی۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ مجھے تو اب لگ رہا تھا کہ آپ صرف میرا دل رکھنے کو یہاں آرہے ہیں۔۔۔مجھے اچھا لگا یہ سن کر : )

شکر ہے کہ آپ کوپتہ چل گیا کہ میں کتنا پسند کرتا ہوں ان سوالات کو

ہ قیصرانی بھائی بزرگوں کی وہ نصیحت جو آپ کو اب تک بہت پسند ہو؟

بزرگوں کی یہ نصیحت کہ دشمنی کسی سے بھی ہو، جب ان پر کوئی غم آئے تو عارضی طور پر دشمنی بھلا کر مدد کرنا

ہ آپ کُکنگ خود کرتے ہیں تو۔۔۔سب سے مزے کی کون سے ڈش بناتے ہیں؟

سبھی ہی مزے کی بنتی ہیں۔ ویسے چکن فرائی، مٹن فرائی اور کڑاہی گوشت بنانا میری خاصیت ہیں

ہ اپنی کُکنگ کے حوالے سے کوئی دلچسپ واقعہ؟

کڑاہی اتنی بار بنائی ہے کہ اب اگر تھوڑا سا لاپرواہی سے کُکنگ کروں تو چاہے جو کھانا بنانا چاہ رہا ہوں، کڑاہی بنا جاتا ہوں۔ پچھلے ہفتے یہی ہوا تھا۔ میں فون پر بزی تھا، ساتھ ساتھ کُکنگ بھی جاری تھی تو آخر میں پتہ چلا کہ مٹر ویسے رکھے رہ گئے، اور کڑاہی تیار ہو چکی ہے :lol:

ہ آپ کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا کبھی کسی اور نے بھی کھایا؟

بہت بار۔ چند ایک فٍننش دوستوں نے کھایا ہے، اور جنابہ آپی صاحبہ، میں نے 10 میں سے 10 نمبر (ایک بار) اور 10 میں سے 9 اور 8 تو بکثرت حاصل کیے ہیں۔ اور فٍننش لوگوں کی یہ خاصیت ہے کہ کھانا جتنا بھی اچھا ہو، کبھی تعریف نہیں کریں گے :) اب باقی اندازہ خود لگا لیں

مزید سوالاتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت
 
امن ایمان

محفلین
: )

بزرگوں کی یہ نصیحت کہ دشمنی کسی سے بھی ہو، جب ان پر کوئی غم آئے تو عارضی طور پر دشمنی بھلا کر مدد کرنا

بہت اچھی بات کہی ہے۔۔۔ویسے بھی یہ ہم لوگوں کی روایات میں شامل ہے۔۔۔

دشمن مرے تے خوشی نہ کریے
سجنا وہ مر جانا۔۔۔۔

سبھی ہی مزے کی بنتی ہیں۔ ویسے چکن فرائی، مٹن فرائی اور کڑاہی گوشت بنانا میری خاصیت ہیں

لیں جی۔۔۔ایک بار پھر کہنا پڑ رہا ہے کہ آپ تو ماشاءاللہ سے کافی خوش خوراک ہیں۔۔:)

پچھلے ہفتے یہی ہوا تھا۔ میں فون پر بزی تھا، ساتھ ساتھ کُکنگ بھی جاری تھی تو آخر میں پتہ چلا کہ مٹر ویسے رکھے رہ گئے، اور کڑاہی تیار ہو چکی ہے

:lol: ۔۔آخر بھائی کس کے ہیں۔۔؟؟؟؟؟؟

بہت بار۔ چند ایک فٍننش دوستوں نے کھایا ہے، اور جنابہ آپی صاحبہ، میں نے 10 میں سے 10 نمبر (ایک بار) اور 10 میں سے 9 اور 8 تو بکثرت حاصل کیے ہیں۔ اور فٍننش لوگوں کی یہ خاصیت ہے کہ کھانا جتنا بھی اچھا ہو، کبھی تعریف نہیں کریں گے اب باقی اندازہ خود لگا لیں

واؤ۔۔آپ تو کافی سگھڑ قسم کے ہیں۔۔۔میری ہونے والی بھابھی تو خوب مزے کریں گیں۔۔ہیں نا۔۔؟؟؟ یا آپ اُن کے سامنے نخرے کریں گے؟؟

ہ اچھا قیصرانی بھائی آپ کو دن کا کون سا پہر اچھا لگتا ہے؟

ہ صبح اٹھ کر سب سے پہلا کام کیا کرتے ہیں؟

ہ پورے گھر میں آپ کی پسندیدہ جگہ؟

ہ پیاز کاٹتے ہوئے آنکھوں میں چبھتاہے تب آپ کیا کرتے ہیں؟

ہ کچن میں کام کرتے وقت ساتھ ساتھ بکھیرا سمیٹتے ہیں یا خوب گندا کرتے ہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت اچھی بات کہی ہے۔۔۔ویسے بھی یہ ہم لوگوں کی روایات میں شامل ہے۔۔۔

دشمن مرے تے خوشی نہ کریے
سجنا وہ مر جانا۔۔۔۔

بالکل درست کہا، ویسے ابھی آپ کے بارے میں مزید معلومات مل رہی ہیں، یعنی میرے انٹرویو میں آپ کا انٹر ویو بھی چل رہا ہے ساتھ ساتھ

لیں جی۔۔۔ایک بار پھر کہنا پڑ رہا ہے کہ آپ تو ماشاءاللہ سے کافی خوش خوراک ہیں۔۔:)

کہاں آپی، ایک سالن تین تین دن کھانا پڑتا ہے :( کہ روز کون بنائے

:lol: ۔۔آخر بھائی کس کے ہیں۔۔؟؟؟؟؟؟

یعنی کہ آپی آپ بھی؟ :lol: یہ تو بہت اچھی بات ہے کہ ہم دونوں‌ بہن بھائی ایک جیسے ہیں۔ ویسے آپ نے اپنی کُکنگ کی تفصیل نہیں بتائی؟

واؤ۔۔آپ تو کافی سگھڑ قسم کے ہیں۔۔۔میری ہونے والی بھابھی تو خوب مزے کریں گیں۔۔ہیں نا۔۔؟؟؟ یا آپ اُن کے سامنے نخرے کریں گے؟؟

ایک لطیفہ یاد آیا

ایک بار ایک مولوی صاحب کہ رہے تھے کہ نیکی کرو، نماز پڑھو، اور اچھے اچھے کام کرو۔ پھر تم جنت میں جاؤ گے۔ وہاں تمھیں حوریں ملیں گی وغیرہ وغیرہ۔۔۔تو ایک باباجی نے پوچھا، مولوی صاحب، عورتوں کو کیا ملے گا؟ مولوی صاحب نے فرمایا، انہیں وہی دنیا والے خاوند ملیں گے۔ باباجی نے کہا، دھت تیرے کی، پھر فائدہ جنت میں جانے کا :lol:

امید ہے کہ آپ بات سمجھ گئی ہوں‌گی

ہ اچھا قیصرانی بھائی آپ کو دن کا کون سا پہر اچھا لگتا ہے؟

اگر گرمیاں‌ ہوں تو دوپہر، جب شدید لو چل رہی ہو، اگر بہار، تو پھر صبح سات بج کر 23 منٹ یا اس کے بعد کا وقت (جب میں صبح‌کی نشریات میں چاچاجی کے ساتھ کارٹون دیکھتا تھا، تب میں ساتویں میں‌تھا، تبھی سے یہ وقت اچھا لگتا ہے) اگر خزاں، تو پھر مغرب اور عشاء کے بعد کا وقت اور سردیاں ہوں‌ تو رات کو گیارہ یا بارہ بجے کے بعد کا وقت

اگر ساتھ بارش ہو رہی ہو تو بہت ہی عمدہ بات ہے، دسمبر جنوری کی بارش میں نہانا میرا سب سے پسندیدہ مشغلہ ہے۔ حتٰی کہ کوئٹہ میں بھی فروری میں جب برفباری اور بارش ایک ساتھ ہو رہی تھی، میں نے اپنا پسندیدہ مشغلہ جاری رکھا تھا (اب ڈانٹنا مت)

ہ صبح اٹھ کر سب سے پہلا کام کیا کرتے ہیں؟

بہت اچھا سوال، آج کل تو ایک یا دو بجے اٹھتا ہوں دن کو۔ تو سب سے پہلے محفل اور ای میلز اور دیگر میسینجرز کو چیک کیا، اگر کوئی آن لائن ہو تو ناشتہ ٹل جاتا ہے، اگر کوئی نہ ہو تو پھر ناشتہ بنا لیا اور کر بھی لیا۔ ویسے جون تک یہی حال تھا کہ صبح اٹھا، کپڑے تبدیل کیے اور سکول چلا گیا :( یعنی بغیر ناشتہ کیے

ہ پورے گھر میں آپ کی پسندیدہ جگہ؟

کمپیوٹر ٹیبل نے سامنے بیٹھنا، یہاں سے باہر جنگل بھی دکھائی دیتا ہے، اور کتب وغیرہ بھی سب یہیں موجود ہیں، اگر کرسی کو موڑوں تو ٹی وی بھی سامنے، یعنی لیونگ روم (Living room)

ہ پیاز کاٹتے ہوئے آنکھوں میں چبھتاہے تب آپ کیا کرتے ہیں؟

بہت عرصہ تک سنا تھا کہ فرج میں رکھ دیں تو فائدہ ہوگا، مگر ہر بار آنکھیں ہی دھوکہ دے جاتی تھیں۔ پھر ایک کزن نے بتایا کہ پیاز کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا چھری کی نوک میں‌ گاڑ دو، اور پھر پیاز کاٹو۔ میں نے ایک بار بطور تجربہ 2 کلو پیاز (بغیر فرج کے لگے) اسی طرح کاٹے تھے، ایک بار بھی آنسو نہیں نکلے

ہ کچن میں کام کرتے وقت ساتھ ساتھ بکھیرا سمیٹتے ہیں یا خوب گندا کرتے ہیں؟

کُکنگ کے دوران خوب گندہ کیا، پھر آخر میں ایک ساتھ صاف کر لیا۔ اگر ساتھ ساتھ سمیٹنا ہے تو فائدہ پھر کُکنگ کا :)

اب مزید سوالاتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت
 
امن ایمان

محفلین
بالکل درست کہا، ویسے ابھی آپ کے بارے میں مزید معلومات مل رہی ہیں، یعنی میرے انٹرویو میں آپ کا انٹر ویو بھی چل رہا ہے ساتھ ساتھ

وہ بس میری ایک عادت ہے کہ جس وقت جو سوچ رہی ہوتی ہوں یا جو کر رہی ہوتی ہوں۔۔وہ بالکل ویسے ہی بتا دیتی ہوں۔

کہاں آپی، ایک سالن تین تین دن کھانا پڑتا ہے کہ روز کون بنائے

گندے بھائی اس لیے تو آپ کمزور ہیں۔۔۔بس اب آپ کا صحیح سے خیال رکھنے والی ایک عدد بھابھی محترمہ آہی جانی چاہیےاب۔

یعنی کہ آپی آپ بھی؟ یہ تو بہت اچھی بات ہے کہ ہم دونوں‌ بہن بھائی ایک جیسے ہیں۔ ویسے آپ نے اپنی کُکنگ کی تفصیل نہیں بتائی؟

بس جی۔۔۔میں اگر کام کے دوران سوچنے لگ جاؤں تو پھر ۔۔کچھ نہ کچھ الٹا سیدھا ہوہی جاتا ہے۔تفصیل یہاں نہیں۔۔۔پھر کبھی۔۔کسی اور جگہ۔۔۔آپ کو نہیں پتہ یہاں منصور قیصرانی کا انڑویو چل رہا ہے۔

امید ہے کہ آپ بات سمجھ گئی ہوں‌گی

وہ جوک تو سمجھ آگیا۔۔۔لیکن آپ کا جواب نہیں :oops: ۔۔۔کیا آپ اُن کے لیے کُکنگ نہیں کریں گے؟؟؟

ہ اچھا قیصرانی بھائی آپ کو دن کا کون سا پہر اچھا لگتا ہے؟

اگر گرمیاں‌ ہوں تو دوپہر، جب شدید لو چل رہی ہو، اگر بہار، تو پھر صبح سات بج کر 23 منٹ یا اس کے بعد کا وقت (جب میں صبح‌کی نشریات میں چاچاجی کے ساتھ کارٹون دیکھتا تھا، تب میں ساتویں میں‌تھا، تبھی سے یہ وقت اچھا لگتا ہے) اگر خزاں، تو پھر مغرب اور عشاء کے بعد کا وقت اور سردیاں ہوں‌ تو رات کو گیارہ یا بارہ بجے کے بعد کا وقت اگر ساتھ بارش ہو رہی ہو تو بہت ہی عمدہ بات ہے، دسمبر جنوری کی بارش میں نہانا میرا سب سے پسندیدہ مشغلہ ہے۔ حتٰی کہ کوئٹہ میں بھی فروری میں جب برفباری اور بارش ایک ساتھ ہو رہی تھی، میں نے اپنا پسندیدہ مشغلہ جاری رکھا تھا (اب ڈانٹنا مت)

قیصرانی بھائی آپ کیا تنہائی پسند ہیں۔۔؟؟؟ جی اب میں تو نہیں ڈانٹوں گی۔۔لیکن آپ کے لیے اب سچی ایک عدد ڈانٹنے والی آجانی چاہیے۔۔تاکہ آپ کی ساری فضول عادتیں ٹھیک ہوجائیں۔

کمپیوٹر ٹیبل نے سامنے بیٹھنا، یہاں سے باہر جنگل بھی دکھائی دیتا ہے، اور کتب وغیرہ بھی سب یہیں موجود ہیں، اگر کرسی کو موڑوں تو ٹی وی بھی سامنے، یعنی لیونگ روم (Living room)

اففففف اتنی پیاری جگہ۔۔۔۔تبھی آپ اتنی دیر آرام سے آن لائن رہ لیتے ہیں۔۔۔اتنے شاندار ویو کو روز ہی دیکھنا کتنا اچھا لگتا ہوگا نا۔۔۔

ایک کزن نے بتایا کہ پیاز کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا چھری کی نوک میں‌ گاڑ دو، اور پھر پیاز کاٹو۔ میں نے ایک بار بطور تجربہ 2 کلو پیاز (بغیر فرج کے لگے) اسی طرح کاٹے تھے، ایک بار بھی آنسو نہیں نکلے

اچھا زبردست۔۔۔۔میں بھی یہ ٹِپ آزماؤں گی : )

کُکنگ کے دوران خوب گندہ کیا، پھر آخر میں ایک ساتھ صاف کر لیا۔ اگر ساتھ ساتھ سمیٹنا ہے تو فائدہ پھر کُکنگ کا

یہ بھی ٹھیک ہے :lol:

ہ قیصرانی بھائی یہ بےبی ہاتھی۔۔اور ہاتھی۔۔۔ جو بھی ہے ۔۔یہ کیا قصہ ہے؟ میں اکثر پوچھنا چاہتی تھی لیکن لکھتے لکھتے ہی بھول جاتی تھی۔۔اب یاد رہا تو سب سے پہلے اس کا جواب دیں نا پلیز۔
 
قیصرانی

لائبریرین
وہ بس میری ایک عادت ہے کہ جس وقت جو سوچ رہی ہوتی ہوں یا جو کر رہی ہوتی ہوں۔۔وہ بالکل ویسے ہی بتا دیتی ہوں۔

بہت خوب، یعنی کی بورڈ سے سوچتی ہیں :lol:

گندے بھائی اس لیے تو آپ کمزور ہیں۔۔۔بس اب آپ کا صحیح سے خیال رکھنے والی ایک عدد بھابھی محترمہ آہی جانی چاہیےاب۔

ویسے اتنا گندہ بھی نہیں، بہت صاف ستھرا رہتا ہوں۔ ویسے دوسری بات کے لیے کوشش جاری ہے، دعا کریں

بس جی۔۔۔میں اگر کام کے دوران سوچنے لگ جاؤں تو پھر ۔۔کچھ نہ کچھ الٹا سیدھا ہوہی جاتا ہے۔تفصیل یہاں نہیں۔۔۔پھر کبھی۔۔کسی اور جگہ۔۔۔آپ کو نہیں پتہ یہاں منصور قیصرانی کا انڑویو چل رہا ہے۔

اچھا واقعی؟ قیصرانی اور منصور تو دو الگ بندے ہیں کیا؟

وہ جوک تو سمجھ آگیا۔۔۔لیکن آپ کا جواب نہیں :oops: ۔۔۔کیا آپ اُن کے لیے کُکنگ نہیں کریں گے؟؟؟

کبھی کبھار تو ہے، لیکن روز تو ڈاکٹر نہیں بنا جاتا ناں

قیصرانی بھائی آپ کیا تنہائی پسند ہیں۔۔؟؟؟ جی اب میں تو نہیں ڈانٹوں گی۔۔لیکن آپ کے لیے اب سچی ایک عدد ڈانٹنے والی آجانی چاہیے۔۔تاکہ آپ کی ساری فضول عادتیں ٹھیک ہوجائیں۔

کسی حد تک اب عادت ہو گئی ہے تنہائی کی۔ جب آنے والی آئی تو دیکھیں، ابھی تو شیر آیا شیر آیا مت کہیں، بلکہ شیرنی آئی شیرنی آئی کہیں

اففففف اتنی پیاری جگہ۔۔۔۔تبھی آپ اتنی دیر آرام سے آن لائن رہ لیتے ہیں۔۔۔اتنے شاندار ویو کو روز ہی دیکھنا کتنا اچھا لگتا ہوگا نا۔۔۔

جی بالکل۔ اتنا مزہ آتا ہے کہ کیا بتاؤں۔ اور مزے کی بات، کمرے کی آدھی دیوار شیشے کی کھڑکی ہے، تو بہت ہی مزہ آتا ہے

اچھا زبردست۔۔۔۔میں بھی یہ ٹِپ آزماؤں گی : )

شکریہ، اور رپورٹ جمع کرائیں کہ کیا ہوا‌ :)

یہ بھی ٹھیک ہے :lol:

شکریہ

ہ قیصرانی بھائی یہ بےبی ہاتھی۔۔اور ہاتھی۔۔۔ جو بھی ہے ۔۔یہ کیا قصہ ہے؟ میں اکثر پوچھنا چاہتی تھی لیکن لکھتے لکھتے ہی بھول جاتی تھی۔۔اب یاد رہا تو سب سے پہلے اس کا جواب دیں نا پلیز۔

ایک بار بات ہوئی تھی کہ بچپن میں ابو نے میرے کان کھینچے تھے میتھ پڑھاتے ہوئے، جو ہاتھی جتنے ہو گئے۔ فرزانہ صاحبہ نے دیکھ لی پوسٹ۔ انہوں‌نے کہا کہ انسان کے کان اتنے بڑے نہیں‌ہو سکتے، لیکن خیر وہ میرا خیال کر گئیں اور بےبی ہاتھی جتنے بڑے کان مان لیے اور اسی وقت ایک نیا دھاگہ کھول کر کہ دیا کہ منصور کا نام آج سے بےبی ہاتھی ہوگیا

مزید سوالاتتتتتتتتتتتتتت
 
امن ایمان

محفلین
بہت خوب، یعنی کی بورڈ سے سوچتی ہیں

نہیں نا۔۔۔۔ میں جو سوچتی ہوں وہ کہہ دیتی ہوں۔۔۔اب کمپیوٹر کے سامنے اکیلی بیٹھی ہوں تو ظاہر ہے پھر اسی طرح لکھ کر شیئر کروں گی نا :lol:

ویسے اتنا گندہ بھی نہیں، بہت صاف ستھرا رہتا ہوں۔ ویسے دوسری بات کے لیے کوشش جاری ہے، دعا کریں

:lol: میں نے یہ والا گندہ بھائی تھوڑی کہا تھا ۔۔۔ جی جی۔۔ضرور ضرور :p

اچھا واقعی؟ قیصرانی اور منصور تو دو الگ بندے ہیں کیا؟

لگتا تو یہئ ہے۔۔۔کیونکہ منصور تو بہت سیریئس سے لگتے ہیں۔۔بس یہ قیصرانی تھوڑے اور طرح کے ہیں۔

کسی حد تک اب عادت ہو گئی ہے تنہائی کی۔ جب آنے والی آئی تو دیکھیں، ابھی تو شیر آیا شیر آیا مت کہیں، بلکہ شیرنی آئی شیرنی آئی کہیں

بھاااااااابھی ۔۔۔۔یہ دیکھ لیں آپ کو دیکھے بغیر ہی بھائی ڈرنے لگے ہیں۔۔۔ :lol:

جی بالکل۔ اتنا مزہ آتا ہے کہ کیا بتاؤں۔ اور مزے کی بات، کمرے کی آدھی دیوار شیشے کی کھڑکی ہے، تو بہت ہی مزہ آتا ہے

لیں جی۔۔۔اب تو سچی سے دل چاہ رہا ہے۔۔کہ آپ کو اس کمرے سے بھگا دوں اور خود قبضہ کرلوں۔ :)

شکریہ، اور رپورٹ جمع کرائیں کہ کیا ہوا‌

Ok Boss

ایک بار بات ہوئی تھی کہ بچپن میں ابو نے میرے کان کھینچے تھے میتھ پڑھاتے ہوئے، جو ہاتھی جتنے ہو گئے۔ فرزانہ صاحبہ نے دیکھ لی پوسٹ۔ انہوں‌نے کہا کہ انسان کے کان اتنے بڑے نہیں‌ہو سکتے، لیکن خیر وہ میرا خیال کر گئیں اور بےبی ہاتھی جتنے بڑے کان مان لیے اور اسی وقت ایک نیا دھاگہ کھول کر کہ دیا کہ منصور کا نام آج سے بےبی ہاتھی ہوگیا

اچھا تو یہ قصہ تھا۔۔۔ :)

اب مزید سوالات۔۔۔۔ :)

ہ چاند کو دیکھ کر کیا سوچتے ہیں؟

ہ آپ کو کس جانور سے ڈر لگتا ہے؟

ہ شکار کا شوق رکھتے ہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
نہیں نا۔۔۔۔ میں جو سوچتی ہوں وہ کہہ دیتی ہوں۔۔۔اب کمپیوٹر کے سامنے اکیلی بیٹھی ہوں تو ظاہر ہے پھر اسی طرح لکھ کر شیئر کروں گی نا :lol:

یہ بھی اچھا جواب ہے، اس پر آپ کا بھائی :mogambo:

:lol: میں نے یہ والا گندہ بھائی تھوڑی کہا تھا ۔۔۔ جی جی۔۔ضرور ضرور :p

شکریہ آپی

لگتا تو یہئ ہے۔۔۔کیونکہ منصور تو بہت سیریئس سے لگتے ہیں۔۔بس یہ قیصرانی تھوڑے اور طرح کے ہیں۔

آپ کی ملاقات کب ہوئی منصور سے؟ ہیں، ذرا بتائیں تو سہی۔ اور قیصرانی تھوڑے اور طرح کے کیسے ہو گئے؟ اچھے خاصے انسان نما لگتے ہیں :lol:

بھاااااااابھی ۔۔۔۔یہ دیکھ لیں آپ کو دیکھے بغیر ہی بھائی ڈرنے لگے ہیں۔۔۔ :lol:

:dontbother:

لیں جی۔۔۔اب تو سچی سے دل چاہ رہا ہے۔۔کہ آپ کو اس کمرے سے بھگا دوں اور خود قبضہ کرلوں۔ :)

سچی سے آپی :( پھر میں‌کہاں‌جاؤں گا :cry:

Ok Boss

رپورٹ ہی غائب ہے، باقی سب کچھ موجود ہے :)

اچھا تو یہ قصہ تھا۔۔۔ :)

جی بالکل۔ کہیں تو لنک بھی دے دوں تاکہ ساری تفصیل تفصیل سے پڑھ سکیں؟

اب مزید سوالات۔۔۔۔ :)

شکریہ :)

ہ چاند کو دیکھ کر کیا سوچتے ہیں؟

کہ اتنا بڑا چاند خلا میں کیسے معلق ہے :(

ہ آپ کو کس جانور سے ڈر لگتا ہے؟

کتے سے ڈر لگتا ہے۔ بچپن میں ابو کی زیرٍ‌نگرانی‌ کتا‌ مار‌‌ مہم‌ چلتی‌ تھی (میڈیکل آفیسر تھے ناں) تو ہر سال کتے کے پاگل پن پر سیر حاصل روشنیاں ڈالی جاتی تھیں۔ اسی طرح‌ ایمرجینسی میں کیے گئے آپریشنز کے دوران کئی بار ابو کو گلوز وغیرہ کے بغیر آپریشن کرنا پڑے تھے، تو اس وجہ سے انہیں اپنے آپ کو پیٹ میں چودہ ٹیکے لگاتے دیکھا تھا :(

ہ شکار کا شوق رکھتے ہیں؟

جی بالکل۔ اور بہت اچھا شکاری بھی ہوں :)

مزید سوالاتتتتتتتتتتتتتت
 
امن ایمان

محفلین
یہ بھی اچھا جواب ہے، اس پر آپ کا بھائی

ہیں۔۔یہ موگیمبو میرا بھائی کس دن بنا ہے۔۔؟ : :p

آپ کی ملاقات کب ہوئی منصور سے؟ ہیں، ذرا بتائیں تو سہی۔ اور قیصرانی تھوڑے اور طرح کے کیسے ہو گئے؟ اچھے خاصے انسان نما لگتے ہیں

بس جی کبھی کبھی یہاں منصور بھائی بھی نظر آہی جاتے ہیں۔۔۔جی قیصرانی بھائی ماشاءاللہ سے اچھے خاصے انسان ہیں۔۔۔ لیکن یہ منصور بھائی سے مختلف ہیں۔

سچی سے آپی پھر میں‌کہاں‌جاؤں گا

چاند پر :lol:

رپورٹ ہی غائب ہے، باقی سب کچھ موجود ہے

بھائی میں کوئی پاکستانی وزیر تھوڑی ہوں جو صرف کاغذی کاروائی کرتے ہیں۔۔۔جب یہ کام کروں گی تب ہی رپورٹ سب مِٹ کروں گی نا

جی بالکل۔ کہیں تو لنک بھی دے دوں تاکہ ساری تفصیل تفصیل سے پڑھ سکیں؟

نیکی اور پوچھ پوچھ۔۔۔:)

کہ اتنا بڑا چاند خلا میں کیسے معلق ہے

اوہ اچھا ۔۔۔۔۔

جی بالکل۔ اور بہت اچھا شکاری بھی ہوں

ذرا تفصیل عنائیت فرمائیں کہ کس طرح کے شکار کے شوقین ہیں۔۔۔تیتر بٹیر کے۔۔۔ یا ہرن کے۔۔۔یا کسی اور چیز کے۔۔ ؟؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
ہیں۔۔یہ موگیمبو میرا بھائی کس دن بنا ہے۔۔؟

یہ کبھی کبھا رہو جاتا ہے جیسے قیصرانی کبھی کبھار منصور بن جاتے ہیں

بس جی کبھی کبھی یہاں منصور بھائی بھی نظر آہی جاتے ہیں۔۔۔جی قیصرانی بھائی ماشاءاللہ سے اچھے خاصے انسان ہیں۔۔۔ لیکن یہ منصور بھائی سے مختلف ہیں۔

شکریہ کہ اچھا خاصا انسان مانا، ورنہ عام انسان بھی تو مان سکتی تھیں :D

یا پھر اچھا خاصا انسان “نما“

چاند پر

لو جی، میرے سمر کاٹیج کا کس نے بتایا؟ :shock:

بھائی میں کوئی پاکستانی وزیر تھوڑی ہوں جو صرف کاغذی کاروائی کرتے ہیں۔۔۔جب یہ کام کروں گی تب ہی رپورٹ سب مِٹ کروں گی نا

چلیں، امید پہ دنیا قائم ہے :wink:
نیکی اور پوچھ پوچھ۔۔۔

یہ لنک حاضر ہے

اوہ اچھا ۔۔۔۔۔

جی بالکل

ذرا تفصیل عنائیت فرمائیں کہ کس طرح کے شکار کے شوقین ہیں۔۔۔تیتر بٹیر کے۔۔۔ یا ہرن کے۔۔۔یا کسی اور چیز کے۔۔ ؟؟؟

پجپن سے شروع تو تیتر بٹیر، مرغابی، فاختہ سے کیا تھا۔ ابھی کس حد تک پہنچ چکا ہوں، یہ نہیں‌ بتا سکتا۔ دعا کریں کہ ابھی جو سندربن کے جنگل میں شکار کے لیے اپلائی کیا ہے اور اس کی راہ میں‌جو ایک دو مسئلے مسائل ہیں، وہ بھی ساتھ ہی ساتھ حل ہو جائیں تو پھر بتاؤں گا کس چیز کا شکار :)

اب مزید سوالات؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
امن ایمان

محفلین
شکریہ کہ اچھا خاصا انسان مانا، ورنہ عام انسان بھی تو مان سکتی تھیں یا پھر اچھا خاصا انسان “نما“
منصور قیصرانی بھائی آپ بہت اچھے ہیں۔۔۔اور یہ بات یہاں بہت سارے لوگ مانتے بھی ہیں۔

لو جی، میرے سمر کاٹیج کا کس نے بتایا؟

اچھا جی تو یہ بات ہے۔۔۔ ویسے آپ چاند پر جا کر باتیں کس سے کرتے ہیں۔۔؟

پجپن سے شروع تو تیتر بٹیر، مرغابی، فاختہ سے کیا تھا۔ ابھی کس حد تک پہنچ چکا ہوں، یہ نہیں‌ بتا سکتا۔ دعا کریں کہ ابھی جو سندربن کے جنگل میں شکار کے لیے اپلائی کیا ہے اور اس کی راہ میں‌جو ایک دو مسئلے مسائل ہیں، وہ بھی ساتھ ہی ساتھ حل ہو جائیں تو پھر بتاؤں گا کس چیز کا شکار

ہیں :shock: آپ سیریئس ہیں یا مذاق کر رہے ہیں۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
منصور قیصرانی بھائی آپ بہت اچھے ہیں۔۔۔اور یہ بات یہاں بہت سارے لوگ مانتے بھی ہیں۔

جی سنا تومیں نے بھی یہی ہے، پر کوئی ماننے والا دکھائی نہیں دیا :cry:

اچھا جی تو یہ بات ہے۔۔۔ ویسے آپ چاند پر جا کر باتیں کس سے کرتے ہیں۔۔؟

چاندنی سے اور کس سے :)

ہیں :shock: آپ سیریئس ہیں یا مذاق کر رہے ہیں۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟

سیریئس ہی ہوں۔ کیوں؟ ایسا کیسے لگا؟

مزید سوالات
 
قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
ہ اگر آپ سیریئس ہیں تو۔۔اچھا آپ شیر کو شکار کس طرح کریں گے؟

پانچ سو بور بہت بھاری رائفل ہے۔ بہت تھکا دیتی ہے اور ریکوائل بہت زیادہ ہے

چار سو یا چار سو پچاس ایکسپریس رائفل اس کام کے لیے بہت ہی سپیشل ہے۔ دو سو گز کے اندر یہ بہت ہی بہترین کام کرتی ہے (عموماً رائفل کی ایک نال چار سو اور ایک چار سو پچاس بور ایکسپریس میں آتی ہے)

کم فاصلے پر 375 بور ہالینڈ اینڈ ہالینڈ بہت اچھی ہے

شیر کو مارنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ جن میں‌

شیر کے شکار شدہ جانور کے ساتھ مچان باندھ کر یا زمین پر چھپ کر شکار کھیلنا
مچان سے کھلگا باندھ کر شکار کھیلنا
مچان پر بیٹھ کر ہانکا کروانا
زمین پر رہ کر ہانکے کی مدد سے شکار
پیدل چل کر شیر کا تعاقب کرنا اور پھر موقع ملنے پر شکار کرنا (سب سے زیادہ خطرناک)
ہاتھی کی پشت پر بیٹھ کر شکار کھلینا
وغیرہ وغیرہ

بہت سے طریقے ہیں، ہر طریقہ ہر شکاری اپنی مرضی اور سہولت اور موقع کی مناسبت سے استعمال اور پسند کرتا ہے
 
امن ایمان

محفلین
اووووو قیصرانی بھائی آپ تو سچ مچ بہت بہادر ہیں۔۔۔ مجھے تو ابھی سے بےچارے شیروں پر ترس آنے لگا ہے۔۔۔پلیز آپ انھیں شکار مت کریےگا اچھا۔۔

ہ قیصرانی بھائی آپ نے کبھی پالتو جانور رکھا؟

ہ مغرب میں کتے اور بلیاں بڑھاپے کا سہارا سمجھے جاتے ہیں۔۔آپ کا کیا خیال ہے۔۔۔کیا جانور اس روپ میں انسان کا سہارا بن سکتے ہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
اووووو قیصرانی بھائی آپ تو سچ مچ بہت بہادر ہیں۔۔۔ مجھے تو ابھی سے بےچارے شیروں پر ترس آنے لگا ہے۔۔۔پلیز آپ انھیں شکار مت کریےگا اچھا۔۔

اور کچھ آپی جی؟ یہ تو بات مان لی

ہ قیصرانی بھائی آپ نے کبھی پالتو جانور رکھا؟

ایک بار بھائی کے عقیقے کے لیے دنبہ پالا تھا۔ لیکن قربانی کے وقت جو حال ہوا تھا، مت پوچھیں۔ جب لٹایا تو وہ گھاس کھانا شروع ہو گیا اور جب ابو چھری پھیر رہے تھے تو ابو سمیت ہم سب کے آنسو رواں تھے

ہ مغرب میں کتے اور بلیاں بڑھاپے کا سہارا سمجھے جاتے ہیں۔۔آپ کا کیا خیال ہے۔۔۔کیا جانور اس روپ میں انسان کا سہارا بن سکتے ہیں؟

اکیلے رہنے سے تو بہتر ہے کہ کوئی جانور پال لیا جائے۔ کیونکہ یہاں عموماً انسان ہی جانور ہوتا ہے اور جانور کسی حد تک انسان۔ دوسرا کئی بار اولڈ پیپلز ہوم گیا ہوں۔ بے چاروں‌نے چھوٹے چھوٹے بچوں والی گڑیاں رکھی ہوتی ہیں۔ انہیں اپنےبچوں کی طرح ٹریٹ کر رہے ہوتے ہیں۔ اپنی اولاد کہاں‌ ہے، کرسمس یا مدرز ڈے اور فادرز ڈے پر کارڈ کی شکل میں مل جاتی ہے
 
امن ایمان

محفلین
اور کچھ آپی جی؟ یہ تو بات مان لی
بہت شکریہ۔۔۔ویسےبھی مجھے پتہ تھا کہ آپ جتنے سافٹ ہیں۔۔آپ یہ شکارکر ہی نہیں سکتے تھے۔

ایک بار بھائی کے عقیقے کے لیے دنبہ پالا تھا۔ لیکن قربانی کے وقت جو حال ہوا تھا، مت پوچھیں۔ جب لٹایا تو وہ گھاس کھانا شروع ہو گیا اور جب ابو چھری پھیر رہے تھے تو ابو سمیت ہم سب کے آنسو رواں تھے
:( ۔۔۔ اس لیے میں پالتو جانور رکھنے کے حق میں نہیں ہوں۔

اکیلے رہنے سے تو بہتر ہے کہ کوئی جانور پال لیا جائے۔ کیونکہ یہاں عموماً انسان ہی جانور ہوتا ہے اور جانور کسی حد تک انسان۔ دوسرا کئی بار اولڈ پیپلز ہوم گیا ہوں۔ بے چاروں‌نے چھوٹے چھوٹے بچوں والی گڑیاں رکھی ہوتی ہیں۔ انہیں اپنےبچوں کی طرح ٹریٹ کر رہے ہوتے ہیں۔ اپنی اولاد کہاں‌ ہے، کرسمس یا مدرز ڈے اور فادرز ڈے پر کارڈ کی شکل میں مل جاتی ہے

:( صحیح کہا۔۔لیکن جب یہ بے زبان جانور بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں تب انسان زیادہ بری طرح ٹوٹ کر بکھرتا ہے ۔۔۔ ویسے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ابھی مشرق میں اتنے برے حالات نہیں ہیں۔۔

سوال کم کم۔۔۔۔اس لیےہیں کہ سب سے ایک ساتھ بات ہو رہی ہے اس لیے اب زیادہ گہرائی میں جانے کا وقت نہیں ملتا۔۔۔اچھا ابھی میں نے جیہ سے بھی یہ سوال پوچھے ہیں۔۔آپ دونوں کے جواب میں کتنا تضاد ہوگا یہ دیکھتے ہیں۔

ہ کیا آپ میں سچ اور جھوٹ پرکھنے کی صلاحیت ہے؟

ہ آپ کی چھٹی حس کس حد تک شارپ ہے؟

ہ کیا پھولوں، رنگوں اور اس طرح کی دوسری چیزوں سے جن پر باقاعدہ ریسرچ کے بعد انسانی نفسیات جاننے کے کچھ نتائج سامنے آئے ہیں۔۔۔آپ اس چیز پر یقین رکھتے ہیں۔۔؟ مطلب کہ ہم ان کی مدد سے انسانی شخصیت کے کسی پہلو کو سمجھنے کا دعوا کرسکتے ہیں؟
 
ظفری

لائبریرین
ہ اگر حکومتِ پاکستان آپ کو کوئی عہدہ پیش کرے تو آپ کا انتخاب کیا ہوگا؟

عہدے پر منحصر ہے :lol:

چلو فرض کرو کہ تمہیں ہر صبح گدو بیراج کے دروازے کھولنے پر لگا دیا جائے تو ۔۔ ؟

ہ چلیں اگر آپ کو پاکستان کی حکومت مل جائے تو آپ کا سب سے پہلا قدم کس جانب ہوگا۔۔یعنی آپ کیا تبدیلی لانا چاہیں گے؟

تعلیم اور جاگیر داری کے خلاف کام (باتیں‌نہیں)

پھر آپ کو حکومت کیسے ملے گی ۔۔۔ ؟؟؟

ہ سیاست میں کس حد تک دلچسپی ہے؟

لطیفے بہت مزے کے ہوتے ہیں :lol:

سیاست میں آئے بغیر بھی آپ لطیفے بن سکتے ہیں ۔

ہ آپ نے پاکستان میں رہتے ہوئے کبھی ووٹ ڈالا؟

جی بالکل

ارے صیح والا ووٹ پُوچھا جارہا ہے ۔۔۔ وہ والا نہیں جو دن الیکشن کے دن چار چار بار ڈالا جاتا ہے ۔

مزید سوالات
پوچھتا ہوں ۔۔۔۔ صبر کرو ۔۔

:wink:

1) اچھا یہ بتاؤ کہ تم کو خواب بلیک اینڈ وائٹ نظر آتے ہیں یا کلر فُل ۔ ؟
2) تم کہیں جا رہے ہو ۔۔۔ اور ایک لڑکی تم کو روک کر کہتی ہے کہ سُنئے ۔۔ لگتا ہے میں نے آپ کا چہرہ کہیں دیکھا ہوا ہے ۔ تو تم کیا کہو گے ۔ ؟
3) شادی والے دن کوئی نجومی تمہارا ہاتھ دیکھ کر یہ کہے کہ آج شادی نہ کرنا ۔۔۔بڑا ہی برا وقت ہے تو کیا تم نجومی کی بات مان لو گے ۔ ؟ :wink:
 
Top