نیلم
محفلین
اگر واقعات و حقائق کا تجزیہ کیا جائے تو معلوم ھوتا ھے کہ اسلام کی اشاعت میں تین چیزیں لازمی عُنصر کی حیثیت سے شریک ھیں ۔
ایک ۔۔۔۔ اس کے سادہ عقائد اور دل کش عبادات ۔۔
دوسرے ۔۔۔ مسلمانوں کی زندگی میں اس کی تعلیم کے حیرت انگیز نتائج ۔
اور تیسرے ۔۔۔۔ مسلمانوں کا ذوقِ تبلیغ ۔۔
پہلی چیز عقل کو اپیل کرتی ھے ،
دوسری جذبات کو اُبھارتی ھے ،
اور تیسری ایک مُشفِق رہنما کی طرح بُھولے بھٹکوں کو راہِ راست
پر لگاتی ھے ۔۔
جس طرح بازار میں ایک متاع کی مقبولیت کے لیے صرف اُس کی ذاتی خوبی ھی ضمانت نہیں ھوتی ، بلکہ اس کے لیے ایسے کارکنوں کی ضرورت بھی ھوتی ھے جو اس کی خوبیاں اور فوائد لوگوں کے ذہن نشین کرائیں ، اور ایسے شاھد بھی درکار ھوتے ھیں جو اپنے اندر اس کے منافع کی عملی شہادت دیں ۔۔
اسی طرح دنیا میں اسلام کی اشاعت کے لیے بھی ان تینوں چیزوں کے مساویانہ اشتراکِ عمل کی ضرورت رھی ھے ، اور جب کبھی اس میں کسی ایک کی کمی رہ گئی تو ضرور اشاعتِ اسلام کی تیز رفتاری پر بھی اس کا اثر پڑا ھے ۔۔
( سیّد ابوالاعلٰی مودودی رح ، اسلام کا اصل سرچشمہٴ قوت )