انگریزی اردو لغت کو برقیانا

میرے بھائی! میں تو حرف (ای) کا اندراج مکمل کر بھی چکا ہوں۔ اس کا ربط بھی میں نے دیا تھا۔ مجموعی طور پر 965 اندراجات ہیں۔ ای۔میل بھی کئے دیتا ہوں۔
 
بہت شکریہ راہبر واقعی بہت سرعت سے کام کیا ہے آپ نے۔

اب آپ ایسا کریں کہ S سے شروع ہونے والے حروف پر کام شروع کردیں۔
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
زبردست ماورا۔

باقی لوگ بھی ذرا اپنے حال احوال سے آگاہ کر دیں۔

قیصرانی تم کہاں ہو بھئی۔
باس صاحب، میں نے جی میل پر میل کر دی ہے۔(پتہ نہیں کتنے الفاظ ہوئے تھے) اب جلدی سے میرے ‘علی پور کا ایلی‘ کے صفحات مجھے واپس کر دو۔

اور مزید شاید میں نہ لکھ سکوں، بہت ہی بورنگ کام ہے۔ :twisted:
اور قیصرانی کے ہاتھوں میں مہندی لگی ہوئی ہے۔ :evil:
 
دوست

محفلین
آج کل میں لغت سے کوسوں دور ہوں۔
ضیاء بھائی 950 اندراجات ایک لفظ کے لیے صرف؟
میرے پاس ایک لفظ کے کم و بیش پانچ ہزار اندراجات ہیں کوئی بارہ تیرہ صفحات ہیں فل سائز کے۔
آپ نے کونسی لغت لی تھی اس کام کے لیے ؟
 
ماوراء نے کہا:

میل تو تمہاری مل گئی ہے مگر اسے سیدھا کرنے میں کم از کم ایک ہفتہ درکار ہے، تمہیں کہا بھی تھا کہ ایکسل میں لکھنا مگر تم بھی اپنے نام کی ایک ہو۔ بہرحال “علی پور کا ایلی“ کے صفحات لکھ کر پوسٹ کر ڈالے ہیں اور اب جشن پر توجہ دیتے ہیں۔ :lol:

بورنگ تو ہے مگر دھیرے دھیرے لگے رہنا چاہیے تو کام ہو جاتا ہے۔

قیصرانی کے ہاتھ میں لگتا ہے آجکل واقعی مہندی لگ رہی ہے یا وہ کہیں مہندی لگا رہا ہے ، دونوں صورتوں میں وہ لکھ نہیں سکتا۔ :wink:
 
الف نظامی نے کہا:
بہت خوب ماوراء ، راہبر ، کمال کردیا!
میرا ابھی 300 الفاظ ہوئے ہیں :wink:

بس دیکھ لو نعیم لوگ تیز رفتاری سے کام کر رہے ہیں۔ اب کچھ کام ہمیں ان فائلوں کو اکھٹا کرنے کے لیے بھی کرنا پڑے گا۔ اس پر کچھ سوچتے ہیں۔
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
محب علوی نے کہا:
زبردست ماورا۔

باقی لوگ بھی ذرا اپنے حال احوال سے آگاہ کر دیں۔

قیصرانی تم کہاں ہو بھئی۔
باس صاحب، میں نے جی میل پر میل کر دی ہے۔(پتہ نہیں کتنے الفاظ ہوئے تھے) اب جلدی سے میرے ‘علی پور کا ایلی‘ کے صفحات مجھے واپس کر دو۔

اور مزید شاید میں نہ لکھ سکوں، بہت ہی بورنگ کام ہے۔ :twisted:
اور قیصرانی کے ہاتھوں میں مہندی لگی ہوئی ہے۔ :evil:

میل تو تمہاری مل گئی ہے مگر اسے سیدھا کرنے میں کم از کم ایک ہفتہ درکار ہے، تمہیں کہا بھی تھا کہ ایکسل میں لکھنا مگر تم بھی اپنے نام کی ایک ہو۔
:wink:
نہیں، تم نے مجھے کچھ نہیں بتایا تھا۔ میں نے دوست سے پوچھا تھا۔ انھوں نے جیسا مجھے کہا میں نے کر دیا۔ اور ہاں، شکر کرو اتنا کام بھی کر دیا، اسے ہی غنیمت سمجھو۔ huh
 
ماوراء

محفلین
دوست، محب نے خود بھی ایسے ہی کرنے کو کہا تھا۔ اب اس فائل کو ٹھیک کیا کرنا پڑ رہا ہے۔ تو۔۔۔۔ :twisted:
 
دوست نے کہا:
ضیاء بھائی 950 اندراجات ایک لفظ کے لیے صرف؟
میرے پاس ایک لفظ کے کم و بیش پانچ ہزار اندراجات ہیں کوئی بارہ تیرہ صفحات ہیں فل سائز کے۔
آپ نے کونسی لغت لی تھی اس کام کے لیے ؟

بھائی! جس لغت سے میں نے اتارا، اس کے بھی صفحات تو کچھ اٹھارہ، انیس تھے۔ ویسے ہر لفظ کا الگ ذخیرہ ہوتا ہے۔ آپ خود ہی سوچیئے کہ “ای“ سے کتنے الفاظ آتے ہیں؟ ویسے اگر آپ کو پورا یقین ہے کہ آپ کی لغت میں الفاظ کا ذخیرہ زیادہ ہے تو پھر کوئی دوسری راہ نکالنی پڑے گی۔
(میرا نام ضیاء نہیں، عمار ضیاء ہے)
 
دوست

محفلین
بھائی جی یہ کتابی سائز کی لغت تھی۔ کوئی چار انگل موٹی۔۔اس میں‌ بی کے اندراجات کے کوئی بیس صفحات تھے دو طرفہ درمیان میں لائن لگی ہوئی تھی۔
معذرت خواہ ہوں کہ آپ کو ضیاء کہہ ڈالا جناب عمار ضیاء صاحب۔
 
الف نظامی ابھی میرے پاس فائل منسلک کرنے کی سہولت نہیں ہے ویسے میں تمہارے ای میل پر فائل بھیجتا ہوں۔
 
دوست نے کہا:
بھائی جی یہ کتابی سائز کی لغت تھی۔ کوئی چار انگل موٹی۔۔اس میں‌ بی کے اندراجات کے کوئی بیس صفحات تھے دو طرفہ درمیان میں لائن لگی ہوئی تھی۔

بالکل ٹھیک۔ میں نے بھی جس لغت سے کیا، وہ بھی اچھی خاصی ضخیم ہے۔۔۔ کوئی چار پانچ انگل موٹی۔ ہر صفحہ میں دو کالم کےذریعہ لکھا گیا ہے۔ کوشش کروں گا کہ لغت کے بارے میں مزید تفصیل کل مہیا کردوں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
بہت زبردست عمارضیاء ڈکشنری ضخیم ہو یا نہ ہو، کام آپ نے زبردست کیا ہے۔

ایکسس کی مسل کو ایکسل میں تبدیل کرنے کا طریقہ:
235_1_4.jpg

235_2_3.jpg

نوٹ:تبدیل شدہ مسل منسلک ہے
 
Attachments

  • table.zip
    33.4 KB · مناظر: 7
شکر خدا کا کہ فائل کھل گئی ورنہ تو محب بھائی نے یہ کہہ کر ڈرا دیا تھا کہ ان کے پاس اندراجات نظر نہیں آرہے ہیں۔
بہرحال! اگر یہ کام ایکسل پر کرنا ہے تو بتادیں! وہیں پر کرلوں۔ ان شاء اللہ آج سے حرف “ایس“ پر کام شروع کردوں گا۔
اور شاکر بھائی! میں نے جس لغت سے یہ اتارا، وہ نو سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے، کتابستان پبلی کیشنز کی شائع شدہ ہے، بشیر اے۔قریشی کی مرتب کردہ۔ اس کے آغاز میں لکھا گیا ہے کہ اس میں ساٹھ ہزار سے زائد الفاظ و محاورات وغیرہ کا اندراج ہے۔ اگر یہ تفصیل آپ کو مطمئن کرتی ہے تو ٹھیک ورنہ مجھ ناچیز راہبر کی راہنمائی کا فریضہ آپ انجام دیجئے کہ کس لغت کا استعمال زیادہ مناسب رہے گا۔
 
Top