لوگ کہتے ہیں بدلتا ہے زمانہ سب کو مرد وہ ہیں جو زمانے کو بدل دیتے ہیں اکبر الہ آبادی
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #201 لوگ کہتے ہیں بدلتا ہے زمانہ سب کو مرد وہ ہیں جو زمانے کو بدل دیتے ہیں اکبر الہ آبادی
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #202 میں آندھیوں کے پاس تلاش صبا میں ہوں تم مجھ سے پوچھتے ہو مرا حوصلہ ہے کیا ادا جعفری
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #203 مصیبت کا پہاڑ آخر کسی دن کٹ ہی جائے گا مجھے سر مار کر تیشے سے مر جانا نہیں آتا یگانہ چنگیزی
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #204 نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں علامہ اقبال
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #205 نشیمن پر نشیمن اس قدر تعمیر کرتا جا کہ بجلی گرتے گرتے آپ خود بے زار ہو جائے
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #206 ساحل کے سکوں سے کسے انکار ہے لیکن طوفان سے لڑنے میں مزا اور ہی کچھ ہے آل احمد سرور
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #207 سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے بسملؔ عظیم آبادی
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #208 شہ زور اپنے زور میں گرتا ہے مثل برق وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے ؔمرزا عظیم بیگ عظیم
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #209 سیاہ رات نہیں لیتی نام ڈھلنے کا یہی تو وقت ہے سورج ترے نکلنے کا شہریار
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #210 تیر کھانے کی ہوس ہے تو جگر پیدا کر سرفروشی کی تمنا ہے تو سر پیدا کر امیر مینائی
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #211 تندیٔ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے سید صادق حسین
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #212 تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں علامہ اقبال
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #213 اسے گماں ہے کہ میری اڑان کچھ کم ہے مجھے یقیں ہے کہ یہ آسمان کچھ کم ہے نفس انبالوی
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #214 واقف کہاں زمانہ ہماری اڑان سے وہ اور تھے جو ہار گئے آسمان سے فہیم جوگاپوری
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #215 وقت کی گردشوں کا غم نہ کرو حوصلے مشکلوں میں پلتے ہیں محفوظ الرحمان عادل
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #216 یہ کہہ کے دل نے مرے حوصلے بڑھائے ہیں غموں کی دھوپ کے آگے خوشی کے سائے ہیں ماہر القادری
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #217 مشکل کا سامنا ہو تو ہمت نہ ہاریے ہمت ہے شرط صاحب ہمت سے کیا نہ ہو امداد امام اثر
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #218 ذرا دریا کی تہہ تک تو پہنچ جانے کی ہمت کر تو پھر اے ڈوبنے والے کنارا ہی کنارا ہے ماہر القادری
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #219 ہمت ہے تو بلند کر آواز کا علم چپ بیٹھنے سے حل نہیں ہونے کا مسئلہ ضیاء جالندھری
جاسمن لائبریرین اکتوبر 10، 2018 #220 اٹھو، چونکو، بڑھو، منھ ہات دھو، آنکھوں کو مل ڈالو ہوائے انقلاب آنے کو ہے ہندوستاں والو! جوش ملیح آبادی
اٹھو، چونکو، بڑھو، منھ ہات دھو، آنکھوں کو مل ڈالو ہوائے انقلاب آنے کو ہے ہندوستاں والو! جوش ملیح آبادی