اپنے شہر کی چار مشہور چیزیں بتائیں

شمشاد

لائبریرین
آپ بڑے بےتاب ہیں میری بارات کے لیے کرسیاں لگانے کے لیے۔۔۔۔۔۔۔:grin:ویسے آفرز تو بڑی ہین وہ کیا ہے نا پہا جی میں ایسی آفرز پے کان نہیں دھرتی:princess:

مجھے کرسیاں ورسیاں لگانے کا کوئی شوق نہیں ہے، مجھے تو بس کھانے سے مطلب ہے۔ تم کوئی بھی آفر قبول کر کے شادی کارڈ بھیجنے کی بات کرو۔
 

زینب

محفلین
ہاہاہاہاہا ہاے پہا جی کتنی جلدی ہے اپ کو مجھ سے جان چھڑوانے کی۔جس کا میرا ابھی کوئی ارادہ نہیں۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو کیا تم بھی شادی کے بعد غایب ہو جاؤ گی دوسرے اراکین کی طرح جن کی حال ہی میں شادیاں ہوئی ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
سب ایسے ہی کہتے ہیں لیکن ہوتا وہی ہے جو منظور خدا ہوتا ہے۔

اور خدا کو یہی منظور ہوتا ہے کہ اردو محفل چھوڑو، اپنی محفل شروع کرو۔ ;)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مجھے ابھی تک یہ سمجھ نہیں‌آئی لڑکیاں یا عورتیں‌ اپنے شوہر جی کا نام کیوں‌نہیں‌لیتی ہیں کچھ کہتی ہے منے کے ابا کچھ کہتی ہیں انھوں وغیر وغیر ایک دفعہ ایک دیہاتی عورت تھی اس کی شادی جس آدمی سے ہوئی تھی اس کا نام تھا ”مکھن خان ‘‘ ایک دن وہ اپنے بچوں کو ناشتے کروا رہے تھی اس نے سوچھا کیوں‌نہ آج بچوں‌کو روٹی پر مکھن لگا کر دیا جائے اب وہ نام تو نہیں‌لے سکتی تھی اس نے کہا ارے بچوں ادھر کرو روٹی میں‌آپ کو اس پر آپ کے ابا رکھ کر دوں‌ہاہاہہا
 

سارا

محفلین
یہ میں نے کچھ اس انداز سے پڑھا تھا کہ وہ لسی بنا رہی تھیں اس کے اوپر مکھن آگیا تو بچے نے پوچھا کہ یہ کیا ہے تو وہ خاتون بولیں کہ تمہارے ابا جی تیر رہے ہیں۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سب پرانے زمانے کی باتیں ہیں یا آج بھی کہیں دور دراز کے پسماندہ دیہاتوں میں ہوتا ہو گا۔ آج کے زمانے کی کوئی بھی شادی شدہ خاتون اپنے خاوند کو نام سے ہی بلاتی ہیں۔ بلکہ یہاں تو میں نے یہ بھی دیکھا ہے۔ تو مہمانوں کے لیے چائے بھی بنواتی ہیں، اوپر سے کہیں گی " اکرم چائے بہت اچھی بناتے ہیں۔"
 

سارا

محفلین
ہماری طرف میں نے بہت ایسا دیکھا ہے کہ بچوں کے نام سے اپنے شوہر کو مخاطب کرتی ہیں البتہ وہ جن کی شادیاں آجکل ہوئی ہیں وہ نام لے رہی ہیں۔۔۔
 

زیک

مسافر
چلیں اب موضوع پر واپس آتے ہیں۔

میرے شہر کی مشہور چیزیں:

1۔ مارٹن لوتھر کنگ
2۔ سی‌این‌این
3۔ کوکا کولا
4۔ Gone With the Wind کی مصنف مارگریٹ میچل
 

سارا

محفلین
زیک آپ میرے شہر کی بھی بتا دیں اگر آپ کو پتا ہو تو تا کہ خود میرے اپنے علم میں بھی اضافہ ہو سکے۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
ہماری طرف میں نے بہت ایسا دیکھا ہے کہ بچوں کے نام سے اپنے شوہر کو مخاطب کرتی ہیں البتہ وہ جن کی شادیاں آجکل ہوئی ہیں وہ نام لے رہی ہیں۔۔۔

یہاں عرب میں تو رواج ہی کنیت سے بلانے کا ہے۔

اور ہاں بہت شکریہ آپ کی ای میل مل گئی ہیں۔
 

سارا

محفلین
جی اب پاکستان میں بھی جو دین میں دلچسپی لے رہے ہیں وہ خواتین ام فلاں لگا رہی ہیں اور مرد ابو فلاں۔۔
اور ہمارے ہاں فلاں کے ابو۔۔ فلاں کی امی۔۔;)
 

خرم

محفلین
خرم بھائی یہ چندرکے راجپوتاں غالباً بڈھن کے قریب ہے۔
اور کھجور والی گلی میں آپ کے کون سے دوست تھے، یہ تو ہمارا راستہ تھا کھجور والی گلی سے گزر کر ریلوے اسٹیشن جانے کا۔

فیض پر انہوں نے تب قبضہ جمایا ہو گا، جب نارووال سیالکوٹ کی تحصیل تھی۔ اب تو نارووال ضلع ہے۔

شمشاد بھائی آپ نے تو مجھے "حریان" کر دیا ہے۔ بالکل یہ بڈھن کے قریب ہی ہے لیکن آپ کا وہاں سے کیسے گزر ہوا؟ اور کھجور والی گلی میں ایک کارخانہ ہوا کرتا تھا ٹیوب ویل پمپ کا جو اب نہیں رہا۔ وہ ہمارے دوست کا تھا۔ ذیشان اعظم نام ہے اس کا۔
 

شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی مجھے دو دفعہ کا تو یاد ہے کہ بڈھن گیا تھا، شاید اس سے زیادہ دفعہ بھی گیا ہوں گا۔

اور جی وہ کارخانہ ہوتا تھا۔ یہ ذیشان اعظم کے بھائی سکندر اعظم ہیں کیا؟

اب تو وہ گلی صحیح کی کمرشل مارکیٹ بنی ہوئی ہے۔ لوگوں نے اپنے گھروں کو دکانوں میں تبدیل کر دیا ہے۔

آپ کی بٹیا کی سالگرہ کیسی رہی؟ آپ نے غالباً اس کی سالگرہ کا دھاگہ ابھی تک دیکھا نہیں۔
 
Top