رانا
محفلین
محفلین سے ایک بار پھر گذارش ہے کہ اگر ان کے پاس اپنے سچے واقعات ہومیوپیتھی کے حوالے سے ہیں تو انہیں شئیر کریں۔ ابتدا میں ہی پھر ایک واقعے سے کردیتا ہوں۔
جن ڈاکٹر صاحب کا ابتدائی مراسلے میں ذکر کیا کہ ان سے کھانسی کی تکلیف کا ذکر کیا تھا۔ انہی کا سنایا ہوا ہے۔ جب خاکسار یہاں آیا تو دوست احباب جو جانتے تھے کہ خاکسار آئی ٹی کی فیلڈ سے تعلق رکھتا ہے ان میں سے کئی نے ایک صاحب کا نام لے کر جو ہمارے ان دوستوں کے مشترکہ دوست تھے تذکرہ کیا کہ وہ بھی کراچی کے ہی ہیں، کیا آپ انہیں جانتے ہیں۔ ہم نے کہا کہ نہیں۔ بہرحال ان کا نام اس لئے یاد ہوگیا کہ کم از کم تین چار دوستوں نے ان کا ذکر کیا۔ پھر جب ان ڈاکٹر صاحب کے پاس کھانسی کے لئے گئے تو یہ جان کر کہ ہم بھی کراچی سے ہیں بڑی گرم جوشی سے ملے اور انہی صاحب کا ذکر کردیا کہ وہ بھی کراچی کے ہیں کیا آپ جانتے ہیں۔ ہم نے انکار کیا۔ تو بتانے لگے کہ انہیں کینسر ہوگیا تھا۔ اور کسی کے مشورے پر یہاں علاج کے لئے آئے تھے اور کچھ عرصہ مستقل زیر علاج رہے اور اب کینسر کا کہیں نام و نشان بھی نہیں رہا۔ خاکسار ان صاحب سے اب تک ملا تو نہیں لیکن امید ہے کہ جلد ہی ملاقات ہوجائے گی۔ پھر انشاءاللہ ان سے ان کی بیماری کی ہسٹری اور علاج کی تفصیل ان کی زبانی معلوم کرنے کی کوشش کروں گا۔
اب دیگر محفلین بھی اپنے واقعات شئیر کریں۔