اپنی پسند کا ایک شعر۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

سیما علی

لائبریرین
ستم پر شرطِ خاموشی بھی اس نے ناگہاں رکھ دی
کہ اک تلوار اپنے اور ،میرے درمیا ں رکھ دی

نصیر الدین نصیر
 

سیما علی

لائبریرین
آئے بھی لوگ، بیٹھے بھی، اٹھ بھی کھڑے ہوئے
میں جا ہی ڈھونڈھتا تیری محفل میں رہ گیا
آتش
 

شمشاد

لائبریرین
نظر میں دور تلک رہ گزر ضروری ہے
کسی بھی سمت ہو لیکن سفر ضروری ہے
عبید الرحمان
 

سیما علی

لائبریرین
زنجیرِ درد ٹوٹ گئی ہے ، پہ قید ہوں
ہاتھوں میں ایک حلقۂ پیمان رہ گیا
امجد اسلام امجد
 

سیما علی

لائبریرین
گرچہ اب قرب کا امکاں ہے بہت کم پھر بھی
کہیں مل جائیں تو تصویر نما ہو جانا

صرف منزل کی طلب ہو تو کہاں ممکن ہے
دوسروں کے لیے خود آبلہ پا ہو جانا

احمد فراز
 

سیما علی

لائبریرین
یوں اس پہ میری عرضِ تمنا کا اثر تھا
جیسے کوئی سورج کی تپش میں گلِ تر تھا

(احسان دانش)
 

شمشاد

لائبریرین
ہمیشہ آگ کے دریا میں عشق کیوں اترے
کبھی تو حسن کو غرق عذاب ہونا تھا
کرامت علی کرامت
 

سیما علی

لائبریرین
بجلیاں ہیں جہل کی نخلِ خِرَد کی تاک میں
ضامنؔ! اِس جا خواہشِ ذوقِ نمو مت کیجیو؟
ضامن جعفری
 
آخری تدوین:
Top