اوپن سورس نستعلیق فانٹ اردو نستعلیق

محسن حجازی

محفلین
پاک نستعلیق تو موجود ہی ہوگا انشاءاللہ چند دنوں میں مگر صرف ایک فانٹ؟ شرم نہیں آئے گی ہمیں؟
میں ایک اوپن سورس نستعلیق فانٹ کا پروجیکٹ شروع کر رہا ہوں اور وہ اسی پوسٹ سے شروع سمجھا جائے۔ میں اس تمام منصوبے کی نگرانی کے علاوہ تکنیکی مہارت اور تربیت مہیا کروں گا صرف افرادی قوت درکار ہے۔ سنگ راہ یا مائل سٹونز بھی میں‌ خوب جانتا ہوں۔ بس چاہیے کیا؟ میرے علاوہ 3 لوگ اور۔
اور وہ کچھ اس قسم کے
صاحب نمبر ایک۔ کتابت جانتے ہوں
صاحب نمبر دو- کورل ڈرا پر کام کر لیں کچھ نہ کچھ
صاحب نمبر تین۔ بے شک کچھ نہ جانتے ہوں
خادم نمبر چار- وہ خود بندہ ناچیز ہے۔
تمام افراد میں جنون شرط ہے۔ جنون سے کام کرنا ہوگا۔ بیچ میں چھوڑ کے نہیں بھاگنا! اس فورم پر ہم رابطے میں رہیں گے میں ٹائم لائن اور کیا کیا کس ترتیب میں کرنا ہے سب بتاتا جاؤں گا کہ کس ٹول میں اور کس طرح سے یہ سب میرا درد سر ہے آپ کی ذمہ داری فقط ان پر عمل کرنا ہے۔ مختلف کاموں کی بانٹ وغیرہ بھی سب میں ذمے لیتا ہوں۔۔۔۔ پاک نستعلیق نے مجھے بہت تجربہ دیا ہے اس ضمن میں اب کوئی نستعلیق فانٹ بنانا میرے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے (الحمد اللہ) لہذا یہ تمام تجربہ بھی آپ لوگوں کی پشت پر ہوگا۔۔۔۔ ہر مسئلے پر میں دیکھ چکا ہوں لڑ چکا ہوں بہت دماغ سوزی کی ہے میں نے۔۔۔ اس سے پہلے کہ کسی اور کام میں الجھ کر سب بھول جاؤں۔۔۔ لہو گرم ہے کچھ کر گزریں۔۔۔۔
ہے کوئی صاحب جنوں۔۔۔۔۔۔؟؟؟
یا صرف خواہشات ہی ہیں۔۔۔۔

براہ کرم خواہشمند امیدوار اپنے نام جمع کروائیں 25 جولائی تک۔ 1 اگست تک کام کا طریقہ کار اور ذمہ داریوں کا تعین کرنا ہے۔۔۔
جلدی!

والسلام،
محسن شفیق حجازی
پروگرام منیجر
مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات‌
 
صاحب نمبر تین۔ بے شک کچھ نہ جانتے ہوں

اس ضمن میں میرا نام لکھ لیں ، جانتا کچھ نہیں ہوں مگر جنون ہے جاننے کا ۔

ویسے میرے خیال سے شاکر ، اعجاز صاحب بھی آتے ہوں گے اس پوسٹ پر۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم محسن اور بہت شکریہ کہ تم اردو ویب پر اس پراجیکٹ‌ کو شروع کر رہے ہو۔ انشاءاللہ تمہیں اس پراجیکٹ پر کام کرنے کے لیے بہت سے لوگ مل جائیں گے۔

پہلے تم یہ بتاؤ کہ ہم اس پراجیکٹ کے انفراسٹرکچر کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ ایک کام جو میرے ذہن میں آیا ہے وہ یہ کہ اس پراجیکٹ‌کے لیے اردو ویب پراجیکٹس کی ذیل میں علیحدہ فورم ہو اردو نستعلیق فونٹ‌ ڈیویلپمنٹ کے نام سے۔ کیا خیال ہے؟

دوسرے تمہیں مختلف ماڈیولز کے ورژن کنٹرول کے لیے ایک subVersion رپازٹری کی ضرورت بھی پڑے گی۔ اس کا بھی بندوبست کر دیا جائے گا۔ باقی تفاصیل پر ہم الگ سے بات کر لیں گے۔

میرے خیال میں اردو فونٹ‌ ڈیویلپمنٹ سمیت اردو ویب پر باقی پراجیکٹس کی visibility بڑھانےکے لیے ہمیں کچھ کرنا چاہیے۔ آپ دوستوں میں سے جو بلاگ لکھتے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ وہ ان پراجیکٹس کی اہمیت کے بارے میں لکھیں تاکہ زیادہ لوگوں کو اس کا پتا چلے۔ جو لوگ دوسری فورمز جیسے کہ اردو پیجز یا آئی ٹی دنیا وغیرہ پر جاتے ہیں، ان سے درخواست ہے کہ وہ بھی ان فورمز پر ان پراجیکٹس کے بارے میں لکھیں تاکہ ان پر کام کرنے کے لیے افرادی قوت میں اضافہ ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کتابت سے یاد آیا، یہاں ایک خطاط شاکر القادری صاحب تشریف لاتے رہے ہیں اور انہوں نے محسن حجازی کو ایک فونٹ پر کام میں شمولیت کی دعوت بھی دی تھی۔ اب ان کے لیے بھی موقعہ ہے کہ وہ اپنی پسند کے فونٹ بنانے پر کام کر سکیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
بندہ بھی حاضر ہے کورل ڈرا کے سلسلے میں ۔میرا خیال ہے شائد آپ گلف کی آوٹ لائن کورل ڈرا میں بنانا چاہتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
میں صرف فانٹ کرئیٹر پروگرام کی حد تک تعاون دے سکتا ہوں۔ لیکن یوں سمجھ لیں کہ میرا رول Errand Old Man کا ہوگا۔ اور الفا بیٹا ٹیسٹنگ کے لئے بھی۔
 

دوست

محفلین
بہترین۔
ایک آزاد مصدر نستعلیق فونٹ۔ بہت اچھا خیال ہے اور جذبہ بھی بہترین۔
اگر آپ کا لہو گرم ہے صاحب تو ہم بھی آج کل گرمی کے ستائے ہوئے ہیں ( :lol: ) ہمیں‌بھی گرمی چڑھی ہوئی ہے۔ تو پھر بسم اللہ کرتے ہیں۔
تو بھائی جی ایسا ہے کہ آپ نے تین لوگ مانگے ہیں۔
مجھے لگ رہا ہے کاتب کا بندوبست کرنا پڑے گا۔ کورل ڈرا میں‌ کام کے لیے اپنے راجہ فار حریت( اب شاید انھوں‌ نے نام بدل لیا ہے) دستیاب ہیں۔ اور کورے صاحب کے لیے محب بھائی نے اپنا نام پیش کردیا ہے۔ اعجاز صاحب بھی ماشاءاللہ موجود ہیں۔
اب یہ ہے کہ مجھے بھی کہیں گھسیڑئیے۔ کورل ڈرا ہمیشہ زبانی کلامی ہی استعمال کیا ہے۔ کتابت ہمارے بس کی بات نہیں کہ ہمیشہ لکھائی کی وجہ سے نمبر کم آئے ۔ تو اناڑیوں میں‌ ہمیں‌ بھی رکھ لیجیے گا۔ کچھ اس بارے میں‌ اپنے ایک کرم فرما سے معلومات حاصل کرتے ہیں امید ہے کباڑ کی طرح کہیں‌ نہ کہیں انشاءاللہ آپ کے کام آہی جائیں گے۔
تو صاحب اب کام ایسے ہوگا کہ بندے بڑھا دیجیے۔ ایک نہیں تھوڑے زیادہ۔ تین شاید کم پڑ جائیں۔ ایک جیسا کام ایک سے زیادہ بندوں کو بھی دیا جاسکتا ہے۔ خصوصًا اناڑیوں والا۔ دوسرے گزارش ہے یہاں‌ کسی زمانے میں‌ فونٹ بنانے کے بارے میں‌ بات ہوتی رہی ہے وہ دوست آگے آئیں۔ میں‌ وہاں پڑھ چکا ہوں ایک دوست کاتب کو بھی راضی کرچکے تھے وہ براہ کرم کاتب سے رابطہ قائم کریں‌ یا اس ٹیم کا اس سے رابطہ قائم کروا دیں۔
خلاصہ کلام، حاضر ہیں۔ جہاں‌ مرضی لگا دیں۔ اس کے لیے چاہے مجھےلبیک چھوڑنی پڑے۔ جی نوم کو خیر باد کہنا پڑے اور علی پور کا ایلی میری راہ تکتا رہے فونٹ مکمل ہوگا۔ انشاءاللہ ہوگا۔
 

زیک

مسافر
محسن: آپ کی ٹیم میں تو میں شرکت نہ کر پاؤں گا مگر اگر اردوویب پر آپ کو اس پراجیکٹ کے لئے کسی بھی قسم کے infrastructure وغیرہ کی ضرورت ہو تو آپ نبیل یا مجھ سے کہہ دیں۔
 

دوست

محفلین
شاکر لقادری کا کوئی برقی پتہ دستیاب نہیں تھا ورنہ میں برقیہ کردیتا۔ بہرحال ذپ کیا ہے انھیں۔ دیکھیں کیا جواب دیتے ہیں۔
اپنے بلاگ اور اپنی اردو فورم پر بھی ایک تحریر لکھی ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
چند سوالات ہیں:
جس طرح نفیس نستعلیق میں سید نفیس الحسینی نفیس رقم کی خطاطی کا انداز اپنایا گیا ہے اسی طرح اس آزاد مصدر نستعلیق فانٹ کی بنیاد کس خطاط کی خطاطی پر رکھی جائے
UPM value کیا ہوتی ہے؟
فانٹ کا نام اردو نستعلیق کے بجائے خطاط کے نام سے رکھا جائے
جیسے
نفیس نستعلیق (نفیس رقم)
گوہر نستعلیق (گوہر قلم
زریں نستعلیق (زریں رقم)
 

دوست

محفلین
نام سے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ضروری نہیں کہ روایت کی ہی پیروی کی جائے۔
اصل مسئلہ ہے کہ کاتب یا خطاط کو ڈھونڈا جائے۔اگر ہمارے شاکرلقادری خطاط بھی ہیں تو بمطابق آپ کی تجویز کے شاکر نستعلیق
( 8) 8) ) یعنی ہمارا نام ایویں آجائے گا درمیان میں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر خطاط کی آف لائن موجودگی سے کام چل سکے اور اس کی ضرورت 10-5 دن سے زائد نہ ہو تو ابھی میرا پاکستان کا چکر لگ رہا ہے۔ وہاں کئی دوست ہیں اس کام کے ماہر
قیصرانی
 

محسن حجازی

محفلین
بہت اچھے۔۔۔
کچھ لوگ تو نظر آرہے ہیں لیکن نبیل بھائی کی کیا بات ہے۔ سب سے ٹھوس بات انہیں کی جانب سے آئی ہے۔ بہرطور، خواہشمند حضرات مندرجہ ذیل سافٹ ویر کا انتظام کر لیں۔
<UL>
<LI>کورل ڈرا 12
<LI>فونٹ کرئیٹر پروگرام 4
<LI>فونٹ لیب 4
<LI>وولٹ تازہ ترین ورژن
[/list]
آگے چل کر مزید چیزوں کی بھی ضرورت پیش آئے گی لیکن فی الحال ہم اپنا قرطاس کار محدود رکھتے ہیں۔۔۔
ابتدائی ٹارگٹایک ایسا نستعلیق فانٹ بنانا جو صرف دو کے جوڑ کے الفاظ دکھا سکے۔ بس اتنا ہی! اور کچھ نہیں۔ اس میں تمام اشکال کی تیاری و قواعد کی داخت و شناخت سب شامل ہے۔
[rainbow:6be841ad78]تاریخ حصول[/rainbow:6be841ad78]
دس ستمبر
 

دوست

محفلین
کورل ڈرا 12 ہوگیا۔
فونٹ کرئیٹر ہوگیا۔
فونٹ لیب والے کسی 5.2 ورژن کا راگ سنا رہے ہیں اسکا کیا کریں مزید یہ کہ ڈیمو ورژن ہوگا یہ یعنی محدود صلاحیتیں۔
کیا چلے گا؟؟
وولٹ کمیونٹی کا رکن بننے کے لیے درخواست دے دی ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
کورل ڈرا 12، فانٹ کرئیٹر اور وولٹ موجود ہیں
اب فانٹ لیب کہاں سے ڈاون لوذ کرنا ہے اسکا ربط دے دیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
فونٹ لیب کے تازہ ورژن کے پیچھے مت بھاگئیے مسئلہ ہوگا بعد میں ورژن پانچ موجود ہے میرے پاس۔ اور سافٹ وئیر ایک ہی ورژن کے استعمال کرنا ہوں گے۔مزید برآں آج بائیس تاریخ ہے پچیس تک ٹیم کا حتمی اعلان کردیا جائے گا۔ پچیس تاریخ تک خواہشمند افراد مجھے ذپ بھیجیں اور مختصرا بتائیں کہ وہ کیا کام ذمے لینا چاہتے ہیں۔ آنے نہ آنے کا مسئلہ نہیں نہ کوئی مہارت درکارہے بس جس چیز کو وابستگی کہتے ہیں اسی کی ساری بات ہے۔ مقصد یہ کہ جب کام چلے گا تو فرض کیجیے آپ کے ذمے کام آیا کہ شکلوں کو ویکٹرز میں تبدیل کیجیے (طریقہ میں‌بتا دوں گا) تو دوسرے حضرات آپ کے کام کے انتظار میں ہوں گے تاکہ آپ سے آنے والے کام کی بنیاد پر اگلے لوگ آگے کام کریں ٹھیک؟ تو یہ سارا چکر ہے۔ لیکن اگر آپ ہی سرکاری افسران کی مانند فائل دبا کر بیٹھ جائیں تو سوچ لیجیے کہ کام کس سست رفتاری سے چلے گا۔ پھر یہ بھی کہ ایک شخص کا کیا ہوا کام تجزیے یا معیار بندی یعنی کوالٹی کنٹرول کے لیے دوسروں کے پاس جائے گا اس طریقے سے بہترین انداز میں کام سر انجام پائے گا۔
ورژن مینیجمنٹ وغیرہ سے متعلق میں نبیل بھائی سے ملتمس ہوں کہ وضاحت فرمائیں کہ آپ میں فائلوں کے تبادلے کےلیے آپ لوگوں کے سرور پر کوئی جگہ مل سکتی ہے؟ کوئی انٹرفیس اس سارے کام کے لیے؟ اور وہ بھی اگر اردو میں کر دیں تو بہت اچھا ہے۔۔۔
میں چاہتا ہوں کہ کوئی ایسا طریقہ کار ہو جس میں میں ٹاسک یا کاموں کا اعلان کرتا جاؤں کہ صاحب فلاں کام (کام نمبر 212) کھل چکا ہے۔ آئیے حصہ لیجیے شمولیت کی آخری تاریخ فلاں ہے اور فلاں تاریخ تک تکمیل کرنا ہے اور یہ طریقہ کار ہے فلاں امور کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ پھر لوگ جو اس مخصوص کام میں دلچسپی رکھتے ہوں، اسے “سائن“ کریں کام شروع ہو جب مکمل ہو جائے تو میں اسے کلوز یا بند کردوں۔
امید ہے آپ سمجھ رہے ہوں گے۔
 
Top