اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
جھولا جھولنا تو کوئی بری عادت نہیں ہے، ہاں اگر ضرورت سے زیادہ جھولا جائے تو بے شک بری عادت ہے۔

کیوں جی؟ جھولا لینا کیسے برا ہوگیا ؟
میں تو ابھی بھی پارک جاتی ہوں تو ‘ پینگ ‘ :chill:
لیتی ہوں :) سارے جھولوں پر جھولتی ہوں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
بوچھی نے کہا:

تو میں نے کب کہا کہ جھولا لینا بری بات ہے، میں نے تو یہ کہا تھا کہ ہاں اگر ضرورت سے زیادہ جھولا جائے تو بے شک بری عادت ہے۔

باقی عادتیں بھی بتا ہی دیں۔
 
جواب

اچھی)
1)کروں‌گا کیا جو محبت میں ہوگیا ناکام
مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا
2) میں ایسے شخص کو زندوں میں‌کیا شمار کروں
جو سوچتا بھی نہیں‌ خواب دیکھتا بھی نہیں
3) بیٹھے رہیں‌ تصورِ‌ جاناں کیے ہوئے
بری)
1) حسینوں کو بہت نزدیک لا کر چھوڑ دیتا ہوں
2)جب تیرا جسم میری دسترس سے باہرہو
ہاتھ پر میں تیری تصویر بنا لیتا ہوں
3)فکر دنیا میں سر کھپاتا ہوں
میں کہاں اور یہ وبال کہاں
 
شمشاد

لائبریرین
جواب

وہاب اعجاز خان نے کہا:

بہت خوب

باقی دھاگوں پر بھی تو آئیں۔
 
فرذوق احمد

محفلین
دراصل میری نظر دیر سے پڑی اس تحریر پر
اب میں لکھوں گا اپنے بارے میں

بری عادتیں
1 سبزیاں وغیرہ بہت کم کھاتا ہوں
2 سپاریاں بہت کھاتا ہوں
3 رات کو جلدی نہیں سوتا تقریباََ تین بج جاتے اور اکیلا ہی خیالوں کھویا رہتا ہوں ۔۔پتا نہیں کیوں کچھ سمجھ نہیں آتی

اچھی عادتیں
1 کبھی کسی سے جھگڑا نہیں ہوا اور امید کرتا ہوں کہ کبھی نہ ہی ہوں
2 لڑکیوں سے بہت بھاگتا ہوں ان سے نظر نہیں ملا پاتا
3 رات کو اپنی امی اور ابو کی ٹانگیں دبا کر سوتا ہوں پھر مجھے لگتا ہے کہ آج میں نے سارے کام پورے کیے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
کیوں بھئی یہ دھاگہ کالا ہو گیا ہے یا اس پر کوئی آسیب آ گیا ہے، کوئی رکن اس طرف کا رخ ہی نہیں کرتا۔

جویریہ اور قیصرانی کو تو آنا ہی چاہیے ادھر۔
 
تیشہ

محفلین
میں نیہں آئی کچھ وقت تو بہت سے دھاگے نیچے چلے گئے ہیں :?
اور سوئیاں بھی غائیب ہیں ۔ :oops:
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں اسی بہانے بہت سے دھاگے اوپر آ جائیں گے اور بہت ساری گمشدہ سوئیاں بھی مل جائیں گی۔
 
فریب

محفلین
خیریت ہی تھی کچھ مصروف تھا اب فرصت ہے آٔپ ابھجی تک پاکستان ہیں کہ واپس جا چکی ہیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
فریب نے کہا:
خیریت ہی تھی کچھ مصروف تھا اب فرصت ہے آٔپ ابھجی تک پاکستان ہیں کہ واپس جا چکی ہیں؟

میں تو اسوقت لندن میں ، اپنے گھر میں ہوں فریب ،
کیوں آپ پاکستان میں ہیں اسوقت؟

نہیں یہ تو اس وقت سعودی عرب میں ہیں۔
 
اچھا ، میں سمجھی پاکستان میں ہیں فریب ،
 
شمشاد

لائبریرین
فریب سعودی عرب میں ہی نہیں بلکہ ریاض میں ہی ہیں اور ہماری ملاقات بھی ہو چکی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
فریب سعودی عرب میں ہی نہیں بلکہ ریاض میں ہی ہیں اور ہماری ملاقات بھی ہو چکی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top