اڈوبی انڈیزائن میں انپیج سے بہتر خودکار کرننگ حاصل کریں!

arifkarim

معطل
وہ فونٹ نہیں بیچ رہے بلکہ پلگ ان بیچ رہے ہیں۔ فونٹ تو فری ہے :act-up:
تو فانٹ کا نام بدلنے کے اختیارات انہوں نے کس سے لئے؟ فیض لاہوری نستعلیق کا نام بھی انہوں نے بغیر اجازت کے تبدیل کر کے اپنی ویب سائٹ پر چڑھا دیا تھا۔ جمیل نوری نستعلیق ٹیم کم از کم اپنے فانٹس کے نام ان میں زیر استعمال ترسیموں پر ہی رکھتی ہے تاکہ اصل خالقین کا نام زندہ رہے۔
 

mohdumar

محفلین
تو فانٹ کا نام بدلنے کے اختیارات انہوں نے کس سے لئے؟ فیض لاہوری نستعلیق کا نام بھی انہوں نے بغیر اجازت کے تبدیل کر کے اپنی ویب سائٹ پر چڑھا دیا تھا۔ جمیل نوری نستعلیق ٹیم کم از کم اپنے فانٹس کے نام ان میں زیر استعمال ترسیموں پر ہی رکھتی ہے تاکہ اصل خالقین کا نام زندہ رہے۔
ہمارے علم میں واقعے فیض نستعلیق کی کہانی نہ تھی ابھی دوسری لڑی میں انتہائی مضحکہ خیز انکشافات پڑھ رہے ہیں۔:)
ویسے موصوف نے kelk اور ان پیج لیٹسٹ کے کریک پر بھی اپنا مقدس نام ٹھوسا ہوا ہے۔:)
 

arifkarim

معطل
بھائی اس کا جواب تو وہ بھی بتا سکتے ہیں ۔ بہرحال ان ڈیزائن میں آٹو کرننگ کا پلگ ان بن گیا ہے۔
ویسے اس پلگ ان کے بغیر بھی انڈیزائن خودکار کرننگ فراہم کر رہا تھا۔ ہمیں تجسس کیریکٹر فانٹ کی کرننگ کی ہے جو کہ اسمیں نہیں تھی۔
 

arifkarim

معطل
مبین انسٹال کرنےکے بعد جب اسکا بنیادی فانٹ چیک کیا تو یہ دیکھ کر حیران ہی رہ گیا کہ سید منظر نے محفل کے پلیٹ فارم سے جاری کردہ آزاد و معروف فانٹس کو نہ صرف اپنے برینڈ کے نام سے تبدیل کیا ہے بلکہ ان پر اپنی کمپنی کا کاپی رائٹ لیبل بھی چپکا دیا ہے :mrgreen:
b654.gif

یہ حرکت گو قانوناً اور اخلاقی طور پرگری ہوئی تو ہے ہی لیکن اس پر ستم یہ ہے کہ یہاں پھر سے انپیج کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔ یعنی اپنے کرننگ پلگ ان کو بجائے تمام اوپن ٹائپ اردو فانٹس کے لاگو بنانے کے صرف "مبین یافتہ" فانٹس تک محدود رکھنے کی بھونڈی سی کوشش کی گئی ہے۔ تا صارفین پلگ ان استعمال کے دوران اسی خوش فہمی میں مبتلا رہیں کہ وہ سید منظر کے تیار کردہ کوئی نئے اور جمالیاتی فانٹس استعمال کر رہے ہیں۔ حالانکہ پیچھے وہی پرانا جمیل نوری نستعلیق اور اسکا سابقہ کشیدہ ورژن ہے جسے مبین نوری نستعلیق کے نام سے ری برینڈ کر کے کرننگ کیساتھ مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے!:applause:
قانونی ماہرین اس بارہ میں کیا کہتے ہیں؟ جب یہ پلگ ان محض کرننگ فراہم کرتا ہے تو اسکے ساتھ دیگر فانٹس کا نام بدل کر اور ان پر اپنا کاپی رائٹ کا لیبل لگا کر بیچنے کی کیا منطق ہوئی؟ جو چیز آپکی تخلیق ہے ہی نہیں، اسے آپ آگے کیسے بیچ سکتے ہیں اور وہ بھی کاپی رائٹ کے نوٹس کیساتھ؟ :)
دوست سعادت اسد شاکرالقادری فاتح عبدالحفیظ سید ذیشان
 
مدیر کی آخری تدوین:

دوست

محفلین
اس کے خلاف قانونی کارروائی نوری نستعلیق کے کاپی رائٹ ہولڈر ہی کر سکتے ہیں۔ میں اور آپ اس بدمعاشی پر کوسنے کے علاوہ اور کیا کر سکتے ہیں بھلا۔
 

سید ذیشان

محفلین
مبین انسٹال کرنےکے بعد جب اسکا بنیادی فانٹ چیک کیا تو یہ دیکھ کر حیران ہی رہ گیا کہ سید منظر نے محفل کے پلیٹ فارم سے جاری کردہ آزادمعروف فانٹس کو نہ صرف اپنے برینڈ کے نام سے تبدیل کیا ہے بلکہ پلگ ان سیٹ اپ کیساتھ انہیں پیکیج کر کے اپنی کمپنی کا کاپی رائٹ لیبل بھی چپکا دیا ہے :mrgreen:
b654.gif

یہ حرکت قانوناً اور اخلاقی طور پرگری ہوئی تو ہے ہی لیکن اس پر ستم یہ ہے کہ یہاں پھر سے انپیج کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔ یعنی اپنے کرننگ پلگ ان کو بجائے تمام اوپن ٹائپ اردو فانٹس کے لاگو بنانے کے صرف "مبین یافتہ" فانٹس تک محدود رکھنے کی بھونڈی سی کوشش کی گئی ہے۔ تا صارفین پلگ ان استعمال کے دوران اسی خوش فہمی میں مبتلا رہیں کہ وہ سید منظر کے تیار کردہ کوئی نئے اور جمالیاتی فانٹس استعمال کر رہے ہیں۔ حالانکہ پیچھے وہی پرانا جمیل نوری نستعلیق اور اسکا سابقہ کشیدہ ورژن ہے جسے مبین نوری نستعلیق کے نام سے ری برینڈ کر کے کرننگ کیساتھ مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے!:applause:
قانونی ماہرین اس بارہ میں کیا کہتے ہیں؟ جب یہ پلگ ان محض کرننگ فراہم کرتا ہے تو اسکے ساتھ دیگر فانٹس کا نام بدل کر اور ان پر اپنا کاپی رائٹ کا لیبل لگا کر بیچنے کی کیا منطق ہوئی؟ جو چیز آپکی تخلیق ہے ہی نہیں، اسے آپ آگے کیسے بیچ سکتے ہیں اور وہ بھی کاپی رائٹ کے نوٹس کیساتھ؟ :)
دوست سعادت اسد شاکرالقادری فاتح عبدالحفیظ سید ذیشان

سوال یہ ہے کہ جمیل نوری نستعلیق کس لائسسنس کے تحت جاری کیا گیا ہے؟ کچھ لائسنس ایسے ہوتے ہیں جن میں آگے فروخت کرنے کی اجازت ہوتی ہے اور کچھ میں نہیں۔ لیکن تخلیق کار کو کریڈٹ بہرحال ہر لائسنس میں دیا جاتا ہے۔

تدوین: ویسے یہ میں اوپن سورس کی بات کر رہا ہوں۔ مجھے تو یہ بھی معلوم نہیں کہ جمیل نوری نستعلیق اوپن سورس ہے بھی یا نہیں؟
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
اس کے خلاف قانونی کارروائی نوری نستعلیق کے کاپی رائٹ ہولڈر ہی کر سکتے ہیں۔ میں اور آپ اس بدمعاشی پر کوسنے کے علاوہ اور کیا کر سکتے ہیں بھلا۔
اس بدمعاشی کی روک تھام کا اب یہی طریقہ باقی بچا ہے کہ جہاں ہم پہلے واقعتاً اس پلگ ان کو خریدنے کا ارادہ کر چکے تھے، اب اسے ترک کرکے اپنے ماضی کے کچھ ہیکر دوستوں سے رابطہ کرنے کا سوچ رہے ہیں :)
میرا یہ قیاس تھا کہ انپیج کمپنی سے نکالے جانے کے بعد سید منظر کی طبیعت کچھ بہتر ہو گئی ہوگی اور وہ اس جدیدکرننگ پلگ ان کی فروخت اس انداز میں نہیں کریں گے جیسا کہ وہ انپیج میں قیام کے دوران کیا کرتے تھے۔ لیکن اس پلگ ان کی انیشل ٹیسٹنگ کے بعد ایسا لگتا ہے کہ آپ ذرا نہیں سدھرے۔ پلگ ان کی شدید حفاظت کے چکر میں اسکی فنکشنلٹی اور اسکے جملہ حقوق پر کئی سوالیہ نشان چھوڑ گئے ہیں۔۔۔

سوال یہ ہے کہ جمیل نوری نستعلیق کس لائسسنس کے تحت جاری کیا گیا ہے؟ کچھ لائسنس ایسے ہوتے ہیں جن میں آگے فروخت کرنے کی اجازت ہوتی ہے اور کچھ میں نہیں۔ لیکن تخلیق کار کو کریڈٹ بہرحال ہر لائسنس میں دیا جاتا ہے۔

تدوین: ویسے یہ میں اوپن سورس کی بات کر رہا ہوں۔ مجھے تو یہ بھی معلوم نہیں کہ جمیل نوری نستعلیق اوپن سورس ہے بھی یا نہیں؟
ان فانٹس کی پہلی ریلیز کے موقع پر جو لائسنسنگ کے قواعد و ضوابط طے کئے گئے تھے وہ اس چھوٹی سی تحریر میں درج ہیں:
b655.gif

مزے کی بات یہ ہے کہ یہ دھاگہ آج 7 سال بعد بھی وہاں جوں کا توں موجود ہے :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

mohdumar

محفلین
اب اسے ترک کرکے اپنے ماضی کے کچھ ہیکر دوستوں سے رابطہ کرنے کا سوچ رہے ہیں
ہا ہا ہا
ایسا لگتا ہے کہ آپ ذرا نہیں سدھرے۔
اللہ کے فضل سے جب محفل، نوری نستعلیق میں اوپن ٹائپ کرننگ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی تو پھر دیکھئے گا وہ کیا کرتے ہیں۔
مبین نوری نستعلیق کے نام سے ری برینڈ کر کے کرننگ کیساتھ مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے
ہم تو اردو کمپیوٹنگ کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے یہ صاحب صرف نام اور پیسہ کمانے کے چکروں میں ہیں۔
 

سید ذیشان

محفلین
ہم تو اردو کمپیوٹنگ کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے یہ صاحب صرف نام اور پیسہ کمانے کے چکروں میں ہیں۔

نام یا پیسہ کمانا کوئی بری بات نہیں، آخر کو گھر بار بھی لوگوں کو چلانا ہوتا ہے، لیکن اس کے لئے طریقہ کار بھی درست ہونا ضروری ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
جمیل نوری نستعلیق کی ٹیم کے پاس بہرحال کسی قانونی کاروائی کا تو اختیار نہیں ہے اور یہی وہ نکتہ ہے جسے جانتے ہوئے یہ منظر صاحب کبھی فیض نستعلیق اپنے نام سے ویب سائٹ پر ڈال لیتے ہیں تو کبھی جمیل نوری نستعلیق۔
عارف، یہ تو فکر مت کریں کہ اب لوگ جمیل نوری نستعلیق کا کریڈٹ کسی منظر نستعلیق کو دے دیں گے، جمیل نستعلیق ٹیم نے "محبانِ اردو کے لیے" جو محنت کی تھی وہ تو رنگ لے آئی اور آج اردو دنیا جمل نوری نستعلیق سے بخوبی واقف ہے، دنیا ان پیج کے ان منظر صاحب کو طفیلیہ ہی سمجھے گی نا کہ خالق
 
b626.gif

حال ہی میں عمار ابن ضیا نے مطلع کیا ہے کہ انپیج کے کرتا دھرتا سید منظر نے مشہور زمانہ انڈیزائن کیلئے ایک پلگ ان بنایا ہے جس کی مدد سے نستعلیق خطوط میں انپیج سے بھی بہتر خودکار کرننگ حاصل ہو سکتی ہے۔ ذیل میں اسکے نمونے ملاحظہ فرمائیں:
b627.gif

b628.gif

b625.gif
اگر کسی کا ان سے رابطہ ہو تو انہیں لکھ کر اسکا انسٹالر انڈیزائن کے لیٹسٹ ورژن پر آزمایا جا سکتا ہے۔ ربط
شاکرالقادری متلاشی عبدالحفیظ mohdumar نبیل ابن سعید عبدالمجید ابرارحسین محمد صابر aladdin زہیر عبّاس فاتح اوشو تجمل حسین
پہلی بات تو یہ کہ کیا مبین کا انسٹالر کیا سید منظر سے رابطہ کرکے ہی مل سکتا ہے یا کوئی ربط بھی ہے۔
دوسری بات یہ کہ ان ڈیزائن سی سی ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد کریکٹر بیسڈ فونٹس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہے ہیں اور کچھ کی تو شکل ہی نہیں پہچانی جا رہی۔:)
Untitled_1.png

یہ دیکھیں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

سید منظر

محفلین
سلام، دوستوں میرا نام سید منظر ہے اور ابھی کسی نے یہ لنک مجھے میل کیا،کی یہاں آپ کی غیبت زوروشور سے جاری ہے ، بھائیوں کم ازکم کسی کے بارے میں رائے قائم کرنے سے پہلے حقیقت سے واقف ہونا بھی ضروری ہے،
میرا ان پیج سے تعلق ۲۰۱۲ میں ختم ہو چکا ہے شاید یہ آپ لوگوں کو نہیں معلوم ہے اور ساتھ ساتھ مرزا جمیل صاحب بھی ہٹ گئے تھے کیوں کہ کمپنی کی پولیسی ہمارےمزاج کے مطابق نہیں تھی ہمیشہ سے ،اس لئے خیرباد کردیا ہمیشہ کے لئے، ان کو زبان سے کوئی محبت نہیں ہے ان کے لئے پیسے ہی سب کچھ ہیں یہ تو آپ سب لوگ بہتر جانتے ہیں۔
رہی بات مبین کی یہ پلگ ان ابھی تکمیل کے مرحلے سے گزر رہا ہے مارکیٹ میں بک نہیں رہا ہے اور ٹیسٹنگ کے لئے اس میں جمیل کا استعمال کیا گیا ہے جو کےمجھے معلوم ہے جمیل نوری نستعلیق کس نے بنایا ہے کیسے بنایا ہے آپ بھی جانتے ہیں کے کہاں سے بنا ہےاور رہی فیض نستعلیق کی بات وہ فونٹ بھی میں نے بنایا تھا ان پیج کے لئے اور آپ ہی کے یہاں اس کو غیر قانونی طریقے سے یونی کوڈ میں تبدیل کیا گیا کیا یہ درست تھا ؟کیوں اس وقت لوگ خاموش تھے کسی نے نہیں کہا کی فلاں شخص نے غلط کیا ہے کسی کا کام اپنے نام سے کر دیا۔

مبین میں بیس فونٹ علی نستعلیق ہے یہ خط سو فیصد کیریکٹر بیسڈ ہے تاکہ ہر جگہ اس کا استعمال ہو سکے اور یہ ہم لوگوں نے ان پیج کے مقابلے میں بنایا ہے تاکہ کم سے کم ایک سوفٹ ویر اور ہو جو اس کا مقابلہ کر سکے ۔اور ہاں ،علی نستعلیق انڈروائڈ اور آئی فون پر بھی بہتر طریقہ سے کام کرتا ہے۔
شاکر قادری صاحب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنا تاج نستعلیق فونٹ دیا تاکہ اسے بھی مبین میں شامل کیا جا سکے، ہاں یہ ہے کی ہم نے جمیل کا بھی سپورٹ رکھا ہے لوگ اسے بھی استعمال کر سکتے ہیں اور جو صاحب چاہیں اپنا فونٹ دے کر اس کا سپورٹ لے سکتے ہیں۔
مبین نام اس لئے دیا گیا ہے کی ہم اس سے قرآن کریم پرنٹ کر سکے نستعلیق کرننگ تو بس ایک چھوٹا سا کام ہے ہمارا مقصد قرآن کریم کی طباعت ہے۔ چونکہ تفسیر کے لئے اردو درکار ہے اس لئے نستعلیق کرننگ ڈالی گئی ہے اور مقصد پیسے کمانہ نہیں ہے ۔

جمیل نستعلیق میں بہت خامیاں ہیں اگر کوئی صاحب اس پر کام کر رہیں ہیں تو بتائیں میں ان سے خامیاں شئیر کرنے کو تیار ہوں اور جو مدد کرنا پڑے اس کے لئے بھی تاکہ لوگوں کو اور بہتر فونٹ مل سکے۔

میرے لائق کو خدمت ہو تو یاد کیجئے انشاء اللہ کام آونگا۔
سید منظر
ممبئی
 
Top