اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

غ۔ن۔غ

محفلین
پھر تو دبستان خیبر پختون خواہ کا اللہ ہی مالک ہے۔

گزارش ہے بہت معذرت کے ساتھ۔۔۔۔
محترم بھائی جیسا کہ نام سے ظاہر ہے "خیبر پختون خواہ" میں زیادہ تر پختون آباد ہیں جن کی مادری زبان پشتو ہے
یوں پشتو "دبستان خیبر پختون خواہ"کی نمائندہ زبان ہےاور پشتو پر پختونوں کو عبور حاصل ہے
لیکن اس صوبے میں اگر اردو زبان کی بول چال کا معیار اردو کے اہلِ زبانکے معیار پہ پرکھا جائے گا
تو یہ نا انصافی کے زمرے میں آنا چاہیے کیوں کہ اگر ہم وطن عزیز کے دیگر صوبوں میں دیکھیں جن میں سے کسی بھی صوبےکے باشندوں کی مادری زبان اردو نہیں تو آپ کو یہی کمزوری دیکھنے کو ملے گی سوائے ہمارے ان بہن بھائیوں کےجو اردو کے "اہلِ زبان" ہیں سو اس کمزوری کو محض خیبر پختون خواہ کے ساتھ ہی کیوں نتھی کیا جائے اور اس کا ادراک " دبستان خیبر پختون خواہ" پہ ہی کیوں کیا جائے کہ یہ کمزوری تو بہر کیف
ہر کہیں موجود ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے وطن کے سبھی صوبوں کے باشندے تمام کے تمام نہ تو اعلی‎‍ تعلیم یافتہ ہیں اور نہ ہی اردو کے
اہلِ زبان۔
 
شمشاد

لائبریرین
محمود بھائی اس کو اتنا سنجیدگی سے مت لیں۔

ٹی وی پر ایک پروگرام میں ٹی وی کا ایک بہت بڑا اداکار فردوس جمال مدعو تھا۔

میزبان نے اس سے پوچھا کہ بھئی "فردوس" (فردوس اداکارہ نہیں) تو مؤنث ہے لیکن آپ مذکر۔ تو اس نے کہا تھا کہ اٹک کے پار جنس اُلٹ جاتی ہے۔

یاد رہے کہ فردوس جمال پشاور کا رہنے والا ہے۔
 
ہیں؟؟؟
محمود بھائی؟
ارے صاحب یہ اٹک کے اس پار تو چلیں آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں لیکن اٹک کے اس پار بھی؟؟؟
جناب یہ میں نے لکھا تھا محمود نے نہیں
 
مغزل

محفلین
شمشاد بھائی فکر ناٹ میں نے سنجیدگی سے نہیں لیا، باقی تو غزل نے پورا مقدمہ پیش کرہی دیا ہے سو مزید وضاحت کی ضرورت نہیں۔:angel:
 
پپو

محفلین
اصل میں آپ سے بات چل رہی تھی شمشاد بھائی کو آپ وعدہ نہیں دے رہیں اس وجہ سے کام رکا ہوا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
تم نے ہی کام روکا ہوا ہے کہ پپو بھائی اپنی تین عادتیں پہلے بتائیں پھر تم بتاؤ گی۔

تم یہ بات منظور کر لو پھر پپو بھائی اپنی عادتیں بتائیں گے۔
 
تبسم

محفلین
تم نے ہی کام روکا ہوا ہے کہ پپو بھائی اپنی تین عادتیں پہلے بتائیں پھر تم بتاؤ گی۔

تم یہ بات منظور کر لو پھر پپو بھائی اپنی عادتیں بتائیں گے۔
اس میں منظور کر نے والی کیا بات ہے بھائی آپ خود معلوم کر رہے ہیں نا میری عادتئں
اس حساب سے پپو بھائی کو بتا دینا چہایے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top