اُردو محفل کا اسکول - 6

نیلم

محفلین
ایک اللہ والے سے ایک مرتبہ ایک شخص نےکہا "فلاں شخص پانی پر چلتا ہے"
آپ نے فرمایا " آسان ہے جل مرغی بھی پانی پر چلتی ہے" ۔
اس نے کہا "فلاں آد می ہوا میں اڑتا ہے" ۔
فرمایا گیا " یہ بھی کوئی ایسی بات نہیں کوا اورمکھی بھی ہوا میں اڑتے ہیں"۔
حاضرین مجلس میں سے ایک اور شخص نے کہا
" فلاں شخص چشم زن میں ایک شہر سے دوسرے شہر پہنچ جاتا ہے"۔
آپ نے فرمایا
یہ کیا کمال ہے آخر شیطان بھی ایک لمحہ میں مشرق سے مغرب تک پہنچ جاتا ہے دراصل با کمال وہ ہے جو لوگوں میں نشست و برخاست رکھے۔ان کے ساتھ لین دین کرے. اہل وعیال کے حقوق پورے کرے اور پھر بھی ایک لمحہ خدا سے غافل نہ رہے۔ شریعت کے تقاضے پورے کرے۔
 

عمراعظم

محفلین
کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے ،جب وہ ہستی جس نے بے شمار خوشگوار یادوں سے روشناس کروایا ہوتا ہے،صرف اک یاد بن کر رہ جاتا ہے۔
 
۔۔۔۔۔۔۔
’’مِس، وہ جو ہماری انگلش کی مِس ہیں وہ ہم سے انگلش میں بات کرتی ہیں، اور وہ جو اردو کی مس ہیں وہ اردو میں بات کرتی ہیں۔ مِس، آپ ہم سے میتھ میں بات کِیا کریں نا!‘‘
’’زیادہ تین پانچ مت کرو، اور یہاں سے نو دو گیارہ ہو جاؤ۔‘‘
۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
مشکلاات اور اللہ کی مدد:

اللہ عزوجل ہی مالک الملک اوروہی اکیلا دلوں کوثابت قدمی عطاکرتا اوراسے مضبوطی عطا کرتا ہے اس لیے کہ وہ اپنے بندوں کے ساتھ رحیم و ودود اوربڑا مہربان ہے ۔

آپ جب بھی اللہ تعالی کی طرف مکمل سچائی سے رجوع کريں اوراس کے سامنے عاجزی وانکساری سے التجا کرتے ہوئے اپنے دین وایمان کی حفاظت کا سوال اور اپنے نفس اورشیطانی وسوسوں پر اس سے مدد کے طلبگار ہوں تواللہ تعالی آپ کی دعا کورد نہیں فرمائے گا کیونکہ وہ سننے والا اورجوبھی اسے پکارے اس کی دعا کرقبول کرنے والا اوربہت ہی قریب ہے ۔

آپ یہ دروازہ کبھی بھی نہ بھولیں کیونکہ ان شاء اللہ اسی میں آپ کی مشکلات کا حل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ قرآن مجید اور صبح و شام کے اذکار پڑھیں۔ یہ کثرت سے کیا کریں جس سے دل مطمئن ہوگا ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
سب سے بڑی بہادری صبر کرنا ہے۔
سب سے بڑی بَلا نااُمیدی ہے۔
سب سے بڑی تفریح مصروفیت ہے۔
سب سے بڑا اُستاد تجربہ ہے۔
سب سے بڑا فائدہ نیک اولاد ہے۔
سب سے بڑا تحفہ درگزر ہے۔
سب سے بڑا سرمایہ خود اعتمادی ہے۔
سب سے بڑا راز موت ہے۔
اور سب سے بڑی دولت اچھا دوست ہے۔

ماخوذ: حضرت علی کرم اللہ وجہہ
 

نیلم

محفلین
قسمت کی گرہ کو " دعا " اور " صبر " سے ہی سُلجھایا جاسکتا ہے ۔
بے صبری اور پریشانی سے یہ گرہ مزید اُلجھ سکتی ہے ۔ "
 

نیلم

محفلین
باطل ہیں وہ تمام اعتقادات اور تعلیمات۔۔۔۔۔۔۔جو انسان کو اس زندگی میں بدقسمت بنائیں ۔۔۔۔ اور جھوٹے ہیں وہ سارے جذبے جو اسے مایوسی کی طرف لے جائیں ۔۔۔۔ انسان کا حق ہے کہ وہ ۔۔۔ زمین پر کامیابی سے زندگی بسر کرے۔۔۔۔۔

~خلیل جبران
 

نیلم

محفلین
جس کو تم بُرا سمجھ کر ناپسند کر کے چھوڑ دیتے ہو ،اُس کو کوئی دوسرا شخص یا چیز اچھا سمجھ کر قبول کر لیتی ہے۔ کیا کوئی چیز ایک ہی وقت میں اچھی اور بُری ہو سکتی ہے؟ وہ نہ اچھی ہے، نہ بُری ، سوائے اس کے کہ تمہاری”میں” نے ُاسے بُرا بنا دیا ہے کسی دوسرے کی” میں ”نے ُاسے اچھا بنا دیا ہے ۔( میخایل نعیمی )
 

نیلم

محفلین
دوستوں کا جمگھٹا کامیاب ہونے کی نشانی نہیں
نا ہی اکیلا ہونا ناکامی کی علامت
بھیڑ ریوڑ میں بھی بھیڑ، شیر اکیلا بھی شیر کہلاتا ہے۔
چھوٹی، انگوٹھی والی، درمیانی اور شہادت کی انگلی
یہ چاروں ہر وقت اکٹھی، انگوٹھا سب سے الگ اور تنہا
وہ اکٹھی رہ کر بھی کمزور، یہ اکیلا ہو کر بھی موثر
یقین نہیں آتا تو انگوٹھے کے بغیر چار انگلیوں سے ایک بٹن
بند کر کے دکھا دیں یا ایک لفظ لکھ کر دکھا دیں۔
اکیلے رہیں تو معاشرے کیلئے مفید
مل کر رہیں تو بھی لوگوں کیلئے منفعت بنیں
اللہ پاک آپ کو خوش رکھے.

مصنف : محمّد سلیم
 
السلام علیکم صبح بخیر!

یہ خدا کا خوف ہے جو نیکی اور حق کی تعلیم دیتا ہے۔ جو شخص خدا سے خوف کھاتا ہے، وہی مذہبی آدمی ہے اور وہی نیک انسان ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوستوں کا جمگھٹا کامیاب ہونے کی نشانی نہیں
نا ہی اکیلا ہونا ناکامی کی علامت
بھیڑ ریوڑ میں بھی بھیڑ، شیر اکیلا بھی شیر کہلاتا ہے۔
چھوٹی، انگوٹھی والی، درمیانی اور شہادت کی انگلی
یہ چاروں ہر وقت اکٹھی، انگوٹھا سب سے الگ اور تنہا
وہ اکٹھی رہ کر بھی کمزور، یہ اکیلا ہو کر بھی موثر
یقین نہیں آتا تو انگوٹھے کے بغیر چار انگلیوں سے ایک بٹن
بند کر کے دکھا دیں یا ایک لفظ لکھ کر دکھا دیں۔
اکیلے رہیں تو معاشرے کیلئے مفید
مل کر رہیں تو بھی لوگوں کیلئے منفعت بنیں
اللہ پاک آپ کو خوش رکھے.

مصنف : محمّد سلیم
بہت اچھا اقتباس ہے۔ بہت شکریہ اسکول میں بتانے کا۔
 
Top