جناب بندہ ناچیز کا تعلق بھی بوریوالہ سے ہے
السلام علیکم:
جناب بندہ بوریوالہ کا باسی ہے
کیونکہ اب 17 سال ہوگئے ہیں رہتے ہوئے۔
ھمارے شہر میں آپ کو آپ کو کیا ملے گا اس کی فہرست درج ذیل ہے
1۔ انسان اور ان کی اقسام
2۔ کھلے ہوئے گٹر اور نہر کی مانند سڑکیں جہاں بعد ازاں بارش کشتیاں ناگزیر ہوجاتی ہیں
3۔ بھکاریوں کی نت نئی اقسام جوکہ انکار کرنے پر، بلا امتیاز جنس،گالیوں کو دعا کے قالب میں ڈھالنے میں اس قدر ملکہ رکھتے ہیں کہ صرف انکاری کو پتہ ہو کہ صاحب کیا فرما رہے باقی راہگزیر صاحب کے فلسفانہ کلام کو سمجھنے سے قاصر ہوں۔ اسے کہتے ہیں سربازار تذلیل ہوگئی اور کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی
4۔ موبائیلز کی کثرت اور وہ بھی اس قدر کہ درج بالا صاحب کی جیب یا اگر نہ ہو تو بنیان کے ساتھ ڈوری کے ذریعے ہر وقت بندھا رہتے ہیں تاکہ وقت ضرورت اپنے ھم پیشہ لوگوں کی بھلائی کے لیئے انہیں اطلاع کی جا سکے کہ یہاں آجاؤ رش کافی ہے اور بزنس کا کافی چانس ہے۔
فہرست تو کافی طویل ہے مگر چونکہ پپو صاحب نے صرف چار کا ذکر کرنے کی اجازت دی ہے چناچہ باقی پھر سہی۔ کیونکہ ہمیں ان سے ڈر لگتا ہے،کیونکہ وہ بھی بوریولہ کے باسی ہیں۔ شاید نہیں کیونکہ یہ تو وہ بہتر جانتے ہیں کہ وہ تازہ ہیں یا باسی