محمد علم اللہ
محفلین
اصلاحی صاحب ! اردو محفل کا یہی تو فائدہ ہے کہ اسٹوڈنٹ نہ ہو تب بھی آپ درس و تدریس کا کام کر سکتے ہیں۔
استاد، اپنی فرصت سے درس پیش کر دے، طلبہ اپنی فرصت سے سبق لے لیں۔ یہ تو صاحب ایک ایسے گلوبل کلاس روم کی طرح ہے جس کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں ہوتااور پھر ابھی تو ہم نے شروع ہی کیا ہے۔
نہ وقت کا اعلان کیا، نہ فیس کا، نہ درسی کتاب کا، نہ اصولوں اور ضابطوں کا۔ کیونکہ یہ کلاس روم ان سب چیزوں سے بے نیاز ہے۔ اور پھر طلبہ جمع کرنے کا ذمہ تو خود قیصرانی صاحب نے لیا ہے، ہمیں اس کی کیا فکر؟
اور اگر کوئی نہیں تو آئیے آپ ہی ہمارے کلاس میں شامل ہو جائیے کہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، حضور کا فرمان عالی شان ہے: اطلبو العلم من المھد الی اللحد(یعنی پالنے سے قبر تک علم حاصل کرو) اور یہ بھی تو فرمایا کہ
کلمۃ الحکمۃ ضالۃ المومن فحیث وجدھا فھو احق بھا۔ یعنی علم وحکمت کی باتیں مومن کی گم شدہ میراث ہیں پس وہ جہاں کہیں اسے پائے سب سے زیادہ وہی اس کا حق دار ہے۔
ہہہہ وہ تو ٹھیک ہے لیکن میں آج کل ترکی سیکھ رہا ہوں ۔مجھ سے اب زیادہ بوجھ برداشت نہیں کیا جا دسکے گا۔