اپنی پسند کا ایک شعر۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

غ۔ن۔غ

محفلین
تری راہ کتنی طویل ہے، میری زیست کتنی قلیل ہے
مرا وقت تیرا اسیر ہے،مجھے لمحہ لمحہ سنوار دے

( اندرا ورما )
 

مغزل

محفلین
یارب یه طلسم شب مهتاب نه ٹوٹے
میں جاگ بھی جاءوں تو مرا خواب نه ٹوٹے
اعجاز رحمانی
 

غ۔ن۔غ

محفلین
گلوں سی گفتگو کریں قیامتوں کے درمیاں
ہم ایسے لوگ اب ملیں حکایتوں کے درمیاں

(ادا جعفری)
 

غ۔ن۔غ

محفلین

جو میری پلکوں سے تھم نہ پائے وہ شبنمیں مہرباں اجالے
تمھاری آنکھوں میں آگئے تو تمام رستے نکھر گئے ہیں

(ادا جعفری)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
جو آنکھوں اوٹ ہے چہرہ اسی کو دیکھ کر جینا
یہ سوچا تھا کہ آساں ہے مگر آساں نہیں ہوتا
(ادا جعفری)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
وحشت میں بھی منت کشِ صحرا نہیں ہوتے
کچھ لوگ بکھر کر بھی تماشا نہیں ہوتے
زہرا نگاہ
 

غ۔ن۔غ

محفلین
شب بھر کا ترا جاگنا اچھا نہیں زہرا
پھر دن کا کوئی کام بھی پورا نہیں ہوتا
زہرا نگاہ
 

غ۔ن۔غ

محفلین
رہتا ہوں‌ بگولوں کی طرح رقص میں بیتاب
اے ہم نفسو! میں دلِ صحرا سے اٹھا ہوں

عرش صدیقی
 
مار ہی ڈال مجھے چشمِ ادا سے پہلے
اپنی منزل کو پہنچ جاؤں قضا سے پہلے

اِک نظر دیکھ لوُں آجاؤ قضا سے پہلے
تم سے مِلنے کی تمنّا ہے خُدا سے پہلے

حشر کے روز میں پُوچھونگا خُدا سے پہلے
تُو نے روکا نہیں کیوں مجھ کو خطا سے پہلے

اے مِری موت ٹھہر اُن کو ذرا آنے دے
زہر کا جام نہ دے مجھ کو دوا سے پہلے

ہاتھ پہنچے بھی نہ تھے زُلفِ دوتا تک مومن
ہتھکڑی ڈال دی ظالم نے قضا سے پہلے
 

غ۔ن۔غ

محفلین
حسین راتیں بھی مہکیں تمہاری یادوں سے
کڑے دنوں میں بھی پَل پَل تیرا خیال رہے

فرحت عباس شاہ
 
Top