انٹرویو انٹرویو وِد مومن فرحین

مومن فرحین

لائبریرین
6. اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
دریا میں آگ نہیں لگے گی ۔ جیسے کچھ لوگوں کو کبھی غصہ نہیں آتا ۔

7. اردو کی آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟
ابھی کچھ دنوں پہلے آگ کا دریا پڑھ رہی تھی ۔

8. کبھی "آ بیل مجھے مار" پر عمل کیا، نتیجہ کیا نکلا؟
ہاں کیا ہے ۔ نتیجہ میں بیل نے مارا بھی ۔

9. عورتیں دو بھی ہوں، پھر بھی ان کو خوا-3 کہا جاتا ہے، کیوں؟
یہ وارننگ ہوتی ہے کہ صرف دو نہ سمجھا جائے ۔

10. عقل بڑی ہوتی ہے کہ بھینس؟ مثال دے کر واضح کریں؟
میں نے کبھی عقل نہیں دیکھی ۔۔۔ کسی دن نظر آئی تو اس سوال کا جواب ضرور دوں گی ۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
11. کیا تمہیں، آدھ، پونے، سوائے اور ڈیڑھ کا پہاڑہ آتا ہے؟
میرے کسی حساب کے استاد نے نہیں پڑھایا ۔

12. اردو محفل پر تمہارے تین پسندیدہ اراکین کون کون سے ہیں؟
میں تو کسی کو زیادہ جانتی نہیں ۔ لیکن مجھے لگتا ہے دنیا کے سب اچھے منفرد اور با صلاحیت لوگ جب جمع ہوئے تو اردو محفل بنی ہوگی ۔
ویسے کم سے کم 10 کی تعداد رکھنی تھی ۔ تو ضرور بتاتی

13. اپنے آپ کو تین لفظوں میں بیان کرنا پڑے تو کیا لکھو گی؟
مومن فرحین کوثر

14. اردو محفل میں مراسلے لکھنے کےلیے کمپیوٹر استعمال کرتی ہیں، لیپ ٹاپ یا موبائل فون؟
موبائل فون
 
شمشاد

لائبریرین
ویسے تو میرے کئی دوستوں کو سائیکل پر سپیڈنگ ٹکٹ مل چکا ہے لیکن یہ شاید موٹربائیک کی بات کر رہی ہیں۔
موٹر بائیک اگر کہا جائے تو اس میں ۵۰ سی سی سے لیکر ۱۰۰۰ سی سی تک کی بائیک آ جاتی ہیں۔
پاکستان میں میں نے اپنے دفتر کی ۵۵۰ سی سی ہنڈا، چار سائیلنسر والی خود چلائی تھی جو ۱۶۰ کی رفتار سے اسلام آباد ہائی وے پر چلائی تھی، کہ اتنے میں سڑک ختم ہو گئی۔
یہ کسی سکوٹی کی بات کر رہی ہیں۔
 
فہد اشرف

محفلین

زیادہ تر لڑکیاں اسکوٹی چلاتی ہیں جو ۱۰۰ / ۱۲۰ سی سی انجن کی ہوتی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیا واقعی یہ سکوٹی اتنی پاورفُل ہوتی ہے؟
جبکہ پاکستان میں اکثر موٹر سائیکل 70 سی سی انجن کی ہوتی ہیں۔ 125 سی سی ہنڈا خاصی بڑی بائیک میں شمار ہوتی ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین
کیا واقعی یہ سکوٹی اتنی پاورفُل ہوتی ہے؟
جبکہ پاکستان میں اکثر موٹر سائیکل 70 سی سی انجن کی ہوتی ہیں۔ 125 سی سی ہنڈا خاصی بڑی بائیک میں شمار ہوتی ہے۔
اسکوٹی میں سب سے زیادہ بکنے والی ہنڈا کی ایکٹوا 125 سی سی میں بھی آتی ہے۔ ویسے زیادہ تر ۱۱۰ کی ہوتی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیا واقعی یہ سکوٹی ۱۰۰ کلو میٹر کی رفتار سے بھاگ سکتی ہے ؟
image.jpg
 
فہد اشرف

محفلین
میں نے 60 تک بھگایا ہے اس سے تیز بھی بھاگ سکتی ہے۔ اسکوٹیز کے اسپیڈومیٹر میں ۱۲۰ اسپیڈ دی ہوتی ہے ہو سکتا ہے کچھ میں اس سے زیادہ بھی ہوتا ہو۔
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
کچھ سوالات میری طرف سے بھی۔
۱. کہاں کی سیر کرنے کی خواہش ہے اور کیوں؟
۲. پسندیدہ قول (Favourite Quote).
۳. آپ کو کس طرح کے لوگ پسند ہیں اور کس طرح کے ناپسند؟
۴. آپ ٹائم مشین کے ذریعے کس زمانے میں جانا چاہیں گی اور کیوں؟
۵. بچپن سے اب تک کا کوئی یادگار واقعہ بتائیں؟
۶۔ طبی ایجادات میں آپ کے نزدیک سب سے عظیم ایجاد کیا ہے؟
۷۔ تفریح طبع کے لیے کیا کرتی ہیں؟غصے کے عالم میں کیا کرتی ہیں؟
۸۔کیا آپ روزانہ اخبار پڑھتی ہیں؟ اخبار کا کونسا گوشہ آپ کی دلچسپی کا مرکز ہوتا ہے؟
۹۔ آپ کا فیلڈ طب یونانی ہے، کس یونانی حکیم سے متاثر ہیں اور کیوں؟
۱۰۔ طب یونانی کا لذیذ ترین معجون کون سا ہے؟ :p
 
آخری تدوین:

مومن فرحین

لائبریرین
میں جب late ہوتی ہوں تب تیز رفتار کرتی ہوں ۔ اور وہ بھی زیادہ سے زیادہ 60 . اور ایسا بہت کم ہوتا ہے ۔
وہ تو زیک جی نے تیز ترین پوچھا تھا تو کہا تھا ۔
والد صاحب ہمیشہ کہتے ہیں ۔ دھیمی رفتار میں سنبھلنے کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں ۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
کچھ سوالات میری طرف سے بھی۔
۱. کہاں کی سیر کرنے کی خواہش ہے اور کیوں؟
۲. پسندیدہ قول (Favourite Quote).
۳. آپ کو کس طرح کے لوگ پسند ہیں اور کس طرح کے ناپسند؟
۴. آپ ٹائم مشین کے ذریعے کس زمانے میں جانا چاہیں گی اور کیوں؟
۵. بچپن سے اب تک کا کوئی یادگار واقعہ بتائیں؟
۶۔ طبی ایجادات میں آپ کے نزدیک سب سے عظیم ایجاد کیا ہے؟
۷۔ تفریح طبع کے لیے کیا کرتی ہیں؟غصے کے عالم میں کیا کرتی ہیں؟
۸۔کیا آپ روزانہ اخبار پڑھتی ہیں؟ اخبار کا کونسا گوشہ آپ کی دلچسپی کا مرکز ہوتا ہے؟
۹۔ آپ کا فیلڈ طب یونانی ہے، کس یونانی حکیم سے متاثر ہیں اور کیوں؟
۱۰۔ طب یونانی کا لذیذ ترین معجون کون سا ہے؟ :p
شکر ہے 10 ہی ہیں
 
Top