اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

سید عمران

محفلین
تو کسی اور ایلوپیتھی معالج سے رجوع کریں۔ ٹیسٹس دوبارہ کروائیں وغیرہ۔ درست طریقہ علاج بدل کر روحانی ڈرامے بازی اپنانے کی کیا ضرورت ہے؟
ایلو پیتھی معالج کی نہیں علاج کی بات کی یے...
اگر کسی اور طریقے سے شفا حاصل ہو تو وہ مریض کے لیے ڈرامہ بازی نہیں رہتی!!!
 
فاتح

لائبریرین
یہ بتائیں کہ اگر ایلوپیتھی علاج سے شفا نہ ملے تو کیا کریں؟؟؟
تو کسی اور ایلوپیتھی معالج سے رجوع کریں۔ ٹیسٹس دوبارہ کروائیں وغیرہ۔ درست طریقہ علاج بدل کر روحانی ڈرامے بازی اپنانے کی کیا ضرورت ہے؟
ایسی لا علاج بیماری (terminal ilness) میں یوتھینیزیا بھی ایک آپشن ہوتا ہے۔
ہاں! اس سے پہلے تعویذ گنڈے اور ہنومانیو پیتھی جیسے حیلے کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں سوائے تکلیف کا عرصہ بڑھانے کے۔
 
ہادیہ

محفلین
میں بولوں کہ نا ۔۔:noxxx:
سب باتیں اپنی جگہ۔۔ مگر انسان کو اتنا رجڈ بھی نہیں ہونا چاہیے۔۔ بات تو شفاء کی ہے۔۔ کبھی کبھی ہر طرف سے ڈاکٹر مایوس کردیتے ہیں اور اللہ کسی کے بھی ذریعے شفا عطا فرماتا ہے۔ اور رہی بات ہومیو پیتھک کی۔۔تو اب اتنی بھی انہونی بات نہیں ہے کہ اس سے شفاء ہی نا مل سکے۔۔
ارے بھائیو ۔۔ میں نے تو موٹے ہونے کے لیے بھی ہومیو کی میڈیسن یوز کی تھی۔۔:rollingonthefloor: مجھے تو اچھا خاصہ فرق پڑا تھا۔۔:noxxx:
مگر بعد میں چھوڑ دی۔۔ ہن اللہ دا واسطہ چھڈن دی وجہ نا پوچھیو۔۔ میں کوئی نئیں دسنا۔۔:p
البتہ اتنا ضرور کہوں گی چھوڑنے کہ وجہ کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں تھا۔۔:)
 
فاتح

لائبریرین
ہنومانیوپیتھی کا ایک واقعہ:
بچپن میں ایک چوٹ لگنے کے باعث میرے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی اور ساتھ ہی کہنی کا جوڑ اتر گیا تھا۔ اس سے پہلے کہ ہم کسی اصل ڈاکٹر یا آرتھوپیڈسٹ کے پاس جاتے MACS0647-JD گلیکسی سے ایک فوٹون اس گلیکسی میں موجود کسی سیارے سے نا معلوم مادے کی لطیف یاد اپنے ساتھ لایا اور میرے بازو میں سرایت کر گیا۔ اسی لمحے جوڑ بھی چڑھ گیا اور ہڈی بھی جڑ گئی لیکن مجھے معلوم ہے کہ haters gonna hate اور اس سچے واقعے پر بھی یقین نہیں کریں گے جو ہنومانیوپیتھی سے شفا کی ایک ناقابل تردید دلیل ہے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
ایلو پیتھی معالج کی نہیں علاج کی بات کی یے...
اگر کسی اور طریقے سے شفا حاصل ہو تو وہ مریض کے لیے ڈرامہ بازی نہیں رہتی!!!
آپ شفا اور طریقہ علاج کو مکس کر رہے ہیں۔ شفا تو پلیس بو سے بھی ہو جاتی ہے۔ کچھ نہ کریں تب بھی محض جسمانی قوت مدافعت سے شفایاب ہوا جا سکتا ہے۔
اصل طریقہ علاج سائنسی ہی ہے۔ اور یہ بھی ضروری نہیں کہ اس سے لازمی شفا ہو۔ اس طریقہ علاج کے سایڈ ایفیکٹس بھی کافی ہیں۔ بہرحال یہی طریقہ علاج رائج اور درست ہے۔ باقی طرائق سے شفایابی ممکن ہے لیکن انکا طریقہ علاج غیر سائنسی ہونے کی وجہ سے درست نہیں ہے۔
 
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی!!!
 
شاہد شاہ

محفلین
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی!!!
مثال سے سمجھاتا ہوں۔ آپکو پیٹ میں سخت تکلیف ہے۔ سائنسی معالج تمام علامات نوٹ کرنے کے بعد اس مقام سے جہاں درد ہے ٹیسٹ لیگا۔ ان ٹیسٹس کی بنیاد پر آگے کا علاج طے پائے گا۔ یہاں معالج کے پاس دوائی، آپریشن یا مزید ٹیسٹس کاُ چناؤ موجود ہے۔ جبکہ دیگر طریقہ علاج میں ایسے سائنسی انتخاب موجود نہیں ہوتے۔ کیونکہ ان میں ٹیسٹنگ کا تصور غیر سائنسی بنیادوں پر ہوتا ہے۔
 
اگر پھر بھی فائدہ نہ ہوا تو؟؟؟
 
شاہد شاہ

محفلین
اگر پھر بھی فائدہ نہ ہوا تو؟؟؟
ٹیسٹس یہ ثابت کر دیں گے کہ واقعی کسی جسمانی مسئلہ کی وجہ سے تکلیف ہو رہی ہے یا محض ذہنی عارضہ ہے۔ جیسے بہت سے لوگوں کو چھاتی میں شدید تکلیف ہوتی ہے اور ہارٹ اٹیک سمجھ کر ہسپتال پہنچ جاتے ہیں۔ ای سی جی اور دیگر ٹیسٹس بالکل نارمل نکلتے ہیں۔ ایسے حملے ایک ذہنی بیماری اینگزائیٹی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ سائنسی طریقہ علاج یوں اصل بیماری کی تشخیص کیلئے بہت ضروری ہے۔
 
مذہبی اور سائنسی کی بحث سمجھ نہیں آئی۔
میں بہت مذہبی ایلوپیتھی ڈاکٹرز کو جانتا ہوں، جو اپنی اپنی فیلڈ میں مانے ہوئے سپیشلسٹ ہیں۔
اور ایسے ہومیو پیتھ بھی دیکھے ہیں جو بظاہر مذہبی نہیں ہیں۔ :)
 
ہومیوپیتھی ایک روحانی طریقہ علاج ہے۔ مادے کی “روح” دوائی میں باقی رہ جاتی ہے کی کوئی سائنسی توجیح پیش نہیں کی جا سکتی
 
ہومیوپیتھی ایک روحانی طریقہ علاج ہے۔ مادے کی “روح” دوائی میں باقی رہ جاتی ہے کی کوئی سائنسی توجیح پیش نہیں کی جا سکتی
یارو بار بار بور کیوں کر رہے ہیں! ایک بار ہی کہہ دیتے کہ یہ جملہ زبانی یاد کرنا ہے۔ :)
 
لڑی کا موضوع یہ تھا ہی نہیں کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔
موضوع یہ تھا کہ اپنے یا اپنے جاننے والوں کے تجربات شئر کیے جائیں۔ چاہے وہ کامیابی کے ہوں یا ناکامی کے۔
اور ہر دو طرح کے تجربات یہاں لوگوں نے بیان کیے۔
صحیح اور غلط کی بحث نہ کبھی فیصل ہو پائی ہے اور نہ ہو گی۔ خون جلانے کا فائدہ؟
 
میں سائنسی ہوں، میں جس کو نہیں مانتا یا تو وہ خود مذہبیت کا دعوے دار ہے اور میرا مدعا اس کی مخالفت کا برحق ہے۔ لیکن اگر وہ اپنی مذہبیت کو تسلیم نہیں کرتا یا وہ انکاری ہے تو میں غیر سائنٹفک طریقے سے مذہب کا لیبل اس پر چڑھا کر اپنا سائنٹسٹ ہونا جتلاؤں گا۔ یاران من !!!!!
 
سیدھی بات ہے بھائی! اگر اپنے ہومیو پیتھی تجربات ہیں تو شیئر کر دیں ورنہ ہضم کر لیں۔ بزور اپنی بات منوانا کہ میری ہی بات سائنٹفک ہے یہی قبول کی جائے ایک مضحکہ خیزی کے سوا کیا ہو سکتا ہے؟
 
Top