یہ رہی میری گاڑی کی تصویر، نسان پریمیرا، 1998، 1.6 لٹر یعنی سولہ سو سی سی انجن کے ساتھ، پیٹرول۔ فیول کنزمپشن سردیوں میں ونٹر ٹائرز کے ساتھ ساڑھے چھ لٹر فی سو کلومیٹر اور گرمیوں میں سمر ٹائرز کے ساتھ پانچ لیٹر فی سو کلومیٹر۔ 5 گیئر کے ساتھ مینوئل گیئر باکس ہے۔ کوشش تو بہت کی لیکن کیمرے نے صفائی کرنے سے انکار کر دیا تھا
پسِ منظر میں دکھائی دینے والی سفید عمارت ہمارے کالج کے میوزیم کی ہے جس میں
فیلڈ مارشل مینر ہیم سے متعلق نوادرات کا
دوسرا سب سے بڑا پرائیوٹ ذخیرہ (
دس ہزار سے زیادہ 12،500 یادگاری اشیاء) ہے جس میں دو عدد مینر ہیم کراس بھی شامل ہیں (جو کہ پاکستانی نشانِ حیدر کے برابر سمجھ لیں)