آئیے گجراتی سیکھیں આવો ગુજરાતી શીખીએٓٓٓ

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
کسی فرد، جگہ یا چیزکے نام کو اِسم کہتے ہیں۔ اسم کو گجراتی میں سنگنا સંજ્ઞાکہتے ہیں۔
اسمِ خاص کے بجائے استعمال ہونے والا نام ضمیر کہلاتا ہے۔ جیسے میں، ہم، تو، تم ، آپ اور وہ
ضمیر کو گجراتی میں سرو نامસર્વનામ کہتے ہیں:
اور ضمائر شخصی کو پُرش واچک سرونام પુરુષવાચક સર્વનામ کہتے ہیں۔
ضمیر واحد متکلم : میں (ہوں હું)
ضمیر جمع متکلم : ہم (امے=اَ+مے=અમે)
ضمیر واحد مخاطب یا واحد حاضر : تو (تُ તુ)
ضمیر جمع مخاطب یا جمع حاضر: تمے (تَ+مے)=તમે)
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
C:\Users\Shaan\Desktop
C:\Users\Shaan\Desktop
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
ایم ایس ورڈ میں ایک جدول (ٹیبل ) میں بڑے خوبصورت انداز میں مذکورہ بالا تفصیلات تیار تو کر لیں۔ لیکن ہم اسے یہاں انسرٹ کیسے کریں قیصرانی ! صاحب دُہائی ہے۔ رہنمائی فرمائیں
 

قیصرانی

لائبریرین
ایم ایس ورڈ میں ایک جدول (ٹیبل ) میں بڑے خوبصورت انداز میں مذکورہ بالا تفصیلات تیار تو کر لیں۔ لیکن ہم اسے یہاں انسرٹ کیسے کریں قیصرانی ! صاحب دُہائی ہے۔ رہنمائی فرمائیں
اس کا آسان طریقہ تو یہ ہے کہ ان ٹیبلز کو تصویری شکل میں لگا دیجئے۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو فائل مجھے بھیج دیں پی ایم میں، میں کوشش کرتا ہوں کہ اسے منسلک کر دوں
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ براہ راست اپنے کمپیوٹر کے فولڈر کا ربط فراہم نہیں کر سکتے۔ تصویر پہلے آپ کو کسی امیج ہوسٹ پر اپلوڈ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ قیصرانی آپ کو اس کے بارے میں سمجھا سکیں گے۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
دیکھیے تصویر انسرٹ کرنے کا یہ نتیجہ ملا۔ اب کیا کیا جائے؟
جی محترم۔ سب سے پہلے تو ہمیں تصویر کو کسی شئیرنگ سائٹ جیسا کہ فوٹو بکٹ پر اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ جب تصویر اپ لوڈ ہو جائے گی تو اس کا یو آر ایل یعنی دائیں جانب لکھے ہوئے پتے کو کاپی کر کے محفل پر لکھنا ہوگا۔ اس کے علاوہ پی ایم سے مراد پرسنل میسج ہے۔ جب آپ کسی رکن کی تصویر پر کلک کرتے ہیں تو ایک چھوٹی ونڈو کھل کر آ جاتی ہے۔ اس میں ایک آپشن ہوتا ہے
گفتگو کا آغاز کریں
اس پر کلک کر کے آپ پی ایم کا آغاز کر سکتے ہیں
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
یا قیصرانی! مدد کن، مدد کن یا قیصرانی! بھائی صاحب جلدی سے میر ا مسئلہ حل کیجیے ورنہ یا قیصرانی کہہ کر پکارنے پر بھی فتویٰ آجائے گا۔
 
بھائی کوئی اسٹوڈنٹ تو ہے ہی نہیں :):):):)
گجرات فسادات کے کئی کیسوں کی سماعت صرف اس وجہ سے نہیں ہو سکی ہے کہ گجراتی زبان میں ڈاکومنٹ ہیں اور اس کا انگریزی میں ترجمہ کرنے والوں کی تعداد کم ہے ابھی کچھ دنوں قبل غالبا ایک نامور وکیل نے یہ بات دہلی انڈین اسلامک کلچر سینٹر میں خطاب کے دوران بتائی تھی۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
بھائی کوئی اسٹوڈنٹ تو ہے ہی نہیں۔​
اصلاحی صاحب ! اردو محفل کا یہی تو فائدہ ہے کہ اسٹوڈنٹ نہ ہو تب بھی آپ درس و تدریس کا کام کر سکتے ہیں۔
استاد، اپنی فرصت سے درس پیش کر دے، طلبہ اپنی فرصت سے سبق لے لیں۔ یہ تو صاحب ایک ایسے گلوبل کلاس روم کی طرح ہے جس کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں ہوتااور پھر ابھی تو ہم نے شروع ہی کیا ہے۔
نہ وقت کا اعلان کیا، نہ فیس کا، نہ درسی کتاب کا، نہ اصولوں اور ضابطوں کا۔ کیونکہ یہ کلاس روم ان سب چیزوں سے بے نیاز ہے۔ اور پھر طلبہ جمع کرنے کا ذمہ تو خود قیصرانی صاحب نے لیا ہے، ہمیں اس کی کیا فکر؟
اور اگر کوئی نہیں تو آئیے آپ ہی ہمارے کلاس میں شامل ہو جائیے کہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، حضور کا فرمان عالی شان ہے: اطلبو العلم من المھد الی اللحد(یعنی پالنے سے قبر تک علم حاصل کرو) اور یہ بھی تو فرمایا کہ
کلمۃ الحکمۃ ضالۃ المومن فحیث وجدھا فھو احق بھا۔ یعنی علم وحکمت کی باتیں مومن کی گم شدہ میراث ہیں پس وہ جہاں کہیں اسے پائے سب سے زیادہ وہی اس کا حق دار ہے۔
 
Top