اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اچھی عادتیں
1) میں انا پرست نہیں ہوں۔
2) اپنی غلطی کو جلدی تسلیم کر لیتی ہوں۔
3)میری کوشش ہوتی ہے کہ سب مجھ سے خوش رہیں۔
بری عادتیں،
1) اعتبار بہت جلدی کر لیتی ہوں دوسروں پہ۔
2) کوئی اگر مجھ سے انتہا کی حد تک برا کرے تو برداشت نہیں ہوتا پھر میں اسے نا معاف کرسکتی ہوں نا بلاتی ہوں۔
3) اور ہر بات پر رو دینے کی عادت بہت بری لگتی ہے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بری نہیں پر ہر ایک پہ اندھا اعتبار کر لینا بہت بُری عادت ہے۔

دل ہی چھو ٹا سا ہے چڑیا جتنا۔ مجھے تو امی سے ڈانٹ بھی پڑ جائے تو میں رونے لگ جاتی ہوں:)
 

شمشاد

لائبریرین
ذرا ذرا سی بات پر رونے بیٹھ جاتی ہو۔ تیرا کی بنے گا کُڑیئے؟

چڑیا جتنا دل بدلوا کر کسی گائے بھینس کا لگوا لو۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
لگوا سکتی تو ضرور لگوا لیتی۔
مجھے تو چھو ٹے بہن بھائی کچھ کہہ دیں تو رونے لگ جاتی ہوں۔
ہاہاہاہاہاہاہا
 

شمشاد

لائبریرین
مطلب یہ کہ مزید رولاتے ہیں۔ چلو اچھا ہے اسی بہانے آنکھیں تو صاف ہوتی رہتی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا اس میں ایسا کچھ نہیں ہے، وہ تو میں نے اندازہ لگایا ہے جو صحیح بھی ہو سکتا ہے اور غلط بھی ہو سکتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھئی کوئی اور بھی تو ادھر آئے اور بتائے کہ اس کی تین اچھی اور تین بُری عادتیں کون کون سی ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے اب باقاعدہ نام لیکر پوچھنا پڑے گا یا پھر انٹرویو والے دھاگے میں ہی یہ بھی شامل کر دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top