اپنے شہر کی چار مشہور چیزیں بتائیں

میں تو بھیا گاؤں دیہات کا گنوار بھلا شہر کی چار مشہور چیزیں کہاں سے لاؤں۔

ہاں گاؤں کی بات کریں تو یہی کہہ سکتا ہوں کہ

پہلی مشہور چیز: میں خود
دوسری مشہور چیز: میں خود
تیسری مشہور چیز: میں خود
اور چوتھی مشہور چیز: میرا املی کا درخت تھا پر اب تو وہ کٹ گیا ہے
لہٰذا چوتھی مشہور چیز: بھی میں خود

:grin: :grin: :grin:
 
چاند بابو

محفلین
نہیں وہ اتنی جلدی نہیں پوچھیں گے، کم از کم دو سال تک کی تو ضمانت ہے۔

واہ جی واہ اور دوسال بعد ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
نہ بابا نہ میں تو نہیں کرواتا ابھی شادی اگر آپ کو اتنی اچھی لگتی ہے تو آپ پپو کے بھائی کی شادی میں شرکت کر لیں کسی غریب آدمی کو اپنی خوشیوں کی خاطر پھنسوانا اچھی بات نہیں۔
 
پپو

یہ ٹھیک ہے شادی نہ کرنے کا جواب بھی ایسا ہے کہ ہماری طرف ہی جھکاؤ ہے بھئی ہم نہیں آتے آپکی شادی میں آپ شادی کرکے ہمیں بتا دیں ہم اپنی طرف سے ڈنر کا بندوبست کرلیں گے شمشاد بھائی کے بہت سے جاننے والے ہیں جو یہ کام خوشی سے انجام دے دیں گے
 
پپو

محفلین
بھائی شمشاد لگتاہے زنیب بہن جی سچ مچ ناراض ہوگئی ہے آپ اس سے ادھار نہ مانگتے تو ایسا تو نہ ہوتا نا آپ کے وجہ سے میں بھی یہ بھول کر بیٹھا اب اسطرح کرتے ہیں ہم دونوں ہی یہ مطالبہ واپس لے لیتے ہیں شائد اسطرح وہ خوش ہو جائے اور لوٹ آئے کسی مناسب وقت پر پھر مانگ لیں گے
لو بہن جی مجھے نہیں چاہیے ادھار آپ واپس آجائیں پلیز
 
چاند بابو

محفلین
جی نہیں مجھے تب بھی شادی کروانے کی کوئی جلدی نہیں۔ میں اپنے سارے فیصلے خوب سوچ سمجھ کر کرتا ہوں ابھی اس معاملے پر غور کروں گا پھر عمل کروں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
زینب اور ناراض ہو جائے، یہ نہیں ہو سکتا۔ البتہ یہ خطرہ موجود ہے کہ لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
جی نہیں مجھے تب بھی شادی کروانے کی کوئی جلدی نہیں۔ میں اپنے سارے فیصلے خوب سوچ سمجھ کر کرتا ہوں ابھی اس معاملے پر غور کروں گا پھر عمل کروں گا۔

جلد از جلد غور کر کے کسی بھی نتیجے پر پہنچ جائیں ایسا نہ ہو کہ تاخیر ہو جائے۔ اور جب نتیجے پر پہنچیں تو وقت گزر چکا ہو۔
 
زینب

محفلین
بھائی شمشاد لگتاہے زنیب بہن جی سچ مچ ناراض ہوگئی ہے آپ اس سے ادھار نہ مانگتے تو ایسا تو نہ ہوتا نا آپ کے وجہ سے میں بھی یہ بھول کر بیٹھا اب اسطرح کرتے ہیں ہم دونوں ہی یہ مطالبہ واپس لے لیتے ہیں شائد اسطرح وہ خوش ہو جائے اور لوٹ آئے کسی مناسب وقت پر پھر مانگ لیں گے
لو بہن جی مجھے نہیں چاہیے ادھار آپ واپس آجائیں پلیز

زینب اور ناراض ہو جائے، یہ نہیں ہو سکتا۔ البتہ یہ خطرہ موجود ہے کہ لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔

کم از کم مین ادھار دینے کے ڈر سے تو بھاگنے والی نہیں ہوں۔۔۔۔۔۔۔چاہے اپ لوگ کتنی بھی کوشیش کر لو۔۔۔۔۔پپو بھائی اپ مطالبہ واپس نا لو تب بھی آپ کی کامیابی کے چانسز0 ہیں۔۔۔۔۔۔۔اپ تو کیا مجھ سے کوئی بھی ادھار نہیں نکلوا سکا اج تک ریکارڈ ہے میرا بھائی
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ اتنی کنجوس بہن بھی کسی کو نہ دے۔ بھائی کو پیسوں کی ضرورت ہے اور یہ بھی کہہ رہا ہے کہ ادھار ہے، واپس کر دوں گا پھر بھی اتنا کورا جواب۔ اللہ میری توبہ۔
 
زینب

محفلین
اللہ اپ جیسے بھائی کسی کو نا دے نوکری کرتے ہیںپھر بھی بےروزگار بہن سے قرض مانگتے ہیں اپنی تنخواہ کا حساب دیں پہلے۔۔۔پھر میری بچت پے نظر رکھیے گا۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
تنخواہ کا حساب کیا دینا ہے جتنی ملتی ہے اتنی خرچ ہو جاتی ہے، اوپر سے یہاں اتنی زیادہ مہنگائی ہو گئی ہے کہ ہر چیز کی قیمت دوگنی ہو گئی ہے۔ اسی لیے تو قرض مانگ رہا ہوں۔
 
زیک

مسافر
تھریڈ کا موضوع کسی کا تعارف ہو یا وہاں کسی قسم کا اچھا کھیل کھیلا جا رہا ہو کچھ ارکان ہمیشہ موضوع سے ہٹ کر اسے اپنی نوک جھونک کا حصہ بنا لیتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ بات سے بات نکل آتی ہے تو رُخ پھر جاتا ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیے اور اگر ہو بھی جائے تو جلد ہی واپس موضوع کر طرف آ جانا چاہیے۔
 
زینب

محفلین
تھریڈ کا موضوع کسی کا تعارف ہو یا وہاں کسی قسم کا اچھا کھیل کھیلا جا رہا ہو کچھ ارکان ہمیشہ موضوع سے ہٹ کر اسے اپنی نوک جھونک کا حصہ بنا لیتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟

نبیل بھائی کیا آپ انڈائریکٹلی مجھے ڈانٹ پلا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔:( میرا کوئی قصور نہیں سب شمشاد بھائی کا کیا دھرا ہے
 
Top