مار ڈالا ہے زندگی نے عدم جان نکلے تو کچھ قرار آئے
نازنین شاہ محفلین جنوری 4، 2018 #522 ان قہقہوں کو گریہ و زاری کہے گا کون ؟ سرشار هم بھی کتنے سلیقے سے روئے هیں
نازنین شاہ محفلین جنوری 5، 2018 #523 اب تو خود اپنی ضرورت بھی نہیں ہے ہم کو وہ بھی دن تھے کہ کبھی تیری ضرورت ہم تھے
نازنین شاہ محفلین جنوری 5، 2018 #524 اب کسی اور کے ہاتھوں میں تیرا ہاتھ سہی یہ الگ بات کبھی اہلِ رفاقت ہم تھے
ط طاہر شیخ محفلین فروری 28، 2018 #525 اے کاش چاٹ لے اسے دیمک ہی ایک بار مدت سے ہے جو ہم میں جدائی پڑی ہوئی اختر شمار
محمد خلیل الرحمٰن محفلین فروری 28، 2018 #526 آخرِ شب دید کے قابل تھی بسِمل کی تڑپ صبحدم کوئی اگر بالائے بام آیا تو کیا
ط طاہر شیخ محفلین فروری 28، 2018 #527 مدت ہوئی اک حادثہِ عشق کو لیکن اب تک ہے ترے دل کے دھڑکنے کی صدا یاد
ط طاہر شیخ محفلین مارچ 4، 2018 #528 روتا ہے آسمان بھی سُن کر ہماری آہ سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے عاجزؔ
جاسمن لائبریرین مارچ 31، 2018 #529 مغزل نے کہا: امیرزادوںسے دلی کے مت ملا کر میر ؔ کہ ہم غریب ہوئے ہیں انہیںکی دولت سے خدائے سخن میرتقی میر مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ!
مغزل نے کہا: امیرزادوںسے دلی کے مت ملا کر میر ؔ کہ ہم غریب ہوئے ہیں انہیںکی دولت سے خدائے سخن میرتقی میر مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ!
ط طاہر شیخ محفلین اپریل 7، 2018 #530 ﺟﻮ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﻣﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﺮ ﺟﺎﺅ ﺟﻮ ﻏﺶ ﺁﺗﺎﮨﮯ ﺗﻮ ﻣﺠﮫ ﭘﺮ ﮨﺰﺍﺭﻭﮞ ﺩَﻡ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ! " ﺩﺍﻍؔ ﺩﮨﻠﻮی"
ﺟﻮ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﻣﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﺮ ﺟﺎﺅ ﺟﻮ ﻏﺶ ﺁﺗﺎﮨﮯ ﺗﻮ ﻣﺠﮫ ﭘﺮ ﮨﺰﺍﺭﻭﮞ ﺩَﻡ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ! " ﺩﺍﻍؔ ﺩﮨﻠﻮی"
م محمد نیاز مرتضٰی محفلین اپریل 7، 2018 #532 اس عدو جاں کو امجد میں برا کیسے کہوں جب بھی آیا سامنے وہ بے وفا اچھا لگا
محمد اطہر ندیم محفلین جون 2، 2018 #533 ملاوٹ ھے تیرے عشق میں عطر اور شراب کی کبھی ہم مہک جاتے ھیں ، کبھی ھم بہک جاتے ھیں
عثمان ندیم محفلین جون 13، 2019 #534 میرا یہ فرض بنتا ہے میں اس کے ہاتھ دھلواوں سنا ہے اس نے میری ذات پر کیچڑ اچھالا ہے
خان نشرح شاز محفلین جون 13، 2019 #535 فرش سے تا عرش واں طوفاں تھا موجِ رنگ کا یاں زمیں سے آسماں تک سوختن کا باب تھا غالب
سیما علی لائبریرین مئی 9، 2021 #536 سوچنا بھی مت کبھی تجھ کو بھلا دے گی ارمؔ وصل کی خواہش ہر اک لمحہ نمو کرتی رہی ارم زہراء
شمشاد لائبریرین مئی 9، 2021 #537 اجلی اجلی خواہشوں پر نیند کی چادر نہ ڈال یاد کے روزن سے کچھ تازہ ہوا بھی آئے گی افضل منہاس
سیما علی لائبریرین مئی 10، 2021 #538 میں تو اک گونج میں زندہ ہوں سرِ ِ بزم رضی جن کو ہونا تھا یہاں نغمہ سرا ہو بھی چکے خواجہ رضی حیدر
سیما علی لائبریرین مئی 10، 2021 #539 جو بات شرطِ وصال ٹھہری، وہی ہے اب وجہِ بدگمانی ادھر ہے اس بات پر خموشی، ادھر ہے پہلی سی بے زبانی آخری تدوین: مئی 10، 2021
سیما علی لائبریرین مئی 10، 2021 #540 لے دے کے اب یہی ہے نشانِ ضیا قتیل جب دِل جلے تو اُس کو دیا کہہ لیا کرو قتیل شفائی