اپنے شہر کی چار مشہور چیزیں بتائیں

damsel

معطل
میں نے نہیں لکھا ابھی۔ بند نہ کیا جائے اس دھاگے کو

میرا شہر کراچی ہے
اس کی 4 مشہور چیزیں ہیں

1۔ پرانی عمارتیں جو اب خال خال ہی نظر آتی ہیں(جیسے فریئر ہال،اولڈ کلفٹن،)

فریئر ہال
Frere_Hall_34.jpg

(میرا گھر اس کے آس پاس ہے)

موہاٹہ پیلس
Mohatta%20Palace%20Karachi%201.jpg

اولڈ کلفٹن
Clifton%20Kothari%20Karachi%2001.jpg

Clifton%20Kothari%20Karachi%2002.jpg

۔2۔ 2 اور 3 تلوار
Clifton%20Karachi%20(13)_small.jpg

TeenTalwar.jpg

3۔ ایک پارک بھی بنا ہے سنتے ہےکہ ایشیاء کا سب سے بڑا پارک ہے اس کا نام ہے ابنِ قاسم/بیچ پارک ہے میرے خیال سے۔
local02.jpg

local03.jpg

4۔ ایک اور مشہور جگہ برنس روڈ بھی ہے اور بوٹ بیسن جن کو کراچی کی فوڈ اسٹریٹ بھی کہا جاتا ہے

5۔ ہل پارک بھی ایک مشہور جگہ ہے
 
جناب بندہ ناچیز کا تعلق بھی بوریوالہ سے ہے ہاں۔

السلام علیکم:
جناب بندہ بوریوالہ کا باسی ہے
کیونکہ اب 17 سال ہوگئے ہیں رہتے ہوئے۔
ھمارے شہر میں آپ کو آپ کو کیا ملے گا اس کی فہرست درج ذیل ہے
1۔ انسان اور ان کی اقسام
2۔ کھلے ہوئے گٹر اور نہر کی مانند سڑکیں جہاں بعد ازاں بارش کشتیاں ناگزیر ہوجاتی ہیں
3۔ بھکاریوں کی نت نئی اقسام جوکہ انکار کرنے پر، بلا امتیاز جنس،گالیوں کو دعا کے قالب میں ڈھالنے میں اس قدر ملکہ رکھتے ہیں کہ صرف انکاری کو پتہ ہو کہ صاحب کیا فرما رہے باقی راہگزیر صاحب کے فلسفانہ کلام کو سمجھنے سے قاصر ہوں۔ اسے کہتے ہیں سربازار تذلیل ہوگئی اور کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی
4۔ موبائیلز کی کثرت اور وہ بھی اس قدر کہ درج بالا صاحب کی جیب یا اگر نہ ہو تو بنیان کے ساتھ ڈوری کے ذریعے ہر وقت بندھا رہتے ہیں تاکہ وقت ضرورت اپنے ھم پیشہ لوگوں کی بھلائی کے لیئے انہیں اطلاع کی جا سکے کہ یہاں آجاؤ رش کافی ہے اور بزنس کا کافی چانس ہے۔

فہرست تو کافی طویل ہے مگر چونکہ پپو صاحب نے صرف چار کا ذکر کرنے کی اجازت دی ہے چناچہ باقی پھر سہی۔ کیونکہ ہمیں ان سے ڈر لگتا ہے،کیونکہ وہ بھی بوریولہ کے باسی ہیں۔ شاید نہیں کیونکہ یہ تو وہ بہتر جانتے ہیں کہ وہ تازہ ہیں یا باسی
 
چاند بابو

محفلین
ندیم یہ تو بڑی زیادتی کی ہے آپ نے ہمارے شہر کے ساتھ یہاں مشہور چیزوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری تھا کہ آپ ان چیزوں کے بارے میں لکھیں جو منفرد ہیں اوپر والی صورت حال تو پورے وطنِ عزیز میں موجود ہے۔ میرا خیال ہے کہ آپ اپنے شہر سے تھوڑا اکتا گئے ہیں اس لئے تبدیلی آب و ہوا کے لئے کسی دوسرے شہر کا رخ کیجئے اور پھر دیکھئے یہ چیزیں جو آپ نے لکھیں ہیں‌ وہ دوسرے شہروں میں‌ بھی موجود ہیں کہ نہیں۔
شکر کیجئے کہ آپ محفل کے سکول میں نہیں ورنہ ایسی باتیں لکھنے پر آپ کی "ماشتر ساب" سے پٹائی کروا دیتا کیونکہ "ماشتر ساب" میرے جاننے والے ہیں۔
 
جناب بندہ معافی کا طلب گار ہے

گستاخی معاف جناب
جان کی امان پاؤں تو عرض کروں۔
کہ بندے کو علم نہ تھا کہ مابدولت کو اس سے خفت ہوگی
مگر جناب ھم تو اپنے شہر کو ممتاز کرنے نکلوے ہیں
اور درج بالا خوبیوں کا تعلق خاص بالخاص بوریوالہ سے ہے۔ کیونکہ کہتے ہیں کہ تنقید کرنا ہو تو اپنے سے شروع کی جائے
چناچہ ھم دل و جان سے اس کام میں لگے ہویے ہیں۔
مگر دل آزاری کی معذرت
 
زینب

محفلین
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ تم نے ' روانہ ' کب ہونا ہے؟ ایسا نہ ہو تب تک تحفے کی شکل ہی بدل جائے۔
اور ویسے بھی تم نے پھر پلٹ کر کب آنا ہے۔ خیر ہم سب اردو محفل والے چندہ اکٹھا کر کے بھی ایک عدد تحفہ تمہیں دیں گے۔

ہان‌جی چندے سے میرے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے لوگوں کا بھلا ہو جائے گا جیسے کہ اس محفل کے کچھ اراکین بلین ائر بھی ہیں۔:grin:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے آپ کیوں اتنے تنگ ہیں مجھ سے کہ جلد از جلد میری "روانگی" چاہتے ہیں آپ۔۔۔۔۔۔۔۔:mad:
 
شمشاد

لائبریرین
قسم سے میں تنگ نہیں ہوں، لیکن کیا ہے کہ اگر دیر ہو گئی تو تحفہ باسی ہو جائے گا۔ مجھے پھر سے پیسے خرچ کرنا پڑیں گے۔
 
پپو

محفلین
تو جناب ہم حاضر ہیں شادی سے فراغت پانے کے بعد سابقہ پوسٹیں دیکھتے کافی وقت لگ گیا اچھی با ت چیت چل رہی ہے ندیم صاحب کبھی آئیں موٹے کے سمسوسے ہو جائیں باقی باتیں وہیں ہونگی ہم آپ کو اس شہر کے حسن سے متعارف کرواتے ہیں تمام اراکین کو سلام
 
زینب

محفلین
ٹھیک ہے بھائی پھر بلین ائر لوگوں کو آلینے دیں پھر تحفہ ڈسایئڈ( اس کی ارود نہیں آرہی) ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔کبھی تحفہ بھی بھلا پورانا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپ بہانے نا لگایئں میں چلی گئی تو خود ہے ڈھونڈین گے کہ کہاں رہ گی محفل میں‌آتی نہیں ہے۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں وہ کیا ہے کہ یہاں ایک مارکیٹ میں سیب کا جُوس، جو ہوتا تو خاصا مہنگا ہے، سستا لگا ہوا تھا کیونکہ اس کی تاریخ انتہاء قریب ہے۔ تو میں نے دو کارٹون خرید لیے تھے۔ ایک تو ہم استعمال کر رہے ہیں، دوسرا میں نے سوچا تمہیں مہمانوں کے لیے ضرورت پڑے گے تو ایک تمہیں تحفہ دینے کے لیے خرید لیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیا بات ہے شہر لاہور کی۔

بادشاہی مسجد اور مقبرہ جہانگیر میں خاصا فاصلہ ہے۔ دونوں عمارتوں کے چار چار مینار ہیں لیکن اگر آپ ان میں سے کسی بھی ایک مینار پر چڑھ جائیں تو آپ کو دوسری عمارت کے تین مینار ہی نظر آئیں گے۔ ایک مینار کسی دوسرے مینار کے پیچھے چُھپ جائے گا۔ ہے ناں مغلیہ تعمیر کا شاندار شاہکار۔
 
شمشاد

لائبریرین
بالکل لکھیں سابقہ شہر کے بارے میں، بلکہ آئندہ جس شہر میں جانے کا ارادہ ہے اس کے متعلق بھی لکھ دیں۔
 
چاند بابو

محفلین
بالکل لکھیں سابقہ شہر کے بارے میں، بلکہ آئندہ جس شہر میں جانے کا ارادہ ہے اس کے متعلق بھی لکھ دیں۔
جی تو ذکر ہو رہا ہے میرے سابقہ شہر اور آئندہ شہر کا تو جناب خیر سے دونوں شہر ایک ہی ہیں یعنی چشتیاں لیکن اس کے بارے میں مجھ سے کیا پوچھتے ہیں وہاں کی چار نہیں بالکہ تمام چیزیں ہی مجھے بہت اچھی لگتی ہیں تو اب میں کی بتاوں بھئی مجھے تو شرم آ رہی‌ ہے۔
 
damsel

معطل
اس شہر کے بارے میں کسی نے نہیں لکھا شاید تو میں اس کو اپنا آبائی شہر سمجھتے ہوئے اس کے بارے میں بھی کچھ بتانا چاہوں گی

لاڑکانہ

1موہن جو داڑو
stupa1.jpg

mjd-me-stupa.gif

2۔ امرود
3۔ چاول
4۔ بھٹو فیملی
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ تصاویر کے ساتھ بتانے کا۔

لکھیں اور بالکل لکھیں، کہ وہ بھی تو اپنے ہی شہر ہیں۔

اور چاند بابو آپ کو کیوں شرم آ رہی ہے؟ کیا وہاں سے ایسی کوئی یاد وابستہ ہے؟
 
زینب

محفلین
نہیں وہ کیا ہے کہ یہاں ایک مارکیٹ میں سیب کا جُوس، جو ہوتا تو خاصا مہنگا ہے، سستا لگا ہوا تھا کیونکہ اس کی تاریخ انتہاء قریب ہے۔ تو میں نے دو کارٹون خرید لیے تھے۔ ایک تو ہم استعمال کر رہے ہیں، دوسرا میں نے سوچا تمہیں مہمانوں کے لیے ضرورت پڑے گے تو ایک تمہیں تحفہ دینے کے لیے خرید لیا۔

المراعی کا ہے تو ابھی بھیج دیں میں ایڈوانس رکھ لوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے بڑا پسند ہے سیب کا جوس:grin:
 
پپو

محفلین
جی تو ذکر ہو رہا ہے میرے سابقہ شہر اور آئندہ شہر کا تو جناب خیر سے دونوں شہر ایک ہی ہیں یعنی چشتیاں لیکن اس کے بارے میں مجھ سے کیا پوچھتے ہیں وہاں کی چار نہیں بالکہ تمام چیزیں ہی مجھے بہت اچھی لگتی ہیں تو اب میں کی بتاوں بھئی مجھے تو شرم آ رہی‌ ہے۔

کیوں چاند بابو آپکو شرم کس بات سے آ رہی ہے اسلیئے کہ وہ آپکا سسرالی مطلب مستقبل کا سسرالی شہر ہے یا کوئی اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وجہ ہے بھئی اگر مستقبل کا سسرالی ہے تو کیا ہوا اس میں شرمانے والی کونسی بات ہے ماضی کا آپ کا اپنا بھی تو ہے
 
Top