دیکھ زنداں سے پرے رنگ چمن جوش بہار رقص کرنا ہے تو پھر پاؤں کی زنجیر نہ دیکھ مجروع سلطان پوری
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #181 دیکھ زنداں سے پرے رنگ چمن جوش بہار رقص کرنا ہے تو پھر پاؤں کی زنجیر نہ دیکھ مجروع سلطان پوری
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #182 اب رات کی دیوار کو ڈھانا ہے ضروری یہ کام مگر مجھ سے اکیلے نہیں ہوگا شہریار
سید عاطف علی لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #183 کل نئی سوچ کی سحر ہوگی ، آج وہ ہم سے بد گماں اچھا سید خورشید علی ضیاء
سید عاطف علی لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #184 نہ پوچھو کاہنوں سے خواب کی تعبیر کے پہلو تراشو پہلوئے تدبیر ، سے تقدیر کے پہلو سید خورشید علی ضیاء
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #185 بچھڑ کے تجھ سے مجھے ہے امید ملنے کی سنا ہے روح کو آنا ہے پھر بدن کی طرف نظم طبا طبائی
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #186 دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہے لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے فیض احمد فیض
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #187 ایک چراغ اور ایک کتاب اور ایک امید اثاثہ اس کے بعد تو جو کچھ ہے وہ سب افسانہ ہے افتخار عارف
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #188 اتنا بھی ناامید دل کم نظر نہ ہو ممکن نہیں کہ شام الم کی سحر نہ ہو نریش کمار شاد
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #190 موجوں کی سیاست سے مایوس نہ ہو فانیؔ گرداب کی ہر تہہ میں ساحل نظر آتا ہے فانی بدایونی
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #191 مرے جنوں کا نتیجہ ضرور نکلے گا اسی سیاہ سمندر سے نور نکلے گا امیر قزلباش
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #192 نئی نسلوں کے ہاتھوں میں بھی تابندہ رہے گا میں مل جاؤں گا مٹی میں قلم زندہ رہے گا آلوک یادو
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #193 ناامیدی موت سے کہتی ہے اپنا کام کر آس کہتی ہے ٹھہر خط کا جواب آنے کو ہے فانی بدایونی
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #194 ہم کو مٹا سکے یہ زمانہ میں دم نہیں ہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں جگر مراد آبادی
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #195 ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے فیض احمد فیض
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #196 ہزار برق گرے لاکھ آندھیاں اٹھیں وہ پھول کھل کے رہیں گے جو کھلنے والے ہیں ساحر لدھیانوی
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #197 انہی غم کی گھٹاؤں سے خوشی کا چاند نکلے گا اندھیری رات کے پردے میں دن کی روشنی بھی ہے اختر شیرانی
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #198 جلانے والے جلاتے ہی ہیں چراغ آخر یہ کیا کہا کہ ہوا تیز ہے زمانے کی جمیلؔ مظہری
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #199 جو طوفانوں میں پلتے جا رہے ہیں وہی دنیا بدلتے جا رہے ہیں جگر مراد آبادی
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #200 لوگ جس حال میں مرنے کی دعا کرتے ہیں میں نے اس حال میں جینے کی قسم کھائی ہے امیر قزلباش