1۔ گجراتی زبان ایک تعارُف:
2۔ گجراتی ایک ہند آریائی زبان اور عالمی زبانوں کے ہند یوروپی کنبے کا ایک اہم حصہ ہے۔
3۔ گجراتی زبان ، قدیم گجراتی سے ماخوذ ہے۔جونہ صرف جدید گجراتی اور بلکہ راجستھانی زبان کی بھی ماں ہے۔ اس کا وطن گجرات ہے۔
4۔ یہ صوبہ گجرات کی سرکاری زبان بھی ہے۔
5۔ پوری دُنیا میں 5۔65 ملین لوگ گجراتی زبان بولتے ہیں۔
۔ دُنیا کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں اس کا نمبر چھبیسواں ہے۔6
7۔ ہندوستان کے بابائے قوم (راشٹر پِتا) موہن داس کرم چند گاندھی اور ہندوستان کے مردِ آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی اولین یعنی مادری زبان گجراتی ہی تھی۔