اپنی پسند کا ایک شعر۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

غ۔ن۔غ

محفلین
کیسے کیسے خواب دیکھے دربدر کیسے ہوئے
کیا بتائیں روز و شب اپنے بسر کیسے ہوئے
حادثے ہوتے ہی رہتے ہیں مگر یہ حادثے
ایک ذرا سی زندگی میں اِس قدر کیسے ہوئے
 

غ۔ن۔غ

محفلین
میری جان آج کا غم نہ کر، کہ نہ جانے کاتبِ وقت نے
کسی اپنے کل میں بھی بھول کر، کہیں لکھ رکھی ہوں مُسرّتیں
 

مغزل

محفلین
سنائی دیتی ہے کس کے بدن کی سرگوشی
یہ کون ہے جو میرے آس پاس رہتا ہے
مرا خامہ اس کا گواہ ہے ، مری شاعری بھی دلیل ہے
مری سانس ہے جو رواں دواں، تری چاہتوں کا کمال ہے
بہت خوب پگلی بہت خوب۔۔۔ :lovestruck:

یارب یہ طلسمِ شبِ مہتاب نہ ٹوٹے
میں جاگ بھی جاؤں تو مرا خواب نہ ٹوٹے
اعجاز رحمانی
 

عمر سیف

محفلین
ہم سانجھ سمے کی چھایا ہیں ، تم چڑھتی رات کے چندرماں
ہم جاتے ہیں ، تم آتے ہو، پھر میل کی صورت کیونکر ہو
 

محمداحمد

لائبریرین
چھپ چھپ کے روؤں اور سرِ انجمن ہنسوں
مجھ کو یہ مشورہ، مرے درد آشنا کا تھا

احمد ندیم قاسمی
 

عمر سیف

محفلین
میں جتنا بھی بھلاتا ہوں تم اتنا یاد آتے ہو
خدارا ترکِ الفت میں مجھے کیوں یوں ستاتے ہو
بھری محفل میں بت بن کر تمھارے ساتھ رہتا ہوں
مگر تم ہو اثر کو پاس پا کر بھی بھلاتے ہو!
( بشیر احمد اثر )
 

محمداحمد

لائبریرین
میں جتنا بھی بھلاتا ہوں تم اتنا یاد آتے ہو
خدارا ترکِ الفت میں مجھے کیوں یوں ستاتے ہو
بھری محفل میں بت بن کر تیرے ساتھ رہتا ہوں
مگر تم ہو اثر کو پاس پا کر بھی بھلاتے ہو!
( بشیر احمد اثر )

ویسے تیسرے مصرعے میں "تیرے" کی جگہ شاید "تمھارے" ہونا چاہیے۔
 
Top