میرے چہرے پریہ خزاں کی اداسیاں نہ دیکھ میں بھی رکھتا ہوں شوقِ بہارغور سے دیکھ
عمر سیف محفلین اپریل 24، 2012 #141 میرے چہرے پریہ خزاں کی اداسیاں نہ دیکھ میں بھی رکھتا ہوں شوقِ بہارغور سے دیکھ
سیدہ شگفتہ لائبریرین اپریل 26، 2012 #143 اہل دل اور بھی ہیں ، اہل وفا اور بھی ہیں ایک ہم ہی نہیں ، دنیا سے خفا اور بھی ہیں (ساحر لدھیانوی)
سیدہ شگفتہ لائبریرین اپریل 27، 2012 #144 کیا خاک وہ جینا ہے جو اپنے ہی لیے ہو خود مٹ کے کسی اور کو مٹنے سے بچا لے (ساحر لدھیانوی)
عمر سیف محفلین اپریل 28، 2012 #145 اداسی بھی عدم احساس ِ غم کی ایک دولت ہے بسا اوقات ویرانے حسیں معلوم ہو تے ہیں
میاں چاند محفلین مئی 5، 2012 #146 جی تو چاہتا ہے اْسے مْفت میں جان دے دْوں اتنے معصوم خریدار سے کیا لینا دینا۔۔
محمداحمد لائبریرین مئی 5، 2012 #147 نہ ابتدا کی خبر ہے، نہ انتہا معلومرہا یہ وہم کہ ہم ہیں سو وہ بھی کیا معلوم
میاں چاند محفلین مئی 5، 2012 #148 سانسوں پہ بندی زنجیر تھی ، جو توڑ دی ہم نے اب سے ہم بھی جلدی سوئیں گے کہ محبت چھوڑدی ہم نے
عمر سیف محفلین مئی 6، 2012 #149 ہمیں لِکھ کر کسی لمحے کہیں محفوظ کر لو تم تمھاری یاد سے دیکھو نکلتے جا رہے ہیں ہم ۔۔
غ۔ن۔غ محفلین مئی 6، 2012 #150 کبھی حسن پردہ نشیں بھی ہو ذرا عاشقانہ لباس میںجو میں بن سنور کے کہیں چلوں مرے ساتھ تم بھی چلا کرو
عمر سیف محفلین مئی 6، 2012 #151 تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں، جہاں تک دیکھوں حُسنِ یزداں سے تُجھے حُسنِ بُتاں تک دیکھوں فقط اس شوق میں پُوچھی ہیں ہزاروں باتیں مَیں تیرا حُسن، تیرے حُسنِ بیاں تک دیکھوں
تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں، جہاں تک دیکھوں حُسنِ یزداں سے تُجھے حُسنِ بُتاں تک دیکھوں فقط اس شوق میں پُوچھی ہیں ہزاروں باتیں مَیں تیرا حُسن، تیرے حُسنِ بیاں تک دیکھوں
سارہ خان محفلین مئی 6، 2012 #152 ضرورت توڑ دیتی ہے، غرورِ بے نیازی کو نہ ہوتی کوئی مجبوری تو ہر بندہ خدا ہوتا۔۔۔
عمر سیف محفلین مئی 6، 2012 #153 عجیب بات کہ وہ شخص اجنبی ہی رہا میں انجمن میں بھی جس کے بغیر تنہا تھا
ناعمہ عزیز لائبریرین مئی 7، 2012 #155 مت سہل ہمیں سمجھو پھرتا ہے فلک برسوں تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں۔
مغزل محفلین مئی 7، 2012 #156 غ۔ن۔غ نے کہا: ۔۔۔ ۔ مغزل ذرا سی بات تھی تم سے محبت ذرا سی بات کتنی بڑھ گئی ہے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ پگلی یہ تو میرا کہنا ہے ناں ں ں ۔۔۔۔ تم غزل ہو غزال ہو کیا ہو دشت آباد ہوگیا میرا !!!!! م۔م۔مغلؔ
غ۔ن۔غ نے کہا: ۔۔۔ ۔ مغزل ذرا سی بات تھی تم سے محبت ذرا سی بات کتنی بڑھ گئی ہے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ پگلی یہ تو میرا کہنا ہے ناں ں ں ۔۔۔۔ تم غزل ہو غزال ہو کیا ہو دشت آباد ہوگیا میرا !!!!! م۔م۔مغلؔ
عمر سیف محفلین مئی 7، 2012 #157 شہر کی بے ردا فصیلوں پر ایک جھنڈا مری ردا کا ہے جس سفر کی نہیں کوئی منزل وہ سفر سوچ کی اَنا کا ہے
غ۔ن۔غ محفلین مئی 7، 2012 #158 مغزل سنائی دیتی ہے کس کے بدن کی سرگوشی یہ کون ہے جو میرے آس پاس رہتا ہے
غ۔ن۔غ محفلین مئی 7، 2012 #159 مغزل مرا خامہ اس کا گواہ ہے ، مری شاعری بھی دلیل ہے مری سانس ہے جو رواں دواں، تری چاہتوں کا کمال ہے
مغزل مرا خامہ اس کا گواہ ہے ، مری شاعری بھی دلیل ہے مری سانس ہے جو رواں دواں، تری چاہتوں کا کمال ہے
ناعمہ عزیز لائبریرین مئی 7، 2012 #160 ہنسی آتی ہے مجھے حسرت انسان پر گناہ کرتا ہے خود، لعنت بھجتا ہے شیطان پر۔ علامہ اقبال