اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تبسم

محفلین
مجھے تو میری اچھی عادتوں کے بارے میں نہیں پتاہے
اور اپنے موسے آپنی تعریف اچھی نہیں لگتی
 
تبسم

محفلین
چلیں پھر بُری عادتوں کے متعلق ہی بتا دیں۔
یہ میں کیسے کہہ سکتی ہوں بھائی کے مجھ میں کون سی بُری عادتیں ہیں مجھے تو میری ساری عادتیں اچھی ہی لگتی ہیں کوئی اور ہی بتا سکتا ہے کے اُس کو میری کون سی عادتیں اچھی نہیں لگتی چلیں آپ ہی بتادیں میری کان سی عادت اچھی نہیں ہےمیں سودھار نے کی کوشش کر تی ہوں :)
 
شمشاد

لائبریرین
اپنی عادات کو علم خود کو ہونا ہی چاہیے ناں۔

پیچھے دوسرے اراکین کے جواب پڑھ لیں، پھر آپ کو بھی اندازہ ہو جائے گا۔
 
عرفان سرور

محفلین
اچھی عادتیں یہ ہیں
1 ۔ جھوٹ نہیں بولتا
2 ۔ لوگوں کا احساس کرتا ہوں۔ کسی کا دل نہیں دکھاتا
3 ۔ غصہ نہیں آتا مجھے

اور بُری عادتیں
1 ۔ سوتا بہت ہوں
2 ۔ آوارہ گردی بہت کرتا ہوں
3 ۔ اور سب سے بری عادت شرط بہت لگاتا ہوں۔۔۔:ROFLMAO:
 
شمشاد

لائبریرین
آوارہ گردی کس قسم کی کرتے ہیں؟

میں نے بھی بہت زیادہ آوارہ گردی کی ہے، اس لیے پوچھ رہا ہوں۔
 
عرفان سرور

محفلین
گھر سے باہر رہتا ہوں رات دیر تک دوستوں
کے ساتھ نکل جاتا ہوں کئی کئی دن کیلئے سیر کرنے۔۔ اور کیا آوارہ گردی ہوتی ہے؟؟
 
تبسم

محفلین
اپنی عادات کو علم خود کو ہونا ہی چاہیے ناں۔

پیچھے دوسرے اراکین کے جواب پڑھ لیں، پھر آپ کو بھی اندازہ ہو جائے گا۔
ایک بات کہوں بھائی ہر کسی کو آپنی عاداتیں آچھی ہی لگتی ہیں اگر اُسے جو عادات پسند نہیں ہو تی ہے تو وہ عادات کبھی نہیں اپناتا ہے ہاں یہ ہو سکتا ہے کے اس کی عاداتیں کسی اور کو پسند نا آئے مجھے تو ابھی تک کسی نے یہ نہیں کہا کے تمہاری یہ عادات اچھی نہیں ہے اور کھے بھی کیسےاب تک میں نے کسی کوبھی آپنا دوست بنائے ہی نہیں ہے :)
 
غ۔ن۔غ

محفلین
واقعی شمشاد بھائی نے ٹھیک کہا ہے کہ انسان کو اپنی عادات کا خود علم ہونا چاہیئے
میرا خیال ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہمیں خود ہی احساس ہو جاتا ہے اپنی عادات کا اور یہ بھی کہ ان میں سے کونسی
اچھی ہیں اور کونسی بری اور اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہمارے آس پاس موجود ہمارے کچھ مخلص دوست بھی گاہے بہ گاہے اس
طرف ہماری توجہ دلانے کی اپنی سی کوشش کرتے ہی رہتے ہیں کیوں کہ انہیں ہر حال میں ہمارا مفاد عزیز ہوتا ہے۔

میری بری عادات

1: بہت برداشت کرتی ہوں کہ غصہ نہ آئے لیکن جب آتا ہے تو بہت شدید غصہ آتا ہے اتنا شدید کہ میں خود بھی اپنے
غصے سے پناہ مانگتی ہوں کہ پھر اس دوران چاہے میرا اپنا بھی کیسا ہی بڑا نقصان کیوں نہ ہو جائے مجھے کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔

2: خود صاف دل ہوں جو دل میں ہو وہی زبان پہ بھی ہوتا ہے اور اسی طرح دوسرو ں سے بھی وہی توقع رکھتی ہوں اور
دوسرو ں کی ہر بات کو سچ سمجھتی ہوں جب کہ میرے مخلص دوست مجھے اس طرح ہر کسی پر اعتماد کرنے سے منع کرتے رہتے ہیں۔

3: ذرا سی بات پہ دل بہت سا خفا ہو جاتا ہے بہت زود رنج ہوں ،کسی سے کچھ نہیں کہتی بس سوچ سوچ کے اپنا جی جلاتی رہتی ہوں۔

میری اچھی عادات

1: جیسا کہ میں نے کہا کہ زود رنج ہوں تو بس جتنی جلدی خفا ہوتی ہوں اتنی ہی جلدی مان بھی جاتی ہوں لیکن کچھ وقت خاموش رہنے کے بعد
2: اگر کسی سے کبھی کوئی نقصان کوئی دکھ ملا ہو تو جب میرے ہاتھ میں بدلہ چکانے کا موقع آتا ہے تو میں معاف کر دیتی ہوں اور جتنا میرے
ہاتھ میں ہوتا ہے بھلا کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔میرے لیے یہی کافی ہوتا ہے کہ خدا نے اس انسان کو میرے سامنے لا کھڑا کیا اور
میرے ہاتھ میں اختیار دے دیا۔

3: جس سے خفا ہو جاؤں اسے بتاتی ضرور ہوں کہ میں اس بات پہ خفا ہوں اور پھر بس بولنا بند کر دیتی ہوں یہی میری خفگی کا اظہار ہوتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں تمہاری ایک عادت کے متعلق تو میں بتا دیتا ہوں۔

تم بہت ہی کم کھاتی ہو - تمہاری یہ عادت تمہیں اچھی لگتی ہے کہ نہیں اچھی لگتی؟
 
آپ کے ساتھ تو بہت محتاط رہنا پڑے گا۔ 440 وولٹ نظر آ رہے ہیں۔
 
تبسم

محفلین
چلیں تمہاری ایک عادت کے متعلق تو میں بتا دیتا ہوں۔

تم بہت ہی کم کھاتی ہو - تمہاری یہ عادت تمہیں اچھی لگتی ہے کہ نہیں اچھی لگتی؟
اب کیا کرؤن بھائی میں چھا کر بھی نہیں کھا سکتی ہوں زیادہ کوشش کی تو اُلٹی اجاتی ہے
 
غ۔ن۔غ

محفلین
میری طرح میں بھی جلدی مان جاتی ہوں لیکن میں روٹھتی بہت کم ہی ہوں

اور میں روٹھتی بہت جلد ہوں لیکن ہر کسی سے نہیں اور جس سے روٹھتی ہوں اس پہ مجھے مان ہے کہ وہ مجھے ہر بار منا لیتا ہے اسے آتا ہے مجھے منانا۔

چلو تبسم ایک عادت تو یہ ہو گئی آپ کی، اب آپ بتائیں اس عادت کو آپ اچھی عادات میں شامل کریں گی یا بری؟
 
میرے خیال میں یہ ایک اچھی عادات ہے وہ اس لئے کیوں کے کسی سے بھی ناراض ہو نا اچھی بانہیں ہے اور میں کسی سے بھی زیادہ دیر نارض ہو ہی نہیں سکتی 5 تا 10 مینٹ باد میں اُس ہی شخص سے بات کر نے لگتی ہوں سب بھول جاتی ہوں
 
تو یہ تو اچھی عادت ہوئی نا۔

اسی بہانے آپ کی ایک اچھی عادت کا علم ہوا۔

ایسے ہی باقی بھی بیان کر دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top