انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

ابن رضا

لائبریرین
آلہ وغیرہ نام کا حصہ بنانا کوئی بہتر تجویز تو نہیں۔ جیسے تھرما میٹر کو بخار جانچنے والا آلہ کہنا عجیب سا لگے گا
 
تھرمامیٹر کے لئے ’’حَرپیما‘‘ لفظ موجود ہے، مستعمل نہ ہونے کی وجہ لسانیاتی سے زیادہ نفسیاتی ہے۔
’’حَر‘‘ یوں کہہ لیجئے ’’حرارت‘‘ کا مخفف ہے۔
ڈائنامکس: حرکیات ۔۔۔۔ تھرمو ڈائنامکس: حَر حَرکیات ۔۔۔ تھرمو ڈائنامک: حَر حَرکی ۔۔۔۔۔ یہ سارے لفظ خاصے آسان اور معروف ہیں۔

رائج تو تبھی ہوں نا، اگر ہمارا ذریعہء تعلیم ہماری اپنی زبان ہو۔ جب تک وہ نہیں، غیروں کی زبان چلے گی، اور یار لوگ گونگے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
جی وہ تو معلوم ہے ۔۔۔ مطلب ۔۔ ’’خورد حیات‘‘جرثوموں وغیرہ کےلئے۔جیسا کہ محترم محمد یعقوب آسی صاحب نے فرمایا۔
بھئی وہ بہت چھوٹے ہوتے ہیں نا! خوردبین سے نظر آتے ہیں اس لیئے "خورد" حیات مطلب "زندگی"۔ وہی مائکرو آرگینزم والی بات ہو گئی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آلہ وغیرہ نام کا حصہ بنانا کوئی بہتر تجویز تو نہیں۔ جیسے تھرما میٹر کو بخار جانچنے والا آلہ کہنا عجیب سا لگے گا
ان کےلیے ۔۔۔پیما۔۔۔ وغیرہ کا لاحقہ لگا نا چاہیے۔جیسا کہ بیرو میٹر کے لیے باد پیما۔حرارت پیما
 
ڈائنامکس سے خیال آیا:
ڈائینمو ۔۔۔ لفظاً تو اس کا تعلق حرکت سے ہے کہ جب اس کو گھماتے ہیں تو وہ کرنٹ دیتا ہے۔ اس کے لئے ہمارے پاس بہت عمدہ لفظ ’’برق زا‘‘ موجود ہے۔
اور ہم اس کو ایک بائیسکل والی ڈائینمو دے لے کر کسی بڑے پاور ہاؤس کے بڑے جنریٹر کے لئے بھی بول سکتے ہیں۔
 
ایک نکتہ اور بھی ہے۔
کسی چیز کا ایک نام کسی بدیسی زبان میں ہے اور ایک دیسی زبان میں ہے۔ ان میں لفظی تعلق کا ہونا کچھ ایسا ضروری بھی تو نہیں!
بہت عام سی مثال: آپ ’’ہینڈپمپ‘‘ کے لفظی ترجمے کے چکر میں پڑے رہیں، ہم ’’نلکا‘‘ چلا کر گزارہ کر لیں گے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ڈائنامکس سے خیال آیا:
ڈائینمو ۔۔۔ لفظاً تو اس کا تعلق حرکت سے ہے کہ جب اس کو گھماتے ہیں تو وہ کرنٹ دیتا ہے۔ اس کے لئے ہمارے پاس بہت عمدہ لفظ ’’برق زا‘‘ موجود ہے۔
اور ہم اس کو ایک بائیسکل والی ڈائینمو دے لے کر کسی بڑے پاور ہاؤس کے بڑے جنریٹر کے لئے بھی بول سکتے ہیں۔
اور ڈائنمکس ۔کے لیے حرکیات اور تھرمو ڈائنمکس کے لیے حر حرکیات بھی مقبول ہے۔۔۔
 
سید قاسم محمود مرحوم نے ایک بہت بڑا کام شروع کیا تھا: ’’انسائیکلوپیڈیا معلومات‘‘ نام تھا اس سلسلے کا؛ یہ ماہانہ قسط وار شائع ہوتا تھا۔ اردو زبان میں تیار ہونے والا یہ کام دنیا کی کسی بھی زبان کے مقابلے میں پورے اعتماد کے ساتھ رکھا جا سکتا تھا۔
ادھر ’’ آ‘‘ کی پٹی مکمل ہوئی، ادھر سید صاحب کا عرصہء حیات پورا ہو گیا۔ اس کے بعد کام ٹھپ!
میں اس کا باضابطہ خریدار تھا۔ میرے پاس جو پرچے آ چکے تھے، میں نے ان کو ایک جلد میں باندھا اور اپنی یونیورسٹی کی لائبریری کو دے دیا۔ ستم ظریفی دیکھئے کہ سال بھر یا اس سے زیادہ عرصہ تک اس کا کہیں اندراج ہی نہیں ہوا، قارئین تک کیسے پہنچتا! وہ تو شکر ہے، ادھر ادھر نہیں ہو گیا۔ ایک دن اتفاق سے میں نے وہ مکمل جلد لائبریرین صاحب کے دفتر میں دیکھ لی، پتہ نہیں کتنے دنوں کی گرد اُس پر جم چکی تھی۔ میں نے اصرار کر کے اُس کا اندراج کرایا اور اس کے کوئی دس پندرہ دن بعد وہ مجھے قارئین والے ایک رَیک میں پڑا دکھائی دیا۔
ہمارے رویے ایسے ہوں گے تو پھر ہمارے ساتھ ہو گا بھی ایسا ہی۔
 
لیکن استادِمحترم اپنے حصے کی سعی کرتے رہنا ہمارا مقصد ہے اب کب کہاں کیسے اور کس حد تک کامیابی ہوتی ہے یہ وقت فیصلہ کرے۔
 
1990 کے قریب قریب کی بات ہے۔ سرکار نے ’’دفتری امور اور اصطلاحات‘‘ کی ایک فرہنگ شائع کرنے کا سامان کیا۔ یہ کتابی سلسلہ تھا۔
صفحہ تین کالموں میں تقسیم ہوتا تھا۔ پہلا کالم: مروجہ انگریزی اصطلاحات؛ دوسرا کالم: اردو ترجمہ یا متبادل؛ تیسرا کالم: خالی (تجاویز کے لئے)۔
وہ کوئی نصف مکمل ہوا (حرف ’’ایم‘‘ تک) اور اس کے بعد ۔۔۔۔۔ چراغوں میں روشنی نہ رہی۔

اتنا تو مجھے بھی یاد ہے کہ میں نے بھی کچھ تجاویز خط کی صورت میں ارسال کی تھیں۔
 
لیکن استادِمحترم اپنے حصے کی سعی کرتے رہنا ہمارا مقصد ہے اب کب کہاں کیسے اور کس حد تک کامیابی ہوتی ہے یہ وقت فیصلہ کرے۔
میں تو اب تک باز نہیں آیا، محترمی! اب تک جب کہ ہڈیاں چٹخنے لگی ہیں۔ اور یہ باتیں احباب تک پہنچانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو۔
 
Top