اُردو محفل کا اسکول - 6

نیلم

محفلین
اگر واقعات و حقائق کا تجزیہ کیا جائے تو معلوم ھوتا ھے کہ اسلام کی اشاعت میں تین چیزیں لازمی عُنصر کی حیثیت سے شریک ھیں ۔

ایک ۔۔۔۔ اس کے سادہ عقائد اور دل کش عبادات ۔۔

دوسرے ۔۔۔ مسلمانوں کی زندگی میں اس کی تعلیم کے حیرت انگیز نتائج ۔

اور تیسرے ۔۔۔۔ مسلمانوں کا ذوقِ تبلیغ ۔۔

پہلی چیز عقل کو اپیل کرتی ھے ،

دوسری جذبات کو اُبھارتی ھے ،

اور تیسری ایک مُشفِق رہنما کی طرح بُھولے بھٹکوں کو راہِ راست
پر لگاتی ھے ۔۔

جس طرح بازار میں ایک متاع کی مقبولیت کے لیے صرف اُس کی ذاتی خوبی ھی ضمانت نہیں ھوتی ، بلکہ اس کے لیے ایسے کارکنوں کی ضرورت بھی ھوتی ھے جو اس کی خوبیاں اور فوائد لوگوں کے ذہن نشین کرائیں ، اور ایسے شاھد بھی درکار ھوتے ھیں جو اپنے اندر اس کے منافع کی عملی شہادت دیں ۔۔

اسی طرح دنیا میں اسلام کی اشاعت کے لیے بھی ان تینوں چیزوں کے مساویانہ اشتراکِ عمل کی ضرورت رھی ھے ، اور جب کبھی اس میں کسی ایک کی کمی رہ گئی تو ضرور اشاعتِ اسلام کی تیز رفتاری پر بھی اس کا اثر پڑا ھے ۔۔

( سیّد ابوالاعلٰی مودودی رح ، اسلام کا اصل سرچشمہٴ قوت )
 
نیلم

محفلین
حضرت یحییٰ (رضي اللہ تعالی عنہ) نے روایت کیا کے نبی(صلی اللہ علیہ واله وسلم) کے وقت میں ایک آدمی وفات پا گیا. ایک آدمی نے کہا "یہ خوش قسمت تھا" جو بغیر بیمار هوئے فوت ہوا. رسول الله(صلی اللہ علیہ واله وسلم) نے فرمایا، افسوس! کیا تم جانتے ہو کے اگر الله اسکو بیمار کر دیتا تو اسکے برے اعمال معاف کر دیتا

[ مالک، حدیث: 50.3.8 ]
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
جب میں ایک شفاف آئینہ بن کر تمہارے سامنے کھڑا ہوا تو تم مجھے دیر تک غور سے دیکھتے رہے اور تمہیں مجھ میں اپنی صورت نظر آئی۔
پھر تم نے مجھ سے کہا:
میں تم سے محبت کرتا ہوں!
لیکن در حقیقت تم نے مجھ میں اپنی ذات سے محبت کی تھی۔
خلیل جبران
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
انسان کی حقیقت ان چیزوں میں نہیں جنہیں وہ ظاہر کرتا ہے،بلکہ ان
چیزوں میں ہے جنہیں وہ ظاہر نہیں کرسکتا۔
اس لیئے اگر تم اسے سمجھنا چاہتے ہو توان باتوں پر دھیان مت دو جو وہ کہتا ہے،بلکہ ان باتوں کو سنو جو اس زبان سے ادا نہیں ہوئیں!
خلیل جبران
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک نا اُمید شخص ہر موقع ہر مشکلات ڈھونڈ لیتا ہے اور ایک پُر اُمید شخص مشکلات میں بھی اچھے موقعے ڈھونڈ لیتا ہے۔

خیال: ونسٹن چرچل
 
بنت شبیر

محفلین
تمام سٹوڈنٹس کو پر نسپل صاحبہ کی طرف سے السلام علیکم۔مس نیلم اس سکول میں بطور وائس پرنسپل کام کریں گی۔:lol:سکول کے بارے میں جاننے کے لیے مس نیلم سے رابط کریں ۔اور اگر کوئی بڑا مسئلہ درپیش ہو تو مجھ سے رجوع کریں۔:rainbow::lol::lol::lol:
 
السلام علیکم پرنسپل صاحبہ، اسکول میں چھٹیاں ختم کروا کے یہاں باقاعدہ پڑھائی شروع کروا دیجیے۔
مس نیلم اور آپ کا آفس ایک ہی ہو گا یا الگ الگ؟
 
اسکول میں خوش آمدید پرنسپل صاحبہ، آپ کی یہاں موجودگی ہمیں علم دوست بنائے گی:rose:
چائے کا انتظام شمشاد بھائی کے ذمہ ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
مائی صاحبہ یہ اسکول مس نیلم کا ہی ہے۔ آپ جا کر اپنی کینٹین چلائیں اور حفظان صحت کا خاص خیال رکھتے ہوئے پکوڑے اچھے سے بنائیں۔
 
بنت شبیر

محفلین
السلام علیکم پرنسپل صاحبہ، اسکول میں چھٹیاں ختم کروا کے یہاں باقاعدہ پڑھائی شروع کروا دیجیے۔
مس نیلم اور آپ کا آفس ایک ہی ہو گا یا الگ الگ؟
جی جی چھٹیاں ختم ۔اب جو چھٹی کریں گا اس کو سزا ملے گی:cool: اور آفس ایک ہی ہو گا تاکہ آپ سب کے بارے میں مجھے خبر ملتی رہے;)
 
Top