اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

سروش

محفلین
پانی بھی حرام ہوگا کیونکہ سب سے زیادہ اسی کی مقدار ہوتی ہے
بھائی پانی میں الکوحل؟ آپ کی مراد شاید ہائڈروجن سے ہے ، ایتھنول میں ہائڈروجن کے 6 ایٹم ہوتے ہیں جبکہ پانی میں ہائڈوروجن کے 2 ، پانی ہائڈروجن آکسائڈ ہے جبکہ ایتھانول آرگینک کمپاؤنڈ ہے تمام آرگانیک کمپاؤنڈز میں کاربن لازمی جز ہے جبکہ پانی میں کاربن نہیں ہوتا ۔
 

فہد اشرف

محفلین
بھائی پانی میں الکوحل؟ آپ کی مراد شاید ہائڈروجن سے ہے ، ایتھنول میں ہائڈروجن کے 6 ایٹم ہوتے ہیں جبکہ پانی میں ہائڈوروجن کے 2 ، پانی ہائڈروجن آکسائڈ ہے جبکہ ایتھانول آرگینک کمپاؤنڈ ہے تمام آرگانیک کمپاؤنڈز میں کاربن لازمی جز ہے جبکہ پانی میں کاربن نہیں ہوتا ۔
شراب میں پانی اور ایتھنول کی مقدار
 
بات شراب کی چل رہی ہے تو اسلام میں شراب (خمر) حرام ہے الکحل نہیں۔ کیونکہ الکحل خود شراب نہیں ہے بلکہ شراب میں اس کا ایک کمپاؤنڈ ایتھنول پایا جاتا ہے جس کی مقدار 20 فیصد سے کم ہی ہوتی ہے۔ اب اس بنا پر اگر الکحل کو حرام قرار دیا جائے تو پھر پانی بھی حرام ہوگا کیونکہ سب سے زیادہ اسی کی مقدار ہوتی ہے۔اس لیے جس طرح انگور، جو اور کھجور وغیرہ کی شراب حرام ہے لیکن دوسرے پروڈکٹ حلال ہیں اسی طرح الکحل شراب میں حرام اور دوا وغیرہ میں حلال ہونی چاہیے۔
ایک اور بات یاد آ گئی سرکے کی، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مرغوب تھا ہمارے یہاں لوگ سرکہ کھانا سنت سمجھتے اب سرکے کا کیمکل کمپوزیشن دیکھیں تو ایسیٹک ایسڈ (ایک قسم کا تیزاب) ملتا ہے تو کیا تمام ایسڈ کو سنت سمجھ کے کھائیں گے؟
فہد بھائی خمر کے بارے میں آپ نے درست فرمایا۔ البتہ الکوحل کے بارے میں آپ کی بات ہنوز تشنۂ تکمیل ہے کہ "اگر الکوحل نشہ آور ہو تو اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟"
دوسرا یہ کہ "اگر الکوحل انگور سے کشید کیا گیا ہو تو کیا آپ کے نزدیک خمر نہیں؟"
 

فہد اشرف

محفلین
"اگر الکوحل نشہ آور ہو تو اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟"
دوسرا یہ کہ "اگر الکوحل انگور سے کشید کیا گیا ہو تو کیا آپ کے نزدیک خمر نہیں؟"
اگر نشہ آور ہوا تو بھی الکحل ہے غیر نشہ آور ہوا تب بھی الکحل ہی رہے گا شراب یا خمر تب کہلائے گا جب اسے شراب یا خمر بنا کے استعمال کیا جائے گا۔
 

زیک

مسافر
بات شراب کی حرمت کی چل نکلی ہے تو پرانے وقتوں میں علما و فقہا کا اس بارے میں مختلف قسم کا اختلاف رہا ہے۔ کلاسک دور کے ایسے بھی جیّد علما گزرے ہیں جن کے نزدیک بیئر (باوجود الکحل کے) حرام نہیں تھی۔
 

فاتح

لائبریرین
میری ایک کانفرنس چل رہی ہے جو کل ختم ہو جائے گی تو فراغت سے دوبارہ ہومیوپیتھی کے لتے لینے کا آغاز کروں گا۔ ان شاء اللہ تعالی ہو العزیز :laughing:
تب تک اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو ہومیوپیتھی پر، اپنے معجزات اور چاچے "لطیف" کی "یادوں" کی برکات و فیوض کا بیان جاری رکھو۔ :rollingonthefloor:
 

شاہد شاہ

محفلین
میری ایک کانفرنس چل رہی ہے جو کل ختم ہو جائے گی تو فراغت سے دوبارہ ہومیوپیتھی کے لتے لینے کا آغاز کروں گا۔ ان شاء اللہ تعالی ہو العزیز :laughing:
تب تک اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو ہومیوپیتھی پر، اپنے معجزات اور چاچے "لطیف" کی "یادوں" کی برکات و فیوض کا بیان جاری رکھو۔ :rollingonthefloor:
کانفرنس برائے ہومیوپیٹھی ڈرگ انفورسمنٹ؟
 

سید عمران

محفلین
میں معذرت خواہ ہوں کہ بات ہومیوپیتھی سے ہو کر کہیں سے کہیں نکل چلی ہے، لیکن اب اس بات کو منطقی انجام تک پہنچانا بھی ضروری ہے۔

سو عالمین سے میرا اگلا سوال:

کیا کوئی ایسے مفسر یا محدث یا فقہیہ گزرے ہیں جنہوں نے "خمر" سے مراد خاص انگوری شراب مطلب نہ لیا ہو بلکہ ہر قسم کے نشہ آور مائع چیز کو مراد لیا ہو۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بولا تو کسی خاص چیز کو جاتا ہے لیکن مراد اس سے وہ خاص چیز نہیں ہوتی بلکہ پوری کی پوری جنس ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر آج سے بیس تیس سال پہلے جب پاکستان میں "ڈالڈا گھی" بولا جاتا تھا تو اس سے مراد خاص "ڈالڈا" برانڈ کا گھی نہیں ہوتا تھا بلکہ اس سے مراد مصنوعی یا بناسپتی گھی کی ساری جنس ہوتی تھی چاہے وہ گھی ڈالڈا والوں نے بنایا ہو یا کسی اور برانڈ نے۔ اسی طرح "سرف" بولنے سے مراد صرف خاص "سرف" برانڈ مقصود نہیں ہوتا تھا بلکہ سارے کے سارے ڈیٹرجنٹ مراد ہوتی تھی اور وہ اس لیے کہ "ڈالڈا" اور "سرف" اتنے عام تھے اور اتنے مشہور تھے کہ اپنی پوری جنس یعنی بالترتیب بناسپتی گھی اور ڈیٹرجنٹ کی نمائندگی کرتے تھے۔ اسی طرح حالیہ زمانے میں بچوں کے پیمپرز، یعنی ہیں تو وہ ڈائپرز لیکن پیمپرز برانڈ انتا مشہور ہو گیا کہ پیمپر کہہ کر سارے ڈائپرز مراد لیے جاتے ہیں۔

سو میں پوچھنا یہ چاہ رہا ہوں کہ کسی عالم، کسی مفسر، کسی محدث، کسی فقہیہ نے یہ کہا ہو کہ چونکہ اس زمانے میں عرب میں "خمر" یا خاص انگوری شراب (وائن) اتنی مشہور و مقبول تھی کہ "خمر" عرف عام میں ہر قسم کے نشہ آور سیال کے لیے بولا جاتا تھا نہ کہ خاص انگوری شراب کے لیے جیسا کہ اپنی ثقافت سے میں نے کچھ چیزوں کی مثال بھی دی؟
مصروفیت کے باعث جواب دینے میں تاخیر پر معذرت۔۔۔
کسی کے ذہن میں خمر کے نام سے کسی اور شراب کا نام اس لیے نہیں آسکتا کہ خمر کہتے ہی انگور کی شراب کو ہیں۔۔۔
دیگر شرابوں کے نام بھی دیگر ہیں مثلاً۔۔۔
کھجور کی شراب کو سُکر، شہد کی شراب کو بِتع، مکئی کی شراب کو مِزر کہتے ہیں۔۔۔
اسی طرح ہر جنس کی شراب کا نام الگ ہے!!!
 
بہرحال دھاگے کو ابتدا سے ہی نامناسب طور پر ٹرینڈ سے ہٹا دیا گیا تھا اس لئے خاکسار کے مراسلوں میں سختی آگئی تھی۔ اس کے لئے خاکسار زیک سے دلی طور پر بہت معذرت خواہ ہے۔ اس کے علاوہ زیک کے ایک لنک پر مشتمل مراسلے کے بعد میرے جوابی مراسلے سے زیک کی شخصیت کا تاثر خراب ہورہا ہے۔ اس پر بھی خاکسار انتظامیہ سے درخواست کرتا ہے میرے جوابی مراسلے کو حذف کردیں۔
ابن سعید
ایسے کاموں کے لیے اراکین عملہ کو لڑی میں متوجہ کرنے کے بجائے رپورٹنگ کے نظام سے استفادہ فرمائیں۔ :) :) :)
 
یو ٹیوب پر ایک معلوماتی نوعیت کا چینل ہے جس کی ویڈیوز ہم گاہے بگاہے دیکھتے رہتے ہیں۔ آج یوٹیوب نے محبتاً اس چینل کی ایک ویڈیو دیکھنے کی پیش کش کی تو عنوان دیکھ کر ہمیں ایسا لگا جیسے گوگل کو بھنک لگ گئی ہو کہ محفل میں ہومیو پیتھی پر بات چیت چل رہی ہے۔ :) :) :)

 

فاتح

لائبریرین
یو ٹیوب پر ایک معلوماتی نوعیت کا چینل ہے جس کی ویڈیوز ہم گاہے بگاہے دیکھتے رہتے ہیں۔ آج یوٹیوب نے محبتاً اس چینل کی ایک ویڈیو دیکھنے کی پیش کش کی تو عنوان دیکھ کر ہمیں ایسا لگا جیسے گوگل کو بھنک لگ گئی ہو کہ محفل میں ہومیو پیتھی پر بات چیت چل رہی ہے۔ :) :) :)

یہ وڈیو دیکھ کر ایسا لگا کہ میرے مراسلوں کا ترجمہ پڑھ کر بنائی گئی ہے۔ :laughing:
 
بہت مبہم تبصرہ ہے یہ
بھائی میرے لحاظ سے یہ واقعتا ایک مفید دھاگہ ہے اگر اس میں اسی موضوع پر گفتگو کی جائے جو اس کا عنوان ہے، یعنی اپنے ہومیو پیتھی تجربات شیئر کریں۔
لیکن یہاں تو دھاگہ کھلنے کے بعد ہی سے نورا کشتی کا غیر متناہی سلسلہ چل پڑا ہے، حالانکہ صاحب دھاگہ نے اس کے بارے میں ابتدائی گفتگو ہی میں اس کے مختلف فیہ ہونے کی طرف اشارہ کر دیا تھا۔
مجھ جیسا آدمی دو سے زائد بیماریوں میں خطرناک طور پر کئی ماہ گرفتار رہنے کے بعد صرف اور صرف ہومیوپیتھی دواؤں کے ذریعے صحت یاب ہوا ہے۔ میرے لیے اس کی افادیت کا انکار ممکن نہیں۔
اتنی عمیق علمی گہرائیوں یا دقیق نقاطی باریکیوں سے ہمیں کیا مطلب بھائی! شاہ فیصل کالونی 1 میں ڈاکٹر اسد الحی علوی کی کلینک پر ہی چکر لگا لو، اور بنفس مریب خود ان سے سوالات کر کے اندازہ لگاؤ کہ کس کو کیسے ان دواؤں سے شفا ہوئی؟ اپنی بھی کوئی ایک بیماری وہاں ساتھ ہی لیتے جاؤ اگر تین گھنٹے تک صبر آزمائی کا تجربہ بھی اپنے دامن میں سموئے ہوئے ہو۔ خود ہی پتا لگ جائے گا۔
 

فاتح

لائبریرین
ہومیوپیتھک پوٹینسیز اور ڈائلوشن چارٹ

موازنے کے لیے یہ ذہن میں رکھیں کہ ہمارے سیارے زمین پر ریت کے کل ذرات کی تعداد7 سیکسٹلین یعنی 7 کے بعد (صرف) 21 صفر ہےاور کائنات میں موجود تمام ستاروں کی تعداد اس کا دس گنا یعنی 70 سیکسٹلین ہے یعنی 7 کے بعد (صرف) 22 صفر۔
اور ہومیوپیتھی کی صرف 30 ایکس پوٹینسی میں ہی ایک حصہ دوائی کا اور پانی یاالکوحل کے حصوں کی تعداد1 نونلین یعنی 10 کے بعد 30 صفر ۔۔۔
جب کہ ہومیوپیتھی کی 10 ایم پوٹینسی میں ایک حصہ دوائی کا اور 10 کے بعد 20 ہزار صفر لگائیں تو وہ عظیم عدد برآمد ہوتا ہے جو پانی یا الکوحل کے حصوں کی تعداد ہے۔۔۔ کائنات سے بھی ماورا ہو گئی یہ تعداد تو۔
Names of large numbers - Wikipedia
 
آخری تدوین:
Top