اُردو محفل کا اسکول - 6

نیلم

محفلین
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ(صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ) نے فرمایا کہ ایک شخص راستہ میں جا رہا تھا اس کو بہت شدت سے پیاس لگی تو اس نے ایک کنواں دیکھا اس میں اتر کر پانی پیا جب کنوئیں سے نکلا تو دیکھا ایک کتا ہانپ رہا ہے اور پیاس کے مارے کیچڑ چاٹ رہا ہے، اس نے سوچا اس کا بھی پیاس کی وجہ سے میری طرح حال ہوگا، پھر اس نے کنوئیں میں اتر کر اپنے موزے میں پانی بھرا اور منہ میں اس کو دبا کر اوپر چڑھا اور کتے کو پانی پلایا اللہ جل جلالہ اس سے خوش ہو گیا اور اس کو بخش دیا۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ) ہم کو جانوروں کے پانی پلانے میں بھی ثواب ہے آپ(صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ) نے فرمایا کیوں نہیں ہر جاندار کے جگر میں ثواب ہے ۔

[ موطا امام مالک، جلد اول، حدیث نمبر 1594 ]
 

نیلم

محفلین
یہ تلوار جو آپ نے مجھے عنایت کی ہے،صرف حفاظت کے لیے اٹھے گی لیکن فی الحال جو سب سے ظروری امر ہے وہ تعلیم ہے۔علم تلوار سے بھی زیادہ طاقتور ہوتا ہے،،جائیے اور علم حاصل کیجیے ۔
"(قائد اعظم رح)"

(اجلاس بلوچستان،مسلم لیگ کوئٹہ،3 جولائی1943)
 

عمراعظم

محفلین
دو مواقع پر انسان عقل کی راہنماًی اور قیادت سے محروم ہو جاتا ہے۔ایک تو شدید غصہ کی حالت میں اور دوسرے شدید محبت کی حالت میں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ تلوار جو آپ نے مجھے عنایت کی ہے،صرف حفاظت کے لیے اٹھے گی لیکن فی الحال جو سب سے ظروری امر ہے وہ تعلیم ہے۔علم تلوار سے بھی زیادہ طاقتور ہوتا ہے،،جائیے اور علم حاصل کیجیے ۔
"(قائد اعظم رح)"

(اجلاس بلوچستان،مسلم لیگ کوئٹہ،3 جولائی1943)

بلا شبہ حصول علم ضروری امر ہے اور ہر انسان اور ہر قوم کی اصل طاقت۔
بہت اچھی بات شیئر کی۔
 
Top