اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

فاتح

لائبریرین
فی الحال تو نظر آرہا ہے کہ مذہبی رجحان رکھنے والوں کی رائے ہے کہ طریقہ ایلوپیتھی ہو یا ہومیو یا یونانی بلکہ کوئی بھی اگر شفا ملتی ہے تو استعمال کرنے میں کوئی ہرج نہیں جبکہ فریق مخالف کی رائے میں اصل طریقہ علاج ایلوپیتھی ہی ہے اور کسی اور طریقے سے آپ کو شفا ملی تو یہ غالبا آپ کا وہم تھا ۔
انتہائی غلط۔۔۔ دوبارہ پڑھیں ہومیوپیتھی کے مخالفین کے مراسلے۔۔۔
مجھ سمیت تمام ہومیو پیتھی کے خلاف بات کرنے والوں میں سے کسی نے نہیں لکھا کہ جڑی بوٹیوں یا دیگر مستند طریقوں سے علاج ممکن نہیں۔
اور دوسری بات یہ کہ یہ "ایلو پیتھی" کیا بلا ہے؟ یہ بھی ان ہومیو والوں کی اصطلاح ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
نہیں۔۔۔
آپ کے اقرار کے بعد ابھی ہمیں کچھ کہنا ہے!!!
کہتے رہیے، کسی نے روکا ہے کیا؟ پہلے بھی تو تمام سائنسی دلائل کو پسِ پشت ڈال کر کہتے ہی چلے جار رہے ہیں، اب بھی بصد شوق جاری رکھیں۔ :)
اگر کوئی آپ کو روک رہا ہے تو انتظامیہ کو فوراً رپورٹ کریں۔
 
سید عمران

محفلین

کیا آپ سانس بھی سائنس کو دیکھ دیکھ کر لیتے ہیں؟؟؟
یا بس لیے چلے جارہے ہیں؟؟؟
 
کل اپنے خاندان سے ایک اور شہادت ملی ، ایک خاتون کو جگر کی تکلیف کی شکایت تھی ۔ تقریبا دو ہفتے ایلوپیتھک ڈاکٹر کو ہر پیشی پر اڑھائی اڑھائی سو روپے پیش کئے مگر افاقہ نہ ہوا کسی نے ایک ہومیو ڈاکٹر کا بتایا اس کو پہلی پیشی پر چار سو روپے پیش کئے ۔ اس کے بعد خاتون ماشاءاللہ شفایاب ہو گئی ۔
 
معصوم لوگ۔۔۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اڑھائی سو میں ایسا ہی ڈاکٹر ملتا ہے۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
کوئی شہادت جگر ٹرانسپلانٹ کی بھی لے آئیں گے یہ معصوم ہومیو کی "لطیف یاد" کے ساتھ
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
حیرت ہے۔۔۔
یہ خاتون سائنس کی کتاب پڑھے بغیر کیوں شفا یاب ہوئیں۔۔۔
حد ہوگئی جہالت کی بھی!!!
 
سید عمران

محفلین
معصوم لوگ۔۔۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اڑھائی سو میں ایسا ہی ڈاکٹر ملتا ہے۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
کوئی شہادت جگر ٹرانسپلانٹ کی بھی لے آئیں گے یہ معصوم ہومیو کی "لطیف یاد" کے ساتھ
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہاہاہاہا۔۔۔
یہ ڈاکٹر ڈھائی ہزار روپے لے کر بھی یہی کام کرسکتا تھا۔۔۔
یہ تو اس کی شرافت تھی کہ وہی کام کم پیسوں میں کام کردیا!!!
 
فاتح

لائبریرین
اسی لڑی میں ایک سے زائد مرتبہ عرض کر چکا ہوں کہ اگر ہنومانیوپیتھی سے واقعی علاج ہو جاتا ہے اور اس کی میٹھی گولیاں واقعی کسی مرض کی "دوا" ہیں تو بھائی میرے، یہ ملٹی بلین ڈالر ہنومانیو پیتھی انڈسٹری مروجہ طریق کار کے مطابق کنٹرولڈ ٹیسٹنگ کیوں نہیں کراتی جہاں آدھے مریضوں کو "دوا" اور آدھوں کو پلیسیبو دی جاتی ہے اور نتائج کو پرکھا جاتا ہے۔
ہر فارما کمپنی جب کوئی نئی دوائی بناتی ہے تو اسی طریقے پر ٹیسٹ کرواتی ہے اور تبھی اسے اجازت ملتی ہے وہ دوا مارکیٹ کرنے کی۔ ہنومانیو پتھی بھی کروا لے تا کہ ایک مرتبہ اس بحث کا اختتام ہو۔۔۔
ورنہ میرے فلاں رشتے دار کی شہادت مان لو کہ ہنومان کا میٹھاپرساد کام کرتا ہے اور میرے محلے کے فلاں آدمی سے معلوم کر لو جیسے اٹکل پچو ہی کرتے رہیں گے جو سالہا سال سے کرتے آ رہے ہیں۔
 
سید عمران

محفلین
ہم نہ تو ہومیو کے کٹر حامی ہیں نہ کسی اور کے مخالف۔۔۔
لیکن جب ہمیں فائدہ ہوا تو اس یقینی امر کو ایسے لوگوں کی کتب بینی یا آرٹیکل ریڈنگ کی بھینٹ نہیں چڑھا سکتے جو نہ تو ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہیں نہ ایلو پیتھک۔۔۔
غیر ماہرِ فن کا اظہارِ فن نرا انگریری کا ’’فن‘‘ بن کے رہ جاتا ہے!!!
 
ہنومانیو پیتھی کا بھی ڈاکٹر ہوتا ہے ؟ جس نے دسویں جماعت بھی آرٹس میں پاس کی ہوتی ہے اور ایف اے بھی آرٹس میں اور پھر اچانک ایک معجزہ ہوتا ہے اور وہ شخص بغیر کسی سائنسی بیک گراؤنڈ کے انسانی جسم، اعضا، بیماریوں اور ان کی وجوہات، ادویہ اور ان کے طبی خواص یا ذیل کے انتہائی سائنسی مضامین پڑھنے سمجھنے اور پاس کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔
Anatomy (Theory & Practical)
Pharmacy (Theory & Practical)
Physiology
Pathology & Microbiology
Hygiene
Obstetrics & Gynecology
Pathology and Microbiology
Psychology
Forensic Medicine
Minor Surgery
Case Taking & Repatriation
Materia Medica (Comparative study of medicine)
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
زیک

مسافر
کیا یہ میرے پوچھے گئے سوال کا عقل مندانہ جواب ہے؟؟؟
بالکل۔ جس طرح ہومیوپیتھ علاج کرتا ہے اسی طرح پیر بھی کرتا ہے۔ جس طرح اس لڑی میں ہومیوپیتھی سے شفا پانے کے قصے درج ہو رہے ہیں اسی طرح پیروں سے شفا کی بھی بہت سی کہانیاں ہیں
 
قصے کہانیاں چھوڑیں۔۔۔
یہ بتائیں کہ اگر ایلوپیتھی علاج سے شفا نہ ملے تو کیا کریں؟؟؟
 
شاہد شاہ

محفلین
ورنہ میرے فلاں رشتے دار کی شہادت مان لو کہ ہنومان کا میٹھاپرساد کام کرتا ہے اور میرے محلے کے فلاں آدمی سے معلوم کر لو جیسے اٹکل پچو ہی کرتے رہیں گے جو سالہا سال سے کرتے آ رہے ہیں۔
یہ مذہبی لوگ ہیں، سائنسی لاجک انکے بس کی بات نہیں۔ خوامخواہ مغز ماری کا کیا فائدہ؟
 
Top