اپنی پسند کا ایک شعر۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

میاں چاند

محفلین
ہر ادھوری خواہش پہ شکوہ نہ کیا کر اے انسان
تْو اتنا عقلمند نہیں کہ خدا کے ارادے سمجھ سکے
 

غ۔ن۔غ

محفلین
نفس مضمون بناتے ہیں ، بدل دیتے ہیں
کتنے عنوان سجاتے ہیں ، بدل دیتے ہیں
تیرے آنے کی خبر سنتے ہی ، گھر کی چیزیں
کبھی رکھتے ہیں ، اٹھاتے ہیں، بدل دیتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
رات نے ایسا پیچ لڑایا ٹوٹی ہاتھ سے ڈور
آنگن والے نیم میں جا کے اٹکا ہو گا چاند
 

شمشاد

لائبریرین
اے درد بتا کچھ تُو ہی بتا! اب تک یہ معمہ حل نہ ہوا
ہم میں ہے دلِ بےتاب نہاں یا آپ دلِ بےتاب ہیں ہم
(شاد عظیم آبادی)

 
Top