محسن حجازی
محفلین
پاک نستعلیق تو موجود ہی ہوگا انشاءاللہ چند دنوں میں مگر صرف ایک فانٹ؟ شرم نہیں آئے گی ہمیں؟
میں ایک اوپن سورس نستعلیق فانٹ کا پروجیکٹ شروع کر رہا ہوں اور وہ اسی پوسٹ سے شروع سمجھا جائے۔ میں اس تمام منصوبے کی نگرانی کے علاوہ تکنیکی مہارت اور تربیت مہیا کروں گا صرف افرادی قوت درکار ہے۔ سنگ راہ یا مائل سٹونز بھی میں خوب جانتا ہوں۔ بس چاہیے کیا؟ میرے علاوہ 3 لوگ اور۔
اور وہ کچھ اس قسم کے
صاحب نمبر ایک۔ کتابت جانتے ہوں
صاحب نمبر دو- کورل ڈرا پر کام کر لیں کچھ نہ کچھ
صاحب نمبر تین۔ بے شک کچھ نہ جانتے ہوں
خادم نمبر چار- وہ خود بندہ ناچیز ہے۔
تمام افراد میں جنون شرط ہے۔ جنون سے کام کرنا ہوگا۔ بیچ میں چھوڑ کے نہیں بھاگنا! اس فورم پر ہم رابطے میں رہیں گے میں ٹائم لائن اور کیا کیا کس ترتیب میں کرنا ہے سب بتاتا جاؤں گا کہ کس ٹول میں اور کس طرح سے یہ سب میرا درد سر ہے آپ کی ذمہ داری فقط ان پر عمل کرنا ہے۔ مختلف کاموں کی بانٹ وغیرہ بھی سب میں ذمے لیتا ہوں۔۔۔۔ پاک نستعلیق نے مجھے بہت تجربہ دیا ہے اس ضمن میں اب کوئی نستعلیق فانٹ بنانا میرے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے (الحمد اللہ) لہذا یہ تمام تجربہ بھی آپ لوگوں کی پشت پر ہوگا۔۔۔۔ ہر مسئلے پر میں دیکھ چکا ہوں لڑ چکا ہوں بہت دماغ سوزی کی ہے میں نے۔۔۔ اس سے پہلے کہ کسی اور کام میں الجھ کر سب بھول جاؤں۔۔۔ لہو گرم ہے کچھ کر گزریں۔۔۔۔
ہے کوئی صاحب جنوں۔۔۔۔۔۔؟؟؟
یا صرف خواہشات ہی ہیں۔۔۔۔
براہ کرم خواہشمند امیدوار اپنے نام جمع کروائیں 25 جولائی تک۔ 1 اگست تک کام کا طریقہ کار اور ذمہ داریوں کا تعین کرنا ہے۔۔۔
جلدی!
والسلام،
محسن شفیق حجازی
پروگرام منیجر
مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات