سرور علم ہے کیف شراب سے بہتر کوئی رفیق نہیں ہے کتاب سے بہتر کلام: پیزادہ عاشق کیرانوی
سیدہ شگفتہ لائبریرین ستمبر 2، 2012 #321 سرور علم ہے کیف شراب سے بہتر کوئی رفیق نہیں ہے کتاب سے بہتر کلام: پیزادہ عاشق کیرانوی
hania khan محفلین ستمبر 7، 2012 #322 جان سے پیارے لوگوں سے بھی کچھ کچھ پردہ لازم ہے ساری بات بتانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں
معاویہ وقاص محفلین ستمبر 12، 2012 #323 یہ جو سائے میں لگے بیٹھے ہیں دیوار سے ہم کسے معلوم دیوار اٹھائے ہوئے ہیں احمد نوید
عمر سیف محفلین ستمبر 18، 2012 #324 بچھڑتے وقت کوئی بدگمانی دل میں آ جاتی اسے بھی غم نہیں ہوتا، مجھے بھی غم نہیں ہوتا
ناعمہ عزیز لائبریرین ستمبر 18، 2012 #325 سنو اگر ایک آنسو کی قیمت ہو ایک ہی پیسہ تو سنو تم لاکھوں کے مقروض ہو میرے
ناعمہ عزیز لائبریرین ستمبر 18، 2012 #326 جیسے سمندر سے چُرا لیتی ہیں لہریں دامن اتنا سادہ ہے تیرا مجھ سے گریزاں ہونا ۔ (غلط لکھنے کی صورت میں شاعر سے معذرت کے ساتھ )
جیسے سمندر سے چُرا لیتی ہیں لہریں دامن اتنا سادہ ہے تیرا مجھ سے گریزاں ہونا ۔ (غلط لکھنے کی صورت میں شاعر سے معذرت کے ساتھ )
عمر سیف محفلین ستمبر 18، 2012 #330 شاید میں تیرے دھیان میں پھر سے اُبھر سکوں میں اجنبی سہی‘ مجھے پہچان کے تو دیکھ
عرفان سرور محفلین ستمبر 25، 2012 #331 وہ دلبر ہے عدم وہ ماربھی ڈالے محبت سے تو قاتل اس کو کہنا، اک سلوکِ جارحانہ ہے
عرفان سرور محفلین ستمبر 28، 2012 #333 ہمیشہ تازہ دم إس کے محلے تک پہنچا ہوں تھکن أس وقت ہوتی ہے جب وہ گھر پر نہیں ملتا
عرفان سرور محفلین ستمبر 28، 2012 #335 بات کرتے ہیں خوشی کی بھی تو اک رنج کے ساتھ وہ ہنساتے بھی ہے ایسا کہ رلا دیتے ہیں
عرفان سرور محفلین ستمبر 28، 2012 #336 ہم پشیمان ہوں جا کر تو ہے قسمت اپنی وہ وہیں ملتے ہیں جس گھر کا پتا دیتے ہیں
عرفان سرور محفلین ستمبر 28، 2012 #337 اس کو کہتے ہیں یہی باد ہوائی ہے جواب خط کے پرزے مری جانب وہ اڑا دیتے ہیں
عرفان سرور محفلین ستمبر 28، 2012 #338 یہ تبرک کا بہانہ ہے کہ لے لے کے رقیب چٹکیوں ہی میں مری خاک اڑا دیتے ہیں