اپنی پسند کا ایک شعر۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

میاں چاند

محفلین
لوگ کیسے غافل ہو جاتےہیں تیری خدائی سے یا رب
مجھ سے تو تیرا بنایا ہوا ایک بندہ ہی نہیں بلایا جاتا :brokenheart2:
 

fast_ismail

محفلین
ہے خاک کی پتلی ہر نرالی صورت
ہر صورتِ حُسن ہے خیالی صورت

تلبیس لباسی پہ نہ جا اے امجدؔ
پوڈر میں چھپی ہوئی ہے کالی صورت

از: امجد حیدرآبادی دکن
 

fast_ismail

محفلین
اپنی جانِ عزیز اپنی نہ ہوئی
عقل و خِرد و تمیز اپنی نہ ہوئی

ہم بھی کچھ ان کو نذر دیتے امجدؔ
افسوس کہ کوئی چیز اپنی نہ ہوئی

امجدؔ حیدرآبادی دکن الہند
 

عمر سیف

محفلین
وہ شخص کے میں جس سے محبت نہیں کرتا
ہنستا ہے مجھے دیکھ کے نفرت نہیں کرتا
دنیا میں قتیل اُس سا منافق نہیں کوئی
جو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا
 
کب تک رہوں میں خوفزدہ اپنے آپ سے
ایک دن نکل نہ جاؤں ذرا اپنے آپ سے

جس کی مجھے تلاش تھی وہ تو مجھی میں تھا
کیوں آج تک میں دور رہا اپنے آپ سے

تجھ سے وفا نہ کی تو کسی سے وفا نہ کی
کس طرح انتقام لیا . . . اپنے آپ سے

لوٹ آ، درون دل سے پکارے کوئی مجھے
دنیا کی آرزو میں نہ جا اپنے آپ سے ...!
_____
حمایت علی شاعر
 

غ۔ن۔غ

محفلین

میں ساحل ہُوں امجد اور وہ دریا جیسا ہے
کِتنی دُوری ہے دونوں میں، قُربت کتنی ہے
 
Top