اُردو محفل کا اسکول - 6

فلک شیر

محفلین

مرد بنتا ہے: فاخرہ بتول....
”میم“ سے موت ہے سراسر یہ
جیت لیتا ہے۔۔۔۔ ہار دیتا ہے
”ر“ سے ہے یہ رِیا کا پُتلا بھی
جو بھروسے کو مار دیتا ہے
”د“ سے درد سے ہی عاری ہے
دوسروں کو یہ مار دیتا ہے
کوبرا سانپ منہ سے جنتا ہے
تب کہیں جاکے ”مرد“ بنتا ہے
 
’’ جب دنیا میں جھوٹ اتنا عام ہو کہ وہ سچ ہو جائے تو اتنا سچ بول کہ وہ جھوٹ ہو جائے‘‘ ۔۔۔۔۔۔
’’جھوٹی باتیں ‘‘ ۔۔۔ از نصیر انور۔
 

نیلم

محفلین
ہم اگر کسی دوسرے کو کوئی خوشی دے سکتے ہیں تو وہ صرف ہماری باتیں ہی تو ہیں۔۔۔ سچ ہے کہ یہ صرف لفظ ہی ہیں جو سب کچھ بنانے اور بگاڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔۔۔

باب : نظر کی التجا
تصنیف : عبدالله
مصنف : ھاشم ندیم
 
Top