انٹرویو انٹرویو وِد مومن فرحین

شمشاد

لائبریرین
6. اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
دریا میں آگ نہیں لگے گی ۔ جیسے کچھ لوگوں کو کبھی غصہ نہیں آتا ۔
لگ جاتی ہے آگ دریا میں بھی۔
اور وہ انسان ہی کیا جس کو غصہ نہ آئے۔


6.
7. اردو کی آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟
ابھی کچھ دنوں پہلے آگ کا دریا پڑھ رہی تھی ۔
کبھی موقع ملے تو ممتاز مفتی کی "علی پور کا ایلی" اور "الکھ نگری" ضرور پڑھنا، اور ان کے ساتھ ساتھ مرحوم قدرت اللہ شہاب کی "شہاب نامہ"

6.
8. کبھی "آ بیل مجھے مار" پر عمل کیا، نتیجہ کیا نکلا؟
ہاں کیا ہے ۔ نتیجہ میں بیل نے مارا بھی ۔
بیل نے تمہیں مارا تھا کیا؟

6.
9. عورتیں دو بھی ہوں، پھر بھی ان کو خوا-3 کہا جاتا ہے، کیوں؟
یہ وارننگ ہوتی ہے کہ صرف دو نہ سمجھا جائے ۔
:LOL::LOL::LOL::LOL::LOL::LOL::LOL:

6.
10. عقل بڑی ہوتی ہے کہ بھینس؟ مثال دے کر واضح کریں؟
میں نے کبھی عقل نہیں دیکھی ۔۔۔ کسی دن نظر آئی تو اس سوال کا جواب ضرور دوں گی ۔
بھینس بھی دیکھی ہے کہ وہ بھی نہیں دیکھی؟
 

شمشاد

لائبریرین
11. کیا تمہیں، آدھ، پونے، سوائے اور ڈیڑھ کا پہاڑہ آتا ہے؟
میرے کسی حساب کے استاد نے نہیں پڑھایا ۔
مطلب یہ کہ حساب کے مضمون میں نالائق ہو۔

11.
12. اردو محفل پر تمہارے تین پسندیدہ اراکین کون کون سے ہیں؟
میں تو کسی کو زیادہ جانتی نہیں ۔ لیکن مجھے لگتا ہے دنیا کے سب اچھے منفرد اور با صلاحیت لوگ جب جمع ہوئے تو اردو محفل بنی ہوگی ۔
ویسے کم سے کم 10 کی تعداد رکھنی تھی ۔ تو ضرور بتاتی
اس جواب پر موگیمبو خوش ہوا۔

11.
13. اپنے آپ کو تین لفظوں میں بیان کرنا پڑے تو کیا لکھو گی؟
مومن فرحین کوثر
یہ تو تمہارا نام ہے ناں۔ کچھ ایسا کہ ان تین الفاظ سے تمہاری پہچان ہو سکے۔

11.
14. اردو محفل میں مراسلے لکھنے کےلیے کمپیوٹر استعمال کرتی ہیں، لیپ ٹاپ یا موبائل فون؟
موبائل فون
بڑی بات ہے بھئی کہ موبائل فون پر اتنی زیادہ تحریر لکھ لیتی ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
1. ماما کی پیاری ہیں یا پاپا کی راج دلاری؟
اس معاملے میں والد صاحب کی طرف پلڑا جھکتا ہے
عموماً یہی دیکھنے میں آتا ہے کہ بیٹیاں باپ کی لاڈلی ہوتی ہیں۔ اور مائیں اکثر بیٹیوں کو ڈانٹی رہتی ہیں۔ انہیں یہ فکر ہوتی ہے کہ "تیرا کی بنے گا اگلے کھر جا کے"

2. صبح کتنے بجے اٹھتی ہیں؟
میری صبح دو دفع ہوتی ہے ۔۔ دوسری دفع 8 بجے ہوتی ہے
یعنی صبح ۸ بجے تک سوئی رہتی ہو۔ تب تک تو کافی دن چڑھ چکا ہوتا ہے۔

3. رات کو سونے کا وقت مقرر ہے یا نہیں؟
جی 12 آخری حد ہے عموما ۔
اور خصوصاً کس وقت؟

4. بچپن کا کوئی خوبصورت واقعہ؟
5 سال تک ہر لمحہ خوبصورت تھا مگر اس وقت کی باتیں یاد نہیں ۔
یعنی کہ یادداشت خاصی کمزور ہے۔ یہ سب زیادہ چائے پینے کی وجہ سے ہے۔
بادام کھایا کرو، لیکن اپنی جیب سے خرید کر، اس سے یادداشت تیز ہو جاتی ہے۔


5. ایک اور ایک دو ہی کیوں ہوتے ہیں، تین کیوں نہیں؟
اچھا سوال ہے ۔ جس کے ذھن میں یہ سوال آیا اس کا حساب بہت عمدہ ہوگا ۔
وہ میں پہلے ہی سمجھ گیا تھا کہ تم حساب کے مضمون میں خاصی کمزور ہو۔
 

نور وجدان

لائبریرین
ان گنت سوالات اور جوابات ہوئے تحریر مگر ہستی کے دیے میں جو تیل ہے وہ جل نہیں رہا ہے. کوئی گھتی بھی نہیں کہ سلجھایا جائے مگر داستان گو نے بات کو طوالت سے بچایا ہے کہ بس بین السطور پڑھنے کو کچھ نہ ملے تو اپنی عقل پر ماتم کیا جائے! ہر ہستی حقیقت ہے اور اپنے ہونے کے فریب میں گم ہے ۔ یہ بھی علم نہیں ہوا کہ مومن فرحین نام سے رغبت ہے یا پیدائش سے نسبت ہے؟ کھانے کا شوق کسے نہیں ہوتا اور اس وقت تو لفظ بھی کھائے گئے ہیں آپ جناب سے ۔ یہ اچھا لگا کہ موثر تعارف اتنا ملا کہ آپ مابھارت سے حکمت کی تعلیم حاصل کررہی ہیں. ادبی شخصیت ہیں. آگ کا دریا سنا ہے اس لیے کامیاب ناول ہے کہ آزادی کا تھیم اس میں ہے. فکشنل رائٹنگ پسند ہے؟ شعر کبھی کہا؟ آپ نے مصوری کی کبھی؟ ایسا لگتا ہے آپ بہت اچھی مصوری کرتی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
کہاں تو اس لڑکی کی اوسط روزانہ تین مراسلوں کے حساب سے ایک ماہ میں ۱۰۰ مراسلے تھے اور کہاں تین دن میں اس کے ۱۰۰ مراسلے ہو گئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اوپر نور وجدان صاحبہ نے مراسلہ نمبر ۱۴۷ میں کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ معلوم نہیں تم نے دیکھے ہیں یا نہیں۔
 

مومن فرحین

لائبریرین
کچھ سوالات میری طرف سے بھی۔

۱. کہاں کی سیر کرنے کی خواہش ہے اور کیوں؟
ایک ایسی جگہ جو سر سبز ہو جہاں سے ایک چھوٹی سی شفاف ندی گزرتی ہو اور ندی کے پاس ایک درخت ہو ۔ میں وہاں اس رات جانا چاہتی ہوں جب چاند پورا ہو ۔ تا کہ وہاں بیٹھ کر میں اپنی زندگی کی سب سے شہکار نظم لکھ سکوں ۔
۲. پسندیدہ قول (Favourite Quote).
ایسے تو بہت سارے ہیں پر یہ والا زیادہ پسند ہے
Dream is not that which u see while sleeping , it is something that does not let u sleep
APJ abdul klam

۳. آپ کو کس طرح کے لوگ پسند ہیں اور کس طرح کے ناپسند؟
علم دوست اور سمجھدار لوگ پسند ہیں ۔ ناسمجھ لوگ نا پسند ہیں
۴. آپ ٹائم مشین کے ذریعے کس زمانے میں جانا چاہیں گی اور کیوں؟
میں اپنے کالج کے دور میں جانا چاہوں گی ۔ وہ سنہرا دور تھا ۔

۵. بچپن سے اب تک کا کوئی یادگار واقعہ بتائیں؟
ایک بار کالج میں مضمون نویسی میں حصہ لیا تھا جس دن انعام کا اعلان کیا جا رہا تھا میں اور میرا گروپ اعلان سننے کی بجائے ایکدوسرے سے مذاقاً کہہ رہے تھے کہ تمہیں دوسرا ملے گا تیسرا ملے گا کیوں کہ ہمیں انعام ملنے کی بلکل بھی امید نہیں تھی ۔ ایک دوست نے مجھے بھی کہا چلو تمہیں پہلا مل جائے گا اور اسی وقت پہلے پرائز کے لیے میرا نام پکارا گیا ۔ ہم سب کی ہنسی کو بریک لگ گیا اور دوستوں نے ایسے گھورا تھا جیسے میں نے ان سے کتنی بڑی بے وفائی کر دی ۔
 

مومن فرحین

لائبریرین
اوپر نور وجدان صاحبہ نے مراسلہ نمبر ۱۴۷ میں کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ معلوم نہیں تم نے دیکھے ہیں یا نہیں۔
ابھی فرصت ملی تو جواب لکھنے بیٹھی ہوں ۔ فہد جی کا شروع کیا ہے پھر نور وجدان جی کے سوالات کی طرف آتی ہوں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
۵. بچپن سے اب تک کا کوئی یادگار واقعہ بتائیں؟
ایک بار کالج میں مضمون نویسی میں حصہ لیا تھا جس دن انعام کا اعلان کیا جا رہا تھا میں اور میرا گروپ اعلان سننے کی بجائے ایکدوسرے سے مذاقاً کہہ رہے تھے کہ تمہیں دوسرا ملے گا تیسرا ملے گا کیوں کہ ہمیں انعام ملنے کی بلکل بھی امید نہیں تھی ۔ ایک دوست نے مجھے بھی کہا چلو تمہیں پہلا مل جائے گا اور اسی وقت پہلے پرائز کے لیے میرا نام پکارا گیا ۔ ہم سب کی ہنسی کو بریک لگ گیا اور دوستوں نے ایسے گھورا تھا جیسے میں نے ان سے کتنی بڑی بے وفائی کر دی ۔

کیا وہ مضمون یہاں شریک محفل ہو سکتا ہے؟
 

مومن فرحین

لائبریرین
۶۔ طبی ایجادات میں آپ کے نزدیک سب سے عظیم ایجاد کیا ہے؟
یہ کہنا تو بہت مشکل ہے کیوں کی کوئی ایجاد تبھی ہوتی ہے جب ضرورت ہو ۔ اور اگر وہ اس ضرورت کو پورا کرتی ہے احسن طریقے سے تو وہ اپنے آپ میں بہت عظیم ہے ۔ طب میں ایجادات کی لمبی فہرست ہے ۔ لیکن اس وقت وینٹی لیٹر بنانے والے کا احسان ماننا چاہیے ۔

۷۔ تفریح طبع کے لیے کیا کرتی ہیں؟غصے کے عالم میں کیا کرتی ہیں؟
تفریح کے لیے غزلیں سن لیتی ہوں۔ کوئی کتاب پڑھ لیتی ہوں یا کچھ لکھ لیتی ہوں ۔ غصے میں آتی ہوں تو ضد کرتی ہوں ۔
۸۔کیا آپ روزانہ اخبار پڑھتی ہیں؟ اخبار کا کونسا گوشہ آپ کی دلچسپی کا مرکز ہوتا ہے؟
اتوار اور جمعہ کا پڑھتی ہوں ۔ اتوار کے دن افسانہ غزلیں اور کسی مشهور شاعر یا مصنف کے بارے میں ہوتا ہے ۔ جمعہ کے روز صحابہ اور ہمارے نبیؐ سے متعلق موضوعات ۔۔ اور اخبار ہاتھ میں لو تو پھر کوئی گوشہ نہیں چھوٹتا

۹۔ آپ کا فیلڈ طب یونانی ہے، کس یونانی حکیم سے متاثر ہیں اور کیوں؟
تمام اطبا ہی قابل احترام ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے وقف کی ۔ جس وقت طب نے اتنی ترقی نہیں کی تھی انہوں نے خود ملکوں ملکوں جا کر دواؤں کو تلاشا ان کے خواص و افادیت کو سمجھا اور آنے والوں کے لیے راہ آسان کی ۔
بہت سارے اطبا ہیں جن کا تاریخ میں نام یوں چمکتا ہے گویا آسمان پہ ستارے مگر ان سب میں ابو طب بقراط شیخ الرئیس بو علی سینا اور حکیم اجمل خاں قابل ذکر ہیں ۔

۱۰۔ طب یونانی کا لذیذ ترین معجون کون سا ہے؟ :p
خمیرہ ۔۔ یہ مغلیہ دور کی ایجاد ہے ۔ اصل میں مغل بادشاہوں کی نازک مزاجی اور شاہی طبیعت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے بنایا گیا سو یہ لذیذ تو ہوگا ہی ۔ اس میں کئی طرح کے خمیرہ ہوتے ہیں لیکن حکیم ارشد والا افادیت و ذائقے کے لحاظ سے زیادہ بہتر ہے ۔
 

مومن فرحین

لائبریرین
کبھی موقع ملے تو ممتاز مفتی کی "علی پور کا ایلی" اور "الکھ نگری" ضرور پڑھنا، اور ان کے ساتھ ساتھ مرحوم قدرت اللہ شہاب کی "شہاب نامہ"
جی ان شاء اللّه ۔ ضرور پڑھوں گی جلد ہی ۔

عموماً یہی دیکھنے میں آتا ہے کہ بیٹیاں باپ کی لاڈلی ہوتی ہیں۔ اور مائیں اکثر بیٹیوں کو ڈانٹی رہتی ہیں۔ انہیں یہ فکر ہوتی ہے کہ "تیرا کی بنے گا اگلے کھر جا کے"
بلکل ۔ ایک دن میں نہ جانے کتنی بار امی یہ بولتی ہیں ۔

یعنی صبح ۸ بجے تک سوئی رہتی ہو۔ تب تک تو کافی دن چڑھ چکا ہوتا ہے۔
یہ معمول نہیں ہے ۔ مارننگ ڈیوٹی جب ہوتی ہے تو فجر بعد نہیں سوتی پھر ۔

یعنی کہ یادداشت خاصی کمزور ہے۔ یہ سب زیادہ چائے پینے کی وجہ سے ہے۔
بادام کھایا کرو، لیکن اپنی جیب سے خرید کر، اس سے یادداشت تیز ہو جاتی ہے۔
اچھا آپ کو یاد ہے 5 سال کی عمر کی باتیں ۔ پھر تو مجھے راولپنڈی سے بادام منگوا نے پڑیں گے ۔
 
Top