محمداحمد
لائبریرین
واہ واہ بہت زبردست
سب ہی اراکین نے بہت بہترین کلام پیش کیا ہے
محمد احمد بھائی آپ نے اچھا سلسلہ شروع کیا ہے
بہت شکریہ مہ جبین بہن !
آپ بھی اس سلسلے میں اشعار شامل کیجے۔
ساحر میرے پسندیدہ شعراء میں سے ایک ہے۔۔۔ امید افزاء تو معلوم نہیں ہے یا نہیں لیکن اسکا اک حقیقت پر مبنی شعر عرض ہے کہ
جواں ہوں میں جوانی لغزشوں کا ایک طوفاں ہے مری باتوں میں رنگِ پارسائی ہو نہیں سکتا
یہ تو اچھا خاصا اُمید افزا لگ رہا ہے۔ اللہ رحم کرے۔
اُمید کی جاتی ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمداحمد صاحب نے ٹیگ کیا ہے تو کچھ کہنا ہی پڑے گا۔ میں بنیادی طور پر فلسفے اور مایوسی کا شاعر ہوں۔ امید اور حوصلے کی گلی سے گذر کم کم ہوتا ہے۔ بہار آیا ہی چاہتی ہے۔ کبھی بہار کے حوالے سے ایک رباعی کہی تھی۔ امید افزاء تو شاید نہیں، مگر (خلافِ توقع) خوشگوار موڈ کا اظہار ضرور کرتی ہے۔
رس گھول رہے ہیں نغمہ ہائے بلبلمدہوش ہوئے ہیں آج سرو و سنبلہاتھوں میں لیے کھڑی ہے ہر شاخِ چمنپُر بادۂ نوبہار صد ساغرِ گل
بہت شکریہ کاشف بھائی کہ آپ نے ہمارے دعوت نامے کی لاج رکھی۔
بہار کے حوالے سے آپ کا پُر بہار کلام خوب ہے۔