اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
نہیں ۔۔فیصل آپ تو غلط نہیں کہ رہے ۔۔لیکن اب نبیل کو دیکھیں نا۔۔۔ :( :cry: میں نے تو اس محفل کی دہلیز پر ابھی قدم ہی رکھا تو انہوں نے مجھے اچھا بھلا شرمندہ کر دیا تھا۔۔اور اب تو حد ہی ہو گئی۔۔۔اب یہاں بڑے ہی ہمیں پسند نہ کریں تو باقی کیا رہ جاتا ہے۔۔ :(
 
ایسی بات نہیں ہے بیٹا ۔ کوئی ایسا نہیں ہے جو آپ کو شرمندہ کرنا چاہتا ہو یا ناپسند کرتا ہو بلکہ شاید وہ لوگ آپ کو یا آپ ان کی بات کو سمجھ ہی نہ سکے ہوں تو ایسے میں محفل سے اٹھ جانا چہ معنی دارد ۔ ۔ ۔ ۔
 

ماوراء

محفلین
اچھا ۔۔آپ مجھے بیٹا یا بچہ تو نا کہیں۔۔مجھے ایسے لگ رہا ہے کہہ۔میں بہت ہی چھوٹی ہوں۔۔ :p

پتہ نہیں ۔۔اب ہمیں یا کسی اور کو غلط فہمی ہوئی ہے۔۔:) کوئی آئے گا تو پتہ چلے گا نا۔۔کہ معاملہ کیا ہے۔۔۔مجھے تو رات کو بوچھی نے کہا کہ اردو محفل ہمرے خلاف ہو گئی ہے۔۔جلدی سے استعفیٰ دے دو۔۔اس سے پہلے کوئی ہمیں نکال دے۔۔۔ :p
 
اردو محفل کیا کسی ایک شخص کی ہے ۔ ۔ ۔ اگر ایک قطرہ پانی نہ ہو تو سمندر کبھی نہیں بنتا لہذا اردو محفل پر آپ کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا نبیل ذکریا یا میرا ہے
 
پہلی ایک طرف میں آخری بات کر کے جا چکا تھا اور میرے خیال سے یہ باب ہمیشہ کے لئے بند ہو چکا تھا۔ مجھے بھی مغرور اور بد لحاظ لوگ قطعاً پسند نہیں ہیں اور آن لائن آ کر میں بھی اپنا موڈ ان باتوں کی وجہ سے خراب نہیں کرنا چاہتا۔ آپ کی عادتوں اور موڈ کا مجھے الہام نہیں ہونا تھا، اس بات کو آپ بڑی آسانی سے موزوں الفاظ میں بتا سکتی تھی بجائے تندو ترش رویہ اپنانے کے۔ ایک پبلک فورم پر بہت سی چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے اور یقین جانے میں نے اس کا خیال رکھا ورنہ مجھے شدید غصہ آیا تھا جواب پڑھ کر۔
بہرحال مجھے رتی برابر بھی شوق نہیں آپ سے بات کرنے کا ، اس غلط فہمی کو تو پہلی فرصت میں دور کر لیں اور جنگ میں چھیڑنا نہیں چاہتا کیونکہ میں اپنے کچھ دوستوں اور احباب کو اس فورم پر لانا چاہتا ہوں جو کہ اس صورت میں نا ممکن ہو گا۔ میرا بنیادی مقصد یہاں اردو کے حوالے سے کچھ کرنا ہے نہ کہ غیر ضروری باتوں میں الجھنا۔ اس لئے مجھے براہِ مہربانی اپنے مقصد کے حصول کے لئیے گامزن رہنے دیجئیے۔
 

ماوراء

محفلین
جی وہ تو ٹھیک ہے۔۔۔لیکن اب ہم یہاں 2 دن نہیں آئیں گے تو سب کو ہماری اہمیت کا احساس تب ہی ہو گا۔۔۔
واقعی کسی نے سچ ہی کہا ہے۔۔
قدر کھو دیتا ہے روز کا آنا جانا۔۔
اب ہم روز کم ہی آئی گیں۔۔۔ :(
 

ماوراء

محفلین
میں بس جا رہی ہوں۔۔۔سوچا آخری دن ہے ذرا بھڑاس نکال جاؤں۔۔۔ :p
آپ میری کہانی پڑھ کے جانا۔۔۔ :p :wink:
 

تیشہ

محفلین
:beating: بس ٹیھک ہے جب تک میرا غصہ ٹھنڈا نیہں ہوگا نیہں آئے گے ۔
میں گھومنے جارہی ہوں ، کچھ کھا پی کے آتی ہوں :p
 

ماوراء

محفلین
چلیں ٹھیک ہے۔۔۔میں بھی چلی۔۔۔اور ایسے نہیں آنا اب یہاں۔۔۔جب تک کوئی ہمیں راضی نہیں کرے گا۔۔ہم نہیں آئی گیں۔۔۔ :p :wink:

چاہے تو ساری زندگی کوئی منائے ہی نا اور ہم اسی انتظار میں بیٹھے رہیں۔۔۔ :(

ویسے بڑی بے عزتی ہو گئی ہے اب تو۔۔دشمن یہی تو چاہتے تھے۔۔۔ :p :wink:
 
ڈرتے ڈرتے لکھ رہا ہوں

آپ سے بصدِ اصرار گزارش ہے کہ خدارا محفل کو یوں بے رونق کر کے مت جائیے جسے اتنی محنت سے سجایا ہے اسے اپنے ہاتھوں سے ویراں نہ کیجیئے۔ میر تقی میر سے معذرت کے ساتھ

وہ محفل سے گئے اتنا تو محب میں نے دیکھا
پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی


فیض سے معذرت کے ساتھ

گلوں میں رنگ بھرے بادِ نو بہار چلے
چلے بھی آؤ کہ محفل کا کاروبار چلے
 
ہیں یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں؟ آپ دونوں خواتین کس بات پر ہڑتال کئے ہوئے ہیں؟

انداز محبت دونوں سے نبھایا نہ گیا
ہم سے آیا نہ گیا، ان سے بلایا نہ گیا


اب ایسی بھی کوئی بات نہیں، بس کھا پی کر اور گھوم گھام کے واپس آجائیے۔
 
جی بس آپ بھی میرے پیچھے پیچھے ان خواتین کو راضی کرنے میں‌لگ جائیں اور چپکے پڑے رہیں۔
راضی کرنا ان خواتینِ بے نظیر کا
پیالے میں لانا ہے جوئے شیر کا
شاعر صاحب سے دلی معذرت کےساتھ
 
مکھن اب اتنا سستا بھی نہیں رہا کچھ خیال مکھن کا بھی رکھنا چاہئے ۔

ویسے چار اشعار اور چار عدد پوسٹس ہو چکی ہیں اتنی میں تو بندہ مان کر پھر ناراض ہو جاتا ہے :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top