اپنے شہر کی چار مشہور چیزیں بتائیں

پپو

محفلین
اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ پپو بھائی اپنا نام شادی شہیدوں میں کب کا لکھوا چکے ہیں:grin:
جناب ہم ہی کیا ہمارے بہت سے دوست بھی بیویوں کو کب کے پیارے ہوچکے اب تو صرف چاند بابو رہ گئے ہیں ان کی بھی کا فی تیاری ہو گئی ہے مگر ان کے سسرال کی طرف جانے والی سڑک زیر تعمیر ہے جس دن بن گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin::grin::grin::grin::grin::grin::grin:
 

پپو

محفلین
یہ تھریڈ جس دن شروع کیا مجھے اندازہ نہیں تھا اس کا کیا بنے گا مگر اچھا ہی چل رہا میں نے ابھی اسے تین دن بعد دیکھا ہے میں بھائی کی شادی کی وجہ سے وقت نہیں نکال پا رہا پھر بھی کوشش کرتا رہوں گا
 

زینب

محفلین
جناب ہم ہی کیا ہمارے بہت سے دوست بھی بیویوں کو کب کے پیارے ہوچکے اب تو صرف چاند بابو رہ گئے ہیں ان کی بھی کا فی تیاری ہو گئی ہے مگر ان کے سسرال کی طرف جانے والی سڑک زیر تعمیر ہے جس دن بن گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin::grin::grin::grin::grin::grin::grin:

آپ تو جانتے ہو پپو بھائی پاکستان میں سڑک بننا تو شورع ہو جاتی ہے پر مکمل۔۔۔۔۔کبھی نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔۔۔چاند بابو کو بھی چاہیے کہ انہین ۔کچی پکی سڑکوں پے جانے کا سوچیں
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا مشورہ دیا ہے زینب نے۔ سٹرک اگر بننا رک گئی ہوئی ہے تو اگلے الیکشن تو رکی ہی رہے گی، جسکا مطلب ہے پانچ سال کی چھٹی۔
 

خرم

محفلین
خرم بھائی مجھے دو دفعہ کا تو یاد ہے کہ بڈھن گیا تھا، شاید اس سے زیادہ دفعہ بھی گیا ہوں گا۔

اور جی وہ کارخانہ ہوتا تھا۔ یہ ذیشان اعظم کے بھائی سکندر اعظم ہیں کیا؟

اب تو وہ گلی صحیح کی کمرشل مارکیٹ بنی ہوئی ہے۔ لوگوں نے اپنے گھروں کو دکانوں میں تبدیل کر دیا ہے۔

آپ کی بٹیا کی سالگرہ کیسی رہی؟ آپ نے غالباً اس کی سالگرہ کا دھاگہ ابھی تک دیکھا نہیں۔

اب تو میں‌واقعی حریان پریشان ہو گیا ہوں۔ ذیشان سکندر بھائی کا سب سے چھوٹا بھائی ہے۔ آپ کی کیسے واقفیت ہے اُن سے؟ اور اس گلی میں تو ہم اس کے بعد کبھی گزرے ہی نہیں جب کا ذیشان لاہور آگیا۔ گلی ہی کیا اب تو سارا شہر ہی سُونا ہے۔ خیر یہ سب تو چلتا ہے زندگانی میں۔
بٹیا کی سالگرہ کا دھاگہ تو ابھی نہیں دیکھا لیکن بہت بہت شکریہ ہمیں یاد رکھنے کا۔ ابھی دیکھتا ہوں دھاگہ بھی انشاءاللہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی آپ کیا بات کر رہے ہیں کہ سارا شہر سُونا ہے، بھائی جی اب تو شہر کی رونق پہلے سے دوگنی ہے۔ بہت زیادہ چہل پہل ہے۔ لگتا ہے آپ مدت سے نارووال نہیں گئے۔

اور اسی گلی میں ایک خالد صاحب رہا کرتے تھے شاید انہی کو توسط سے ملاقات ہوئی ہو۔
 

خرم

محفلین
بھیا وہ کیا کہتے ہیں کہ باغ بہاراں تے گلزاراں بن یاراں کس کاراں تو بس کچھ ایسی ہی بات ہے۔ ہم نے تو تب سے اس گلی سے گزران ہی نہیں کیا جب سے ذیشان لاہور آگیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ٹھیک کہہ رہے ہیں آپ، لیکن اب کے جب بھی کبھی پاکستان تشریف لائیں تو نارووال کا ایک چکر ضرور لگائیے گا۔ پرانی یادیں تازہ ہو جائیں گی۔
 

خرم

محفلین
گاؤں تو بھیا جانا ضروری ہوتا ہے کہ سب لوگ تو وہیں ہیں اور والد صاحب کا مدفن بھی ہے اور لازمی طور پر نارووال بھی جاتے ہیں لیکن بس ایسے کہ جیسے کہیں بھی چلے گئے۔ وہ جو مزا تھا شہر جانے کا وہ اب نہیں رہا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے اب آپ کے دوست احباب وہاں نہیں ہیں تو ایک اجنبی کی طرح ہی محسوس ہوتا ہو گا۔
 

فرذوق احمد

محفلین
او،،،،،،،،،،، میرے شہر کی چار مشہور چیزیں

ایک

رنگ بازی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لوگ رستہ بالکل صحیح نہیں بتاتے

دو
فوڈ سٹریٹ

تین

مینارِ پاکستان

اور
چھوتھا میں خود:eek:
 

خرم

محفلین
ہمارے موجودہ شہر کی چار مشہور چیزیں

والٹ ڈزنی ورلڈ
یونیورسل سٹوڈیوز
سی ورلڈ
آرلینڈو کنونشن سنٹر
 

شمشاد

لائبریرین
ریاض کی چار چیزیں

یہاں دو عدد ٹاور ہیں
ساری دنیا سے گئی گزری اور بے ہنگم ٹریفک
سعودی عرب کا دارالحکومت ہے
سال کا زیادہ تر حصہ سخت گرمی اور وہ بھی خشک
 

چاند بابو

محفلین
آپ تو جانتے ہو پپو بھائی پاکستان میں سڑک بننا تو شورع ہو جاتی ہے پر مکمل۔۔۔۔۔کبھی نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔۔۔چاند بابو کو بھی چاہیے کہ انہین ۔کچی پکی سڑکوں پے جانے کا سوچیں

اجی یہاں یہی مسئلہ ہے پچھلے 4 سے 5 الیکشن میں نے اسی انتظار میں گزار دیئے ہیں۔ اتنے عرصے میں تو میرا خیال ہے اگر میں کوشش کرتا تو خود وزیر بن جاتا۔ خیر لگتا ہے کہ اس بار سڑک بن ہی جائے گی۔ اور اگر نہ بھی بنی تو اگلی بار تو ضرور ہی بن جائے گی۔ کیا خیال ہے آپ لوگوں کا سڑک بنے گی یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

خرم

محفلین
بھائی سڑک بنے یا نہ بنے آپ دولہا بن جائیں۔ ویسے بھی گھوڑے پر بارات کا جانا تو آج کل فیشن میں شامل ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور کیا، اور اس کے لیے پکی سڑک کی بھی ضرورت نہیں، بلکہ گھوڑا تو کچے پئے پر اور زیادہ اچھا چلتا ہے۔
 

زینب

محفلین
چلیں چاند بابو اپ کا تو مسئلہ ہی ختم ہو گیا۔۔۔۔۔یعنی نا بنے سڑک تو بھی اپ کو دلہا تو بننا ہی بننا ہے۔،،،اپ کے سارے بہانے ختم۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
تم تو ایسے پیچھے پڑی ہو جیسے تمہیں شہ بالا بننا ہے۔ پتہ بھی ہے لڑکیاں شہ بالا نہیں بنا کرتیں۔
 

پپو

محفلین
آپ تو جانتے ہو پپو بھائی پاکستان میں سڑک بننا تو شورع ہو جاتی ہے پر مکمل۔۔۔۔۔کبھی نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔۔۔چاند بابو کو بھی چاہیے کہ انہین ۔کچی پکی سڑکوں پے جانے کا سوچیں
جناب آپ کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے آپ بس شادی کی تیاری کرو میری ایک موسمی غبارے والے سے بات چیت چل رہی ہے امید ہے چا ند بابو ہائڈروجن غبارے میں بارات لیکر جائیں گے اور شائد پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو
 
Top