انسان جیتے جی کریں توبہ خطاؤں سے مجبوریوں نے کتنے فرشتے بنائے ہیں۔ خمار بارہ بنکوی
سارہ خان محفلین مئی 9، 2012 #181 انسان جیتے جی کریں توبہ خطاؤں سے مجبوریوں نے کتنے فرشتے بنائے ہیں۔ خمار بارہ بنکوی
عمر سیف محفلین مئی 9، 2012 #182 سارہ خان نے کہا: انسان جیتے جی کریں توبہ خطاؤں سے مجبوریوں نے کتنے فرشتے بنائے ہیں۔ خمار بارہ بنکوی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ فرشتہ ۔۔ واہ ۔۔
سارہ خان نے کہا: انسان جیتے جی کریں توبہ خطاؤں سے مجبوریوں نے کتنے فرشتے بنائے ہیں۔ خمار بارہ بنکوی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ فرشتہ ۔۔ واہ ۔۔
محمداحمد لائبریرین مئی 11، 2012 #184 یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب یہ کیا کہ ایک دل کو شکیبا نہ کر سکو
میاں چاند محفلین مئی 11، 2012 #185 سوچ رہا ہوں کہ اب بے وفائی کرنا سیکھ لوںمحبت دے دے کے، ہم نے اپنی قدر کھو دی
محمداحمد لائبریرین مئی 11، 2012 #186 ہم وفائیں کر کے رکھتے ہیں وفاؤں کی اُمید دوستی میں اس قدر سودا گری بھی جرم ہے
میاں چاند محفلین مئی 11، 2012 #187 انتظارِ عْمرِ طویل کے بعد، بھیجا جو قاصد کو اْن کی طرفقاصد پلٹ کے خْوب رویا کہ تعارف پوچھتے ہیں وہ
میاں چاند محفلین مئی 11، 2012 #189 میرے لیئےعجیب ہے میری زندگی کا ساتھکہ میری زندگی میں شامل میری زندگی نہیں
عمر سیف محفلین مئی 13، 2012 #190 نیند سے بھی سکون نہیں ہوتا آنکھ سوئی ہے دل نہیں سوتا عمر گذری اسی کشمکش میں یوں نہ ہوتا عدم تو یوں ہوتا
نیند سے بھی سکون نہیں ہوتا آنکھ سوئی ہے دل نہیں سوتا عمر گذری اسی کشمکش میں یوں نہ ہوتا عدم تو یوں ہوتا
غ۔ن۔غ محفلین مئی 14، 2012 #191 فرصتِ بے خودی غنیمت ہے گردشیں ہوگئیں پرے کچھ تو آؤ ناصر کوئی غزلچھیڑیں جی بہل جائے گا ارے کچھ تو
عمر سیف محفلین مئی 14، 2012 #193 بہت بےچین کر دیتی ہیں جب تنہائیاں دل کی دَر و دیوار پر شکلیں بنا کر دیکھ لیتا ہوں
محمداحمد لائبریرین مئی 16، 2012 #195 یہ لوگ کیسے مگر دشمنی نبھاتے ہیں ہمیں تو راس نہ آئیں، محبتیں کرنی احمد فرازؔ
محمداحمد لائبریرین مئی 16، 2012 #197 میرے دل کے کسی کونے میں اک معصوم سا بچہ بڑوں کی دیکھ کر دنیا، بڑے ہونے سے ڈرتا ہے
عمر سیف محفلین مئی 16، 2012 #198 یہی دھمکتے ہوئے پَل دُھواں دُھواں ہوں گے یہی چمکتا ہوا دن بُجھا بُجھا ہو گا تُو میرے سامنے بیٹھا ہے اور مَیں سوچتا ہوں کہ آتے لمحوں میں جینا بھی اِک سزا ہوگا
یہی دھمکتے ہوئے پَل دُھواں دُھواں ہوں گے یہی چمکتا ہوا دن بُجھا بُجھا ہو گا تُو میرے سامنے بیٹھا ہے اور مَیں سوچتا ہوں کہ آتے لمحوں میں جینا بھی اِک سزا ہوگا
غ۔ن۔غ محفلین مئی 16، 2012 #199 طعنۂ نشہ نہ دو سب کو کہ کچھ سوختہ جاں شدتِ تشنہ لبی سے بھی بہک جاتے ہیں
غ۔ن۔غ محفلین مئی 16، 2012 #200 شائستگیِ غم کے سبب آنکھوں کے صحرا نمناک تو ہو جاتے ہیں جل تھل نہیں ہوتے