اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
جی میں حاضر ہو گئی :)
اچھی عادتیں تو یہ ہیں کہ
میں انا پرست نہیں ہوں اور اگر کوئی میرے سامنے انا پرستی دکھائے تو میں اُسے اتنا ضرور کہتی ہوں کہ خاک ہو خاک ہی رہو:)
اور میری کوشش ہوتی ہے کہ اگر کسی کو میری ذات سے کسی بھی قسم کا کوئی فائدہ مل رہا ہے تو اُسے دے دوں، اگر میں کسی کے کام آ سکوں تو اس سے بڑھ کر اچھی بات کیا ہو سکتی ہے !!
اور تیسری بات اب کےسال یہ عہد کیا ہے کہ پوری کوشش کرنی ہے کسی کا دل نا دُکھے، کوئی خفا نا ہو :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اور چوتھی اچھی بات یہ ہے کہ اب میں تھوری سی بہارد ہو گئی ہوں اور میں نے زندگی سے کمپرومائز کرنا سیکھ لیا ہے ، جو چیز میرے لئے نہیں اور مجھے نہیں ملتی اس کو سرے سے ہی اپنے ذہن سے جھٹک دیتی ہوں اور کبھی اس کا افسوس نہیں کرتی اب ، اور یہ بات مجھے اپنی بہت پسند بھی ہے :)
 
شمشاد

لائبریرین
تو ناعمہ عزیز نے کون سے پوری طرح بتا دیا ہے۔ ابھی اس نے اپنی بُری عادتیں تو بتائی ہی نہیں، جن میں ایک یہ ہے کہ میرا قرضہ لیکر ابھی تک واپس نہیں کیا۔
 
پپو

محفلین
وہ کیوں جی جب تک اچھی اور بری دونوں عادتیں نہیں لکھی جاتی تھریڈ کے عنوان کے مطابق بات نہیں بنتی
 
پپو

محفلین
جی جی شمشاد بھائی لے جائیں اسے یو این او
یہ لڑکیاں بھی نا ادھورا کام کرتی ہیں اور ایک تو مان ہی نہیں رہی
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
پہلے ذرا ناعمہ عزیز کو تو پکڑوں۔

ادھر آؤ دادی اماں اور اپنا کام پورا کرو۔
اور برُی عادت یہ کہ میں ہر کسی پر اعتبار کر لیتی ہوں،
دوسری یہ کہ مجھے ہر کسی کے ساتھ اپنا ئیت سے بات کرنے کی عادت ہے، چاہے میں اس بندے سے پہلی بار مل رہی ہوں ، اور میری اماں کو بالکل پسند نہیں یہ، ان کا کہنا ہے کہ انسان کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے :) اور کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ میں واقع ہی غلط ہوں :)
اور یہ کہ میں بالکل بھی رسپانسبل نہیں ہوں، آئی آلویز نیڈ اے پش ٹودو سم تھنگ :)
پوری ہو گئیں ۔
 
تبسم

اور ایک بُری عادت یہ ہے کے آپ بہن کی بات نہیں مانتی ہیں :brokenheart:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top