اُردو محفل کا اسکول - 6

شمشاد

لائبریرین
مِیرا کی ایسی کی تیسی، وہ آئی تھی اسکول میں داخلہ لینے، میں سے اسے اسکول میں ہی نہیں گُھسنے دیا۔
 

نیلم

محفلین
صاحب عزت ہی عزت دینا جانتا ہے

ایک روز حضور نبی الکریم کسی جگہ تشریف فرما تھے۔ صحابہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔۔ پاون رکھنے کی جگہ تک نہ تھی۔
اتنے میں حضرت علی علیہ سلام محفل میں داخل ہوئے۔۔ حضور نے انھیں اشارہ کیا کہ بیٹھ جائین جہان جگہ ملے۔۔
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ جو حضور نبی اکرم کے بلکل ساتھ تشریف فرما تھے ۔انھون نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اشارہ کیا کہ ادھر آ جائین ۔۔۔ اور خود سکڑ کر جناب علی کے لئے جگہ بنا دی ۔
جناب علی رضی اللہ عنہ آکر بیٹھ گئے۔۔۔ جب حضور نے مڑ کر دیکھا اور جناب ابو بکر رضی اللہ تعالٰی عنہ کی جگہ جناب علی کو بیٹھا دیکھا تو حضور نبی پر نور مسکرائے اور آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مخاطب ہو کر فرمایا
اے علی...!!! "عزت دینا وہ ہی جانتا ہے جو خود عزت والا ہو۔..."

کیا ہم بھی صاحب عزت ہیں۔۔۔فیصلہ خود کریں ۔۔۔۔؟؟؟
 

عینی شاہ

محفلین
تمہاری شکایت مدیحہ آپا کو بھی لگاتا ہوں۔ کہیں سے تو تمہیں ڈانٹ پڑے۔
اوہ نوووووووووووووووووووووووووووووووووووو انکل پلیز پلیز باقی جسے مرضی لگا دیں بٹ آپا کو تو ہرگز نہیں وہ تو گلہ دبا دین گی میرا :( :( اور محفل پر آنا بھی بین کر دین گی پلیز نا :(
 

نیلم

محفلین
الحمدّللہ ! مجھے فخر ہے کہ میں عورت ذات کے متعلق کسی بھی قسم کے تحقیر آمیز نظریات نہیں رکھتا۔
* اُس نے مجھے زندگی دی ہے اور میں اُس سے زندہ رہنے کا حق نہیں چھین سکتا۔
* وہ میرا لباس ہے لہذٰا میں اُسے ننگِ انسانیت ہونے کا طعنہ نہیں دے سکتا ۔
* اُس نے میری نجاستیں دھو کر مجھے پاک صاف رکھا لہذٰا میں اُسے نجس مخلوق قرار نہیں دے سکتا۔
* اُس نے مجھے انگلی پکڑ کر زمین پر چلنے کا طریقہ سکھایا ، لہذٰا میں اُس کے پاؤں سے زمین نہیں کھینچ سکتا۔
* اُس نے میری تربیت کرکے مجھے انسان بنایا لہذٰا میں اُسے ناقص العقل نہیں کہہ سکتا۔
* اُس کا ودیعت کردہ خون میری رگوں میں دوڑ رہا ہے ، لہذٰا میں اُسے شیطان کا دروازہ یا لغزش کا محل نہیں کہہ سکتا۔
* اُس نے مجھے گھر کی پُر آسائش و پُرسکون زندگی عطا کی ہے ، لہذٰا میں اُسے فتنہ و فساد کی جڑ قرار نہیں دے سکتا۔
* اُس نے مجھے کامل بنایا لہذٰا میں اُسے ناقص نہیں کہہ سکتا.
* اُس نے مجھے انسان بنایا ، لہذٰا میں اُسے آدھا انسان قرار نہیں دے سکتا
* اُس نے اپنی زندگی کی ہر سانس کے ساتھ مجھے اپنی دعاؤں سے نوازا ہے ، لہذٰا میں اُسے حقارت آمیز گالیاں نہیں دے سکتا۔
* اگر میں ایسا کروں تو میری اپنی ہی ذات کی تحقیر تذلیل اور نفی ہوتی ہے۔
" اللہ کا شکر ہے کہ میں عورت ذات کے متعلق ہر طرح کا حُسنِ ظن رکھتا ہوں۔ "

" عورت کا مقدمہ “ (غلام اکبر ملک) سے اقتباس
 

شمشاد

لائبریرین
اوہ نوووووووووووووووووووووووووووووووووووو انکل پلیز پلیز باقی جسے مرضی لگا دیں بٹ آپا کو تو ہرگز نہیں وہ تو گلہ دبا دین گی میرا :( :( اور محفل پر آنا بھی بین کر دین گی پلیز نا :(
اب تو تیر کمان سے نکل چکا۔ اب تو میں مشورہ ہی دے سکتا ہوں کہ جب وہ گلہ دبائیں تو آگے سے آنکھیں مت نکالنا۔
 
پہلے آپ اس کو ایک ڈانٹ پلائیں پھر بتاتا ہوں کہ یہ اسکول میں پڑھائی کی طرف توجہ دینے کی بجائے شرارتیں کر رہی ہے۔
مگر آب تو وہ معصوم سو رہیں ہیں ۔۔اب کیسے ڈانٹ پلا دوں :) اپ انھیں پیار سے سمجھایئے گا سمجھ جایئں گی ۔ اور آئندہ شرارتیں بھی نہیں کریں گی اصل میں ہر نئے سٹودنٹ کو ایڈجسٹ کرنے کا مسلہ درپیش ہوتا ہے نا ۔۔اسے بھی شائد یہی مسلہ ہو۔:)
 

نیلم

محفلین
ہم انسان کس قدر بھولے اور نازک ہوتے ہیں۔۔ کتنی جلدی رشتوں کے کومل دھاگے اپنی روح کے ریشوں سے جوڑ لیتے ہیں۔۔۔ شاید ہم اسی لیے پل پل توٹتے اور جڑتے رہتے ہیں۔۔
اللہ نے ہمارے اندر احساس نام کا یہ جو جذبہ رکھا ہے یہ ہمیں کسی کروٹ چین نہیں لینے دیتا، اک آس ٹوٹتی ہے تو دوسری جنم لے لیتی ہے

ہاشم ندیم کے ناول " عبداللہ " سے اقتباس
 

عمراعظم

محفلین
انسانیت،خلوص،پیار،محبت،اور دوستی جیسی اجنا س عالمی منڈیوں میں ناپید ہوتی جا رہی ہیں۔نہ جانے ہم کیوں کسی غرض و غایت کے بغیر تعلق اور رشتوں کو استوار نہیں کرسکتےاور اگر کوًی دیوانہ ایسا کرنا چاہےتو اسے شک،سرد مہری اور لا تعلقی کے ہتھیاروں سے مار ہی ڈالتے ہیں۔
عمراعظم
 
Top