اب میں سمجھی تیرے رخسار پہ تل کا مطلب دولت حسن پہ دربان بیٹھا رکھا ہے:april:
طارم نایاب محفلین مارچ 15، 2013 #421 اب میں سمجھی تیرے رخسار پہ تل کا مطلب دولت حسن پہ دربان بیٹھا رکھا ہے
وسیبی محفلین مارچ 17، 2013 #422 عدیم دل کو ہر اِک پر نہیں نِثار کِیاجو شخص پیار کے قابل تھا، اُس کو پیار کِیا
غ۔ن۔غ محفلین مارچ 12، 2014 #423 تو اپنے آپ میں تنہا ہے میری نظروں میں کہاں سے ڈھونڈ کے لاؤں ترے مثال کی بات ( اندرا ورما )
غ۔ن۔غ محفلین مارچ 12، 2014 #424 تمھارے سامنے رہتی ہیں نیم وا ہمدم حیا شناس بہت ہیں یہ با ادب آنکھیں ( اندرا ورما )
غ۔ن۔غ محفلین مارچ 12، 2014 #425 تری راہ کتنی طویل ہے، میری زیست کتنی قلیل ہے مرا وقت تیرا اسیر ہے،مجھے لمحہ لمحہ سنوار دے ( اندرا ورما )
تری راہ کتنی طویل ہے، میری زیست کتنی قلیل ہے مرا وقت تیرا اسیر ہے،مجھے لمحہ لمحہ سنوار دے ( اندرا ورما )
غ۔ن۔غ محفلین مارچ 12، 2014 #426 گہرے پانی میں ذرا آؤ اتر کر دیکھیں ہم کو دریا کے کنارے نہیں اچھے لگتے ( اندرا ورما )
غ۔ن۔غ محفلین مارچ 12، 2014 #427 تمام فکر زمانے کے ٹال دیتا ہے یہ کیسا کیف تمھارا خیال دیتا ہے ( اندرا ورما )
مغزل محفلین مارچ 12، 2014 #428 یارب یه طلسم شب مهتاب نه ٹوٹے میں جاگ بھی جاءوں تو مرا خواب نه ٹوٹے اعجاز رحمانی
مغزل محفلین مارچ 12، 2014 #429 غ۔ن۔غ نے کہا: تمام فکر زمانے کے ٹال دیتا ہے یہ کیسا کیف تمھارا خیال دیتا ہے ( اندرا ورما ) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ وه آئنے کو بھی حیرت میں ڈال دیتا هے کسی کسی کو خدا یه کمال دیتا هے.. اعجاز رحمانی
غ۔ن۔غ نے کہا: تمام فکر زمانے کے ٹال دیتا ہے یہ کیسا کیف تمھارا خیال دیتا ہے ( اندرا ورما ) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ وه آئنے کو بھی حیرت میں ڈال دیتا هے کسی کسی کو خدا یه کمال دیتا هے.. اعجاز رحمانی
غ۔ن۔غ محفلین مارچ 12، 2014 #430 گلوں سی گفتگو کریں قیامتوں کے درمیاں ہم ایسے لوگ اب ملیں حکایتوں کے درمیاں (ادا جعفری)
غ۔ن۔غ محفلین مارچ 12، 2014 #431 جو میری پلکوں سے تھم نہ پائے وہ شبنمیں مہرباں اجالے تمھاری آنکھوں میں آگئے تو تمام رستے نکھر گئے ہیں (ادا جعفری)
جو میری پلکوں سے تھم نہ پائے وہ شبنمیں مہرباں اجالے تمھاری آنکھوں میں آگئے تو تمام رستے نکھر گئے ہیں (ادا جعفری)
غ۔ن۔غ محفلین مارچ 12، 2014 #432 جو آنکھوں اوٹ ہے چہرہ اسی کو دیکھ کر جینا یہ سوچا تھا کہ آساں ہے مگر آساں نہیں ہوتا (ادا جعفری)
غ۔ن۔غ محفلین مارچ 14، 2014 #433 لمحاتِ مسرت ہیں تصور سے گریزاں یاد آئے ہیں جب بھی غم و آلام ہی آئے ادا جعفری
غ۔ن۔غ محفلین مارچ 14، 2014 #434 وحشت میں بھی منت کشِ صحرا نہیں ہوتے کچھ لوگ بکھر کر بھی تماشا نہیں ہوتے زہرا نگاہ
غ۔ن۔غ محفلین مارچ 14، 2014 #435 شب بھر کا ترا جاگنا اچھا نہیں زہرا پھر دن کا کوئی کام بھی پورا نہیں ہوتا زہرا نگاہ
غ۔ن۔غ محفلین مارچ 14، 2014 #436 رہتا ہوں بگولوں کی طرح رقص میں بیتاب اے ہم نفسو! میں دلِ صحرا سے اٹھا ہوں عرش صدیقی
خالد محمود چوہدری محفلین مارچ 14، 2014 #437 مار ہی ڈال مجھے چشمِ ادا سے پہلے اپنی منزل کو پہنچ جاؤں قضا سے پہلے اِک نظر دیکھ لوُں آجاؤ قضا سے پہلے تم سے مِلنے کی تمنّا ہے خُدا سے پہلے حشر کے روز میں پُوچھونگا خُدا سے پہلے تُو نے روکا نہیں کیوں مجھ کو خطا سے پہلے اے مِری موت ٹھہر اُن کو ذرا آنے دے زہر کا جام نہ دے مجھ کو دوا سے پہلے ہاتھ پہنچے بھی نہ تھے زُلفِ دوتا تک مومن ہتھکڑی ڈال دی ظالم نے قضا سے پہلے
مار ہی ڈال مجھے چشمِ ادا سے پہلے اپنی منزل کو پہنچ جاؤں قضا سے پہلے اِک نظر دیکھ لوُں آجاؤ قضا سے پہلے تم سے مِلنے کی تمنّا ہے خُدا سے پہلے حشر کے روز میں پُوچھونگا خُدا سے پہلے تُو نے روکا نہیں کیوں مجھ کو خطا سے پہلے اے مِری موت ٹھہر اُن کو ذرا آنے دے زہر کا جام نہ دے مجھ کو دوا سے پہلے ہاتھ پہنچے بھی نہ تھے زُلفِ دوتا تک مومن ہتھکڑی ڈال دی ظالم نے قضا سے پہلے
غ۔ن۔غ محفلین مارچ 14، 2014 #440 حسین راتیں بھی مہکیں تمہاری یادوں سے کڑے دنوں میں بھی پَل پَل تیرا خیال رہے فرحت عباس شاہ