اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
اس دھاگے کو شروع سے لے کر یہاں تک پڑھ لینا ہی بہت سے لوگوں کی "اچھی" اور "بری" عادات سے خبردار کر دیتا ہے۔
اپنی عادات کے بارے میں کیا لکھوں کہ کسی سیانے نے کہا ہے کہ خوبصورتی تو دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے سو اگر اتفاق سے میرے اندر کوئی اچھائی ہو گی تو اسے میرے بیان کی حاجت نہیں۔
خامیوں کی بات کریں تو مجھ سے زیادہ میری خامیوں کو کوئی کیا جانتا ہو گا۔ سو اگر میں خود کو "سراپا مخامی" کہوں تو شاید انصاف کا تقاضا پورا ہوتا ہو۔
 
شمشاد

لائبریرین

ہر کوئی کسر نفسی سے ہی کام لیتا نظر آ رہا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپکی کونسی بات نہیں مانی میں نے :whistle:

آپ کو کتنی دفعہ کہا ہے کہ اپنی عادات بتائیں۔ ابھی تک نہیں بتائیں۔
آپ کو کتنی دفعہ کہا ہے کہ شادی دفتر کا چکر لگائیں ۔ ابھی تک نہیں لگایا۔

اور بھی بتاؤں یا دو ہی کافی ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اچھی عادتیں:
خوش امید رہتی ہوں۔ اپنا کام پورے خلوص اور محنت سے کرتی ہوں۔ پھر جو مل گیا اس پر خوش رہتی ہوں۔ جو نہیں ملا اس کے لئے کڑھتی نہیں۔
اب کچھ عرصہ سے اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ادا کرنے کی کوشش میں رہتی ہوں۔ اگرچہ حق ادا نہیں کر سکتی۔
رشتوں کے معاملے میں بہت حساس ہوں۔ اپنے گھر والوں اور دوستوں کے لئے ہر وقت دستیاب۔

خامیاں:
رونا بہت جلدی آتا ہے اور بہت روتی ہوں۔ یہ میری بہت بڑی کمزوری ہے۔
اپنی ذات کے حوالے سے موڈی ہوں۔ (کیا اسے متلون مزاجی کہتے ہیں؟)۔ فون کرنے اور سننے کے معاملے میں ڈھٹائی کی حد تک سست ہوں۔
دوغلا پن اچھا نہیں لگتا تو جن لوگوں سے اس بنا پر چڑ ہو جائے پھر ان سے ملنے یا بات کرنے سے حتیٰ الامکان گریز کرتی ہوں جو کہ یقینا صحیح نہیں ہے۔
اور اور اور۔۔۔۔
پہلی اور آخری عادت پر کوشش کے باوجود قابو نہیں پا سکتی :(۔ دوسری والی کو کبھی ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی۔ بس یہ ہے کہ کسی کا فون مس ہو جائے تو ٹیکسٹ کر کے رسید دے دیتی ہوں :)
 
محمد امین

لائبریرین
آپ کو کتنی دفعہ کہا ہے کہ اپنی عادات بتائیں۔ ابھی تک نہیں بتائیں۔
آپ کو کتنی دفعہ کہا ہے کہ شادی دفتر کا چکر لگائیں ۔ ابھی تک نہیں لگایا۔

اور بھی بتاؤں یا دو ہی کافی ہیں۔

بھول گئے آپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شادی دفتر کا چکر لگایا تھا اور آپ نے وہ گوشت کی پہاڑیاں دکھائی تھیں :unsure:

اور برائیاں کیا بتاؤں اپنی :) ۔۔۔ کھلی کتاب ہوں۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
اچھا چلیں میں لکھتا ہوں اپنی برائیاں۔۔

1- جلد غصہ آجاتا ہے۔ جھنجھلاہٹ جلد آجاتی ہے۔ جھلا کر بڑبڑاتا رہتا ہوں۔۔
2۔ کمرہ پھیلا کر رکھتا ہوں۔ کپڑے، کتب، تاراور دیگر چیزیں۔۔
3۔ ایک دفعہ میں سنتا نہیں ہوں
4۔ بہت تیز تیز بولتا ہوں۔۔
5۔ جلد باز ہوں۔
6۔ دوستوں کو وقت دینے میں کنجوسی کرتا ہوں، مگر ایک دفعہ میں ہی کسر نکال لیتا ہوں۔۔
7۔ ہر کسی سے اخلاص کے ساتھ اور دل سے ملتا ہوں، مگر کسی ایک ہی تلخی کی بناء پر ہمیشہ کے لیے دل سے نکال دیتا ہوں اس شخص کو۔ مگر کبھی کبھی مروت میں بات کرنی بھی پڑتی ہے۔ بہرحآل میں بے دلی سے ملنے والوں میں نے نہیں ہوں۔ دل نہیں ملتا تو تعلق ختم کرنا بہتر سمجھتا ہوں۔لیکن مروت کا مارا بھی ہوں۔
8- حساس بہت ہوں۔۔
9- بہت جلد ہمت ہار جاتا ہوں
10۔ محنتی بالکل بھی نہیں ہوں۔ صرف سوچتا رہتا ہوں، کرتا کچھ نہیں ہوں۔ یعنی شیخ چلی،،!!
11۔ اور باقی زیرِ غور ہیں۔۔۔۔۔۔یاد آنے پر بتاؤں گا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top