انٹرویو انٹرویو وِد مومن فرحین

مومن فرحین

لائبریرین
ان گنت سوالات اور جوابات ہوئے تحریر مگر ہستی کے دیے میں جو تیل ہے وہ جل نہیں رہا ہے. کوئی گھتی بھی نہیں کہ سلجھایا جائے مگر داستان گو نے بات کو طوالت سے بچایا ہے کہ بس بین السطور پڑھنے کو کچھ نہ ملے تو اپنی عقل پر ماتم کیا جائے! ہر ہستی حقیقت ہے اور اپنے ہونے کے فریب میں گم ہے ۔ یہ بھی علم نہیں ہوا کہ مومن فرحین نام سے رغبت ہے یا پیدائش سے نسبت ہے؟ کھانے کا شوق کسے نہیں ہوتا اور اس وقت تو لفظ بھی کھائے گئے ہیں آپ جناب سے ۔ یہ اچھا لگا کہ موثر تعارف اتنا ملا کہ آپ مابھارت سے حکمت کی تعلیم حاصل کررہی ہیں. ادبی شخصیت ہیں. آگ کا دریا سنا ہے اس لیے کامیاب ناول ہے کہ آزادی کا تھیم اس میں ہے. فکشنل رائٹنگ پسند ہے؟ شعر کبھی کہا؟آپ نے مصوری کی کبھی؟ ایسا لگتا ہے آپ بہت اچھی مصوری کرتی ہیں

آپ کے سوالات کرنے کا انداز بہت اچھا لگا ۔
اب آتی ہوں سوال کی طرف ۔
فکشنل رائٹنگ پسند ہے؟
اس حد تک کہ وہ فطرت سے بہت دور نہ ہو ۔

شعر کبھی کہا؟
جی کوشش تو کی ہے ۔

آپ نے مصوری کی کبھی؟
جی شوق تو ہے اس لیے کچھ نہ کچھ کوشش کرتی ہوں ۔

ایسا لگتا ہے آپ بہت اچھی مصوری کرتی ہیں۔
بہت اچھی تو نہیں مگر رنگوں میں سکون ملتا ہے ۔ ویسے حیرت ہوئی آپ نے مصوری کا اندازہ کیسے لگایا ۔
 
شمشاد

لائبریرین
اب چلتے ہیں انٹرویو کے اگلے مرحلے کی جانب :

  1. ٹی وی دیکھتی ہیں؟ اس کے کون کون سے پروگرام پسند ہیں؟
  2. کیا اعلیٰ تعلیم لڑکیوں کی شادی میں ایک رکاوٹ ہے؟ کہ لڑکی پڑھائی کے چکر میں ماسٹر، ایم بی اے اور پی ایچ ڈی کر لے، اس دوران عمر بھی بڑھ جاتی ہے اور پھر مناسب رشتہ بھی نہیں ملتا۔
  3. نئے زمانے کی نئی ایجاد "موبائیل فون" نئی نسل اور خاص کر بچوں کے لیے فائدہ مند ہے یا نقصان دہ؟
  4. موبائل فون کا ماہانہ خرچہ کتنا ہے؟
  5. فصول خرچ ہو کہ کنجوس؟
  6. تنخواہ اپنے پاس رکھتی ہو یا ماما کے ہاتھ میں دیتی ہو؟لباس کیسا پسند ہے؟
  7. کام پر جانے سے پہلے آئینے کے سامنے کتنا وقت ضائع کرتی ہو؟
  8. میک اپ شدہ چہرے کو دھونے کے بعد اندر سے فرحین ہی نکلتی ہے یا کچھ اور بن جاتی ہے؟
  9. کام کے اوقات کیا ہیں؟
  10. کام کے دوران کس قسم کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے؟
  11. کبھی کسی کو شدت سے چاہا؟
  12. کبھی کسی کے لیے روئی ہو؟
  13. کہتے ہیں کہ مرد سے اس کی تنخواہ اور عورت سے اس کی عمر نہیں پوچھنی چاہیے۔ اس کا مطلب ہے کہ عورت سے اس کی تنخواہ اور مرد سے اس کی عمر پوچھ سکتے ہیں۔ تو یہ بتائیں کہ آپ کو ماہانہ مشاہرہ کتنا ملتا ہے۔ اور تنخواہ ہر ماہ خود ہی خرچ کرتی ہیں یا ماما کے ہاتھ میں دے دیتی ہیں؟
  14. پانچوں بہنوں میں شرارتی کون سی والی ہے؟
  15. کبھی ایسا کیا کہ چھوٹی بہنوں یا چھوٹے بچوں سے ان کی ٹافی چھین کر کھا لی اور ان کو کہہ دیا کہ کوا لے گیا؟
باقی اگلی قسط میں۔
 
نور وجدان

فکشنل رائٹرز کو پاپولر فکشن " کے حوالے سے جانا جاتا ہے، فطرت سے دور ہونے کا پیمانہ آپ کی ذات کے نزدیک کیا ہوگا؟

مصوری کا گمان ہوا، بس وہی لکھ دیا، چلو دِل کی کچھ کہی سچ بھی ہوجاتی ہے، اس پر شکر، اس وقت جتنی حساس آپ ہیں، شاید اس وجہ سے علم آیا
کچھ نمونہ جات مصوری و اشعار کے دکھائیے تاکہ دل کو لگے کہ جو کہا، وہی سنا گیا ہے، ورنہ لفظ محض اک ذریعہ ہیں ، یہ مجاز ہیں میری حقیقت کے

زندگی کا وہ لمحہ / واقعہ جب زندگی سے خوف کا احساس ختم ہوا ہو اور خوشی کا بے پایاں احساس رہا ہو
 
کوئی ایسی بات جسے عقل قبول نہ کرے ۔ یا جو انسانی فطرت سے میل نہ کھاتی ہو ۔ ویسے یہ اک طویل موضوع ہے ۔

محترمہ نور وجدان جی ۔۔۔۔ میں آپ کی سخن شناسی کو دل سے تسلیم کرتی ہوں مگر میری تخلیقات اس قابل نہیں کہ آپ جیسے با ہنر افراد کے سامنے رکھوں ۔۔
آپ کی بات کے احترام میں ایک تصویر شئیر کر رہی ہوں ۔ مگر مجھے شرم آئے گی اشعار نہ دکھا سکوں گی ۔
Screenshot-2020-08-19-15-11-38-079-com-miui-gallery.jpg
 
ہم نہ تھے یکتا کسی ہنر میں، اہلِ ظرف نے پہنچادیا کہاں کہاں ۔ ویسے حیرت ناک حد تک اپنے ہی قیاس پر نازاں ہو یہ مصوری دیکھ کے .یہ کائنات بنی سننے اور سنانے والوں کے لیے ہے، اتنی مٹھاس سے بھرپور پردرد موسیقی اس تصویر سے نکل رہی ہے، شکر ہے آپ کا چاند سلامت ہے اور تاریکی میں ہوا روشنی کے ہلکورے لے رہی ہے ۔ کیا چاہیے کہ بس مزید شاہکار اپنی زنبیل سے نکالیے اور ہمیں نواز دیجیے ............! یہ درون بھی حال ہے اور کبھی تجسیم تو کبھی تجرید ہے. اپ کو بہت داد..... ............... کہتے ہین اندر کی دنیا میں کردار بولتے ہیں، یہ اکثر ناول نگار کہتے. کیا اپ کے ساتھ کبھی ایسا تجربہ ہوا؟
اشعار بھی دکھا دیجیے کہ شعر کہنا نعمت ہے اور سننا پڑھنا ذوق ہے سو ذوق سے محروم کرنا کنجوسی ہے:)
 
آخری تدوین:

مومن فرحین

لائبریرین
1 ٹی وی نہیں دیکھتی نہ سیریل وغیرہ کا شوق ہے ۔

2 تعلیم کبھی کسی چیز میں رکاوٹ نہیں بنتی انسان جانے انجانے میں ساری عمر علم حاصل کرتا ہی رہتا ہے ۔ وہ چاہے بھی تو یہ سلسلہ روک نہیں سکتا ۔ ہاں یہ ہمارا معاشرہ ہے جس نے تعلیم کے نظریے کو ہی تبدیل کر دیا ۔
یہ کیسی تعلیم ہے جو ان کو یہ سمجھانے سے قاصر ہے کہ انسانی فطرت اپنے وقت کی پابند ہے آپ اگر اس پر جبر کریں گے تو یہ نظام درہم برہم ہو جائے گا ۔ آج ہمارا معاشرہ تعلیم تو اتنی حاصل کر رہا ہے پھر اس بے راہ روی کی وجہ ؟
چونکہ ہم فطرت کو چیلنج کر رہے ہیں ۔
اسلام ہمارا پیارا مذہب اس نے جو اصول بنائے ہیں وہ بلکل انسانی فطرت کے تقاضوں سے میل کھاتے ہیں ۔ بس ہمیں ضرورت ہے کہ ہم اسی پر عمل کرتے رہیں ۔

3 ہر چیز کے دو پہلو ہوتے ہیں ۔ ہم پر انحصار کرتا ہے کہ ہم نے کس پہلو کو استعمال کیا کس سے بچے

4۔ 200

5 فضول خرچی میں کنجوس ہوں ۔
اب چلتے ہیں انٹرویو کے اگلے مرحلے کی جانب :

  1. ٹی وی دیکھتی ہیں؟ اس کے کون کون سے پروگرام پسند ہیں؟
  2. کیا اعلیٰ تعلیم لڑکیوں کی شادی میں ایک رکاوٹ ہے؟ کہ لڑکی پڑھائی کے چکر میں ماسٹر، ایم بی اے اور پی ایچ ڈی کر لے، اس دوران عمر بھی بڑھ جاتی ہے اور پھر مناسب رشتہ بھی نہیں ملتا۔
  3. نئے زمانے کی نئی ایجاد "موبائیل فون" نئی نسل اور خاص کر بچوں کے لیے فائدہ مند ہے یا نقصان دہ؟
  4. موبائل فون کا ماہانہ خرچہ کتنا ہے؟
  5. فصول خرچ ہو کہ کنجوس؟
  6. تنخواہ اپنے پاس رکھتی ہو یا ماما کے ہاتھ میں دیتی ہو؟لباس کیسا پسند ہے؟
  7. کام پر جانے سے پہلے آئینے کے سامنے کتنا وقت ضائع کرتی ہو؟
  8. میک اپ شدہ چہرے کو دھونے کے بعد اندر سے فرحین ہی نکلتی ہے یا کچھ اور بن جاتی ہے؟
  9. کام کے اوقات کیا ہیں؟
  10. کام کے دوران کس قسم کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے؟
  11. کبھی کسی کو شدت سے چاہا؟
  12. کبھی کسی کے لیے روئی ہو؟
  13. کہتے ہیں کہ مرد سے اس کی تنخواہ اور عورت سے اس کی عمر نہیں پوچھنی چاہیے۔ اس کا مطلب ہے کہ عورت سے اس کی تنخواہ اور مرد سے اس کی عمر پوچھ سکتے ہیں۔ تو یہ بتائیں کہ آپ کو ماہانہ مشاہرہ کتنا ملتا ہے۔ اور تنخواہ ہر ماہ خود ہی خرچ کرتی ہیں یا ماما کے ہاتھ میں دے دیتی ہیں؟
  14. پانچوں بہنوں میں شرارتی کون سی والی ہے؟
  15. کبھی ایسا کیا کہ چھوٹی بہنوں یا چھوٹے بچوں سے ان کی ٹافی چھین کر کھا لی اور ان کو کہہ دیا کہ کوا لے گیا؟
باقی اگلی قسط میں۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
زندگی کا وہ لمحہ / واقعہ جب زندگی سے خوف کا احساس ختم ہوا ہو اور خوشی کا بے پایاں احساس رہا ہو

ہم ساری زندگی بہت سارے خوف کے ساتھ جیتے ہیں کچھ پانے کا کچھ کھونے کا ۔۔۔ ان سب خوف میں کوئی ایک خوف ہوتا ہے جو سب سے بڑا ہوتا ہے جو نہ کھل کر فیصلے کرنے دیتا ہے نہ جینے مگر ایک صبح ایسی آتی ہے جب اچانک آنکھ کھلتی ہے اور ہمیں احساس ہوتا ہے کہ وہ خوف اب نہیں رہا ۔۔۔ ہم آزاد ہو گئے ہلکے ہو گئے ہم نے اس دکھ کو ہرا دیا ۔۔۔ اور اس وقت جو خوشی ہوتی ہے اسے کوئی بیان نہیں کر سکتا
 
مومن فرحین

لائبریرین
ہم نہ تھے یکتا کسی ہنر میں، اہلِ ظرف نے پہنچادیا کہاں کہاں ۔ ویسے حیرت ناک حد تک اپنے ہی قیاس پر نازاں ہو یہ مصوری دیکھ کے .یہ کائنات بنی سننے اور سنانے والوں کے لیے ہے، اتنی مٹھاس سے بھرپور پردرد موسیقی اس تصویر سے نکل رہی ہے، شکر ہے آپ کا چاند سلامت ہے اور تاریکی میں ہوا روشنی کے ہلکورے لے رہی ہے ۔ کیا چاہیے کہ بس مزید شاہکار اپنی زنبیل سے نکالیے اور ہمیں نواز دیجیے ............! یہ درون بھی حال ہے اور کبھی تجسیم تو کبھی تجرید ہے. اپ کو بہت داد..... ............... کہتے ہین اندر کی دنیا میں کردار بولتے ہیں، یہ اکثر ناول نگار کہتے. کیا اپ کے ساتھ کبھی ایسا تجربہ ہوا؟
اشعار بھی دکھا دیجیے کہ شعر کہنا نعمت ہے اور سننا پڑھنا ذوق ہے سو ذوق سے محروم کرنا کنجوسی ہے:)

میں خوش نصیب ہوں کہ میرے فن کو آپ نے سراہا ۔ جو چیز میں نے محسوس کر کے بنائی تھی آپ نے بلکل وہی بیان کی ہے ۔ بہت شکر گزار ہوں ۔

میں کتابیں پڑھتے وقت ان کے کردار میں کھو جاتی ہوں ۔ اور اکثر پڑھنے کے بعد بھی حقیقی زندگی میں بھی ان کے نقش تلاش کرتی ہوں ۔

اچھا ۔ میں یوں نے یوں کسی محفل میں کبھی اپنا کلام نہیں بتایا اور سوچا تھا کبھی نہیں بتاؤں گی ۔ پر آپ کی باتیں مجھے بہت بھائی ہے میں ٹال نہیں سکتی ۔

دلکشی سادگی دلربا زندگی
تجھ کو کیا نام دوں میں بتا زندگی

دے کے ہر بار مجھ کو صدا چھپ گئی
ہائے کیسی ہے تیری ادا زندگی

دل لبھائے کبھی دل دکھائے کبھی
تو ہی نشتر ہے تو ہی دوا زندگی

جاتا ہے کونسا راستہ اس گلی
کچھ بتا تو ہی اس کا پتا زندگی

ہم نے کیا کیا نا اس کے اٹھائے ہیں ناز
پھر بھی اب تک ہے ہم سے خفا زندگی

رات پچھلے پہر کیسی آہٹ تھی یہ
کیا تیرے قدموں کی تھی صدا زندگی

اس کی باتوں میں تیری جھلک ہے عیاں
اس کے لفظوں کو تو نے سنا زندگی ؟

چاہتیں ، الفتیں ، دل لگی ہیں سبھی
تجھ کو بہلانے کا آسرا زندگی

ایسے دلبر پہ دل کیوں نہ آئے فرح
جس پہ ہوتی رہی ہے فدا زندگی
 
مومن فرحین

لائبریرین
اب چلتے ہیں انٹرویو کے اگلے مرحلے کی جانب :

  1. ٹی وی دیکھتی ہیں؟ اس کے کون کون سے پروگرام پسند ہیں؟
  2. کیا اعلیٰ تعلیم لڑکیوں کی شادی میں ایک رکاوٹ ہے؟ کہ لڑکی پڑھائی کے چکر میں ماسٹر، ایم بی اے اور پی ایچ ڈی کر لے، اس دوران عمر بھی بڑھ جاتی ہے اور پھر مناسب رشتہ بھی نہیں ملتا۔
  3. نئے زمانے کی نئی ایجاد "موبائیل فون" نئی نسل اور خاص کر بچوں کے لیے فائدہ مند ہے یا نقصان دہ؟
  4. موبائل فون کا ماہانہ خرچہ کتنا ہے؟
  5. فصول خرچ ہو کہ کنجوس؟
  6. تنخواہ اپنے پاس رکھتی ہو یا ماما کے ہاتھ میں دیتی ہو؟لباس کیسا پسند ہے؟
  7. کام پر جانے سے پہلے آئینے کے سامنے کتنا وقت ضائع کرتی ہو؟
  8. میک اپ شدہ چہرے کو دھونے کے بعد اندر سے فرحین ہی نکلتی ہے یا کچھ اور بن جاتی ہے؟
  9. کام کے اوقات کیا ہیں؟
  10. کام کے دوران کس قسم کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے؟
  11. کبھی کسی کو شدت سے چاہا؟
  12. کبھی کسی کے لیے روئی ہو؟
  13. کہتے ہیں کہ مرد سے اس کی تنخواہ اور عورت سے اس کی عمر نہیں پوچھنی چاہیے۔ اس کا مطلب ہے کہ عورت سے اس کی تنخواہ اور مرد سے اس کی عمر پوچھ سکتے ہیں۔ تو یہ بتائیں کہ آپ کو ماہانہ مشاہرہ کتنا ملتا ہے۔ اور تنخواہ ہر ماہ خود ہی خرچ کرتی ہیں یا ماما کے ہاتھ میں دے دیتی ہیں؟
  14. پانچوں بہنوں میں شرارتی کون سی والی ہے؟
  15. کبھی ایسا کیا کہ چھوٹی بہنوں یا چھوٹے بچوں سے ان کی ٹافی چھین کر کھا لی اور ان کو کہہ دیا کہ کوا لے گیا؟
باقی اگلی قسط میں۔

6 والدین تنخواہ نہیں لیتے ۔ لباس سادہ پسند کرتی ہوں
7 آئینے کے سامنے بس 5 منٹ لگتا ہے یہ صرف اسپتال جانے کے لیے ہے ۔
8 جی فرحین کو اپنے اصل سے بہت پیار ہے وہ خود کو چھپاتی نہیں ۔
9 6 گھنٹے کی ڈیوٹی ہوتی ہے شفٹ کبھی بھی بدل سکتی ہے ۔
10 ہر طرح کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے ۔ پڑنا بھی چاہیے علم میں اضافہ ہوتا ہے
11 ہاں
12 ہاں
13 میرے اپنے خرچ بہت کم ہیں ۔
14 سب سے زیادہ شرارتی میں ہی ہوں ۔
15 نہیں بلکہ ایسا تو میرے ساتھ ہوتا ہے ۔
 
نور وجدان

لائبریرین
میں خوش نصیب ہوں کہ میرے فن کو آپ نے سراہا ۔ جو چیز میں نے محسوس کر کے بنائی تھی آپ نے بلکل وہی بیان کی ہے ۔ بہت شکر گزار ہوں ۔

میں کتابیں پڑھتے وقت ان کے کردار میں کھو جاتی ہوں ۔ اور اکثر پڑھنے کے بعد بھی حقیقی زندگی میں بھی ان کے نقش تلاش کرتی ہوں ۔

اچھا ۔ میں یوں نے یوں کسی محفل میں کبھی اپنا کلام نہیں بتایا اور سوچا تھا کبھی نہیں بتاؤں گی ۔ پر آپ کی باتیں مجھے بہت بھائی ہے میں ٹال نہیں سکتی ۔

دلکشی سادگی دلربا زندگی
تجھ کو کیا نام دوں میں بتا زندگی

دے کے ہر بار مجھ کو صدا چھپ گئی
ہائے کیسی ہے تیری ادا زندگی

دل لبھائے کبھی دل دکھائے کبھی
تو ہی نشتر ہے تو ہی دوا زندگی

جاتا ہے کونسا راستہ اس گلی
کچھ بتا تو ہی اس کا پتا زندگی

ہم نے کیا کیا نا اس کے اٹھائے ہیں ناز
پھر بھی اب تک ہے ہم سے خفا زندگی

رات پچھلے پہر کیسی آہٹ تھی یہ
کیا تیرے قدموں کی تھی صدا زندگی

اس کی باتوں میں تیری جھلک ہے عیاں
اس کے لفظوں کو تو نے سنا زندگی ؟

چاہتیں ، الفتیں ، دل لگی ہیں سبھی
تجھ کو بہلانے کا آسرا زندگی

ایسے دلبر پہ دل کیوں نہ آئے فرح
جس پہ ہوتی رہی ہے فدا زندگی
بہت عمدہ جذبات کی عکس بندی کرتی ہیں آپ! یہ طرز تکلم اچھا ہے کہ سب زندگی ہے؛ اچھا، برا سب اس سے ہے، دیکھتے ہیں مزید پٹاری سے کیا نکلتا ہے:) ہر فن لاجواب ہے، تو مستقبل میں آرٹسٹ بننے کا ارادہ نہیں ہوا؟
 
مومن فرحین

لائبریرین
شکریہ محترمہ نور وجدان ۔۔۔ خوشی ہوئی آپ کو پسند آیا ۔۔
اب تو اردو محفل پر ہوں وقتاً فوقتاً بتاتی رہوں گی ۔
مستقبل کا ارادہ تو یہ کہ سب ساتھ ساتھ چلنے دو کچھ نہ کچھ تو بن ہی جاؤں گی ۔ ان شاء اللّه ۔:act-up:
 
شمشاد

لائبریرین
رونا کس بات پر آتا ہے؟

اردو محفل کی ایک بہت ہی لاڈلی رکن ہے مقدس
اب تو خیر سے اُم طلحہ ہے۔

اس سے پوچھا جب بہت پریشان ہوتیں ہیں تو کس کو بتاتی ہیں؟؟؟
تو کہتی ہے کسی کو بھی نہیں۔۔ بس رونا اسٹارٹ۔۔

پھر پوچھا کہ خوشی کا اظہار کیسے کرتیں ہیں؟؟
تو پھر کہتی ہے کہ بہت زیادہ خوش ہوں تو پھر بھی رونا اسٹارٹ کر دیتی ہوں ۔۔ ہاؤ اسٹوپڈ

پھر پوچھا کہ جب غصہ آجائے تو پہلا ردعمل کیا ہوتا ہے؟؟
تو کہتی ہے کہ ویسا ہی حال ہوتا ہے۔۔۔ ہی ہی ہی۔۔ یعنی ایک بار پھر سے رونا اسٹارٹ لیکن اس سے ہلے دو تین بار ڈورز پر غصہ اتارا جاتا ہے۔

پھر پوچھا کہ غصے یا ٹینشن میں کیا کرتی ہیں؟
تو کہتی ہے کہ رونا اسٹارٹ۔۔۔ اور دروازے کو زور زور سے بند کرنا کہ سب کو پتہ چل جائے کہ میں غصے میں ہوں۔

یعنی کہ یہ رونے کے لیے آٹو پر لگی ہوئی ہے۔
 
آخری تدوین:

مقدس

لائبریرین
رونا کس بات پر آتا ہے؟

اردو محفل کی ایک بہت ہی لاڈلی رکن ہے مقدس
اب تو خیر سے اُم طلحہ ہے۔

اس سے پوچھا جب بہت پریشان ہوتیں ہیں تو کس کو بتاتی ہیں؟؟؟
تو کہتی ہے کسی کو بھی نہیں۔۔ بس رونا اسٹارٹ۔۔

پھر پوچھا کہ خوشی کا اظہار کیسے کرتیں ہیں؟؟
تو پھر کہتی ہے کہ بہت زیادہ خوش ہوں تو پھر بھی رونا اسٹارٹ کر دیتی ہوں ۔۔ ہاؤ اسٹوپڈ

پھر پوچھا کہ جب غصہ آجائے تو پہلا ردعمل کیا ہوتا ہے؟؟
تو کہتی ہے کہ ویسا ہی حال ہوتا ہے۔۔۔ ہی ہی ہی۔۔ یعنی ایک بار پھر سے رونا اسٹارٹ لیکن اس سے ہلے دو تین بار ڈورز پر غصہ اتارا جاتا ہے۔

یعنی کہ یہ رونے کے لیے آٹو پر لگی ہوئی ہے۔
:rollingonthefloor: ہی ہی ہی بھیا یو اسٹیل ریممبرڈ دیٹ :rollingonthefloor:
 
مومن فرحین

لائبریرین
جی ان کے مراسلے پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے ۔
ماشاءالله ۔۔ یہ ان کی نرم دلی کا ثبوت ہے ۔۔

مجھے بس دو لوگوں کے سختی کرنے پر رونا آتا ہے ۔
ان میں سے ایک والد صاحب ہیں ۔ ذرا سا بھی انکا سخت لہجہ برداشت نہیں مجھے ۔
 
Top